موضوع اور منکر روایات حصہ دوم

موضوع اور منکر روایات حصہ دوم

 

مصنف : ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی

 

صفحات: 525

 

حدیث وسنت اسلامی شریعت کا اساسی ترین ماخذ ہے بدقسمتی سے حدیث کے حوالے سے امت میں دو انتہائی متضاد رویوں کا وجود رہا ہے ۔ایک طرف تو حدیث کی تشریعی حیثیت تسلیم  کرنے سے انکار کیا گیا یااس کے استخفاف کی راہ  اپنائی گئی ۔دوسری طرف حدیث کے نام پر ایسی بے سروپاروایات رائج کی گئیں،جن کا ثبوت ہی رسول اکرم ﷺ سے ثابت نہ تھا۔قصہ کو واغطین اور غیر محتاط مصنفین نے اس فتنے کی خوب آبیاری کی ،نتیجتاً من گھڑت روایات کی کثرت ہوگئی اور انہیں پیغمبر اعظم ﷺ کی جابن منسوب کیا جانے لگا۔انکار حدیث کے موضوع پر تو بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں ،لیکن موضوع ومنکر روایات کی محققانہ دلائل کے ذریعے نفی پر اردو میں زیادہ مواد موجود نہیں۔زیر نظر کتاب اسی کمی کو بہ طریق احسن پورا کرتی ہے ۔اس میں غیبات،قصص الانبیاء،حج وزیارت مدینہ اور معاشرت سے متعلقہ موضوع ومنکر روایات کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ان مسائل سے متعلق اسلامی نقطہ نظر خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے ۔بعد ازاں علم الرجال کی معتبر کتابوں سے ان کے صحت وسقم کی نشاندہی کی گئی ہے۔فی زمانہ جبکہ خرافیت پسند حضرات موضوع ومنکر روایات کو معاشرے میں پھیلانے کی مذموم سعی میں مصروف ہیں ،اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید رہے گا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 25
باب اول غیبیات
آغاز آفرینش 71
نورمحمدی کے واقعہ کے مآخذ 80
رسول اللہﷺکی وفات کا عقیدہ 91
ولی کون ہے 116
اولیاء اللہ کا صوفیانہ تصور غیراسلامی ہے 120
کشف والہام حق ہے لیکن 124
لوح محفوظ 134
صورکیا ہے؟ 152
ہاروت و ماروت کا قصہ 157
رسول اللہ ﷺپر جادو 172
عرش اور کرسی 188
باب دوم قصص الانبیاء
خلیفہ کی حقیقت 197
قول فصیل 200
حضرت آدم ؑ کا ہند میں نزول 214
بیت اللہ کے بانی اول حضرت ابراہیمؑ سے پہلے مکہ شہر نہیں تھا 239
حجراسود 244
نبی اور رسول میں فرق 255
تحریف کی تدترین مثال 267
عوج بن عوق 276
مسلمانوں کی نکبت کے اسباب 295
کلام اللہ میں تحریف 325
برادران یوسف موحدتھے 340
ایک اعترا ض اور اس کا جواب 364
ساتویں آیت کی تشریح 374
باب سوم : حج اور زیارت مدینہ
دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہ ہوسکے گا 386
زیربحث روایت 407
ایک جھوٹا واقعہ 427
روضہ شریف میں نماز 444
باب چہارم:معاشرت
اسلام میں عورت کا مقام و درجہ 449
عورت سے صلاح و مشورہ؟ 457
کفاءت کا مسئلہ 487
عربی زبان سے محبت 498
حرفت اور پیشہ 501

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like