معجزہ مصطٰفی ﷺ
مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
صفحات: 304
قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین ِقرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ گواہ کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔قرآن مجیدکی تاثیر اس قدر قوی کہ سننے والا اشکبار ہوےئے بنا نہیں رہتا یہاں تک کہ آپ کے بدترین دشمن بھی راتوں کی تاریکی میں چھپ چھپا کر قرآن سننے آتے تھے۔اور کتنے ہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے متعلق تاریخ بتاتی ہے کہ بڑے سرکش تھے مگر قرآن مجید کی تلاوت سن کر پگھل گئے اور پھر مسلمان ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ زیر نظر کتاب’’ معجزہ مصطفیٰ ﷺ ‘‘ صاحب سنن نسائی امام ابو عبدالرحمن النسائی کی تصنیف فضائل القرآن کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اپنے موضوع میں جامع اور انتہائی مفید ہے ۔امام نسائی نے قرآن مجیدکے بارےمیں بنیادی معلومات اس میں جمع کردی ہیں ۔جناب نوید احمد ربانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کی اس کتاب کی شاندار تحقیق وتخریج اور علمی فوائد تحریر کرنے سےکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم و ناشرین کی اس کاو ش کو قبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مترجم | 11 |
امام نسائیکےحالات زندگی | 17 |
قرآن مجید کے متعلقہ اجر وثواب | 26 |
نزول وحی کی کیفیت کا بیان | 27 |
قرآن کریم کا نزول کتنے ابواب میں ہوا ؟ | 38 |
قرآن کریم کا نزول کتنی قراءتوں میں ہوا؟ | 39 |
نزول قرآن کی کیفیت کا بیان | 44 |
قرآن کریم کا نزول کس زبان میں ہوا ؟ | 46 |
نزول قرآن کے آغاز اور اختتام کا دورانیہ | 48 |
نبی کریم ﷺ سے سیدنا جبریل کے دَور کرنے کا بیان | 51 |
کاتب وحی کابیان | 55 |
قرآن کریم کے قرائے کرام کا بیان | 61 |
عہد رسالت ﷺمیں قرآن جمع کرنیوالے چار صحابہ کرام کا تذکرہ | 65 |
جمع قرآن کا بیان | 68 |
بعض آیات کابیان | 69 |
بعض سورتوں کا بیان | 70 |
کتابت قرآن کا بیان | 75 |
سورت فاتحہ کا بیان | 79 |
سورت فاتحہ کی فضیلت کا بیان | 83 |
سورت بقرہ کا بیان | 94 |
آیۃ الکرسی کابیان | 101 |
سورت بقرہ کی آخری دوآیتوں کا بیان | 107 |
سورۃ الکہف کا بیان | 122 |
مسبحات کا بیان | 125 |
سورہ زلزلہ کا بیان | 139 |
سورۃ الکافرون کا بیان | 142 |
سورۃ الاخلاص کا بیان | 146 |
معوذتین کی فضیلت کا بیان | 150 |
اہل قرآن کا بیان | 156 |
قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اوراس کی پیروی کرنے کا بیان | 164 |
قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اور اس پر عمل کرنے کا بیان | 168 |
معلم قرآن کی فضیلت کا بیان | 173 |
تعلیم قرآن کی فضیلت کا بیان | 191 |
تحفیظ قرآن حکیم کے حکم کا بیان | 194 |
جریر راوی کےوقف کا بیان | 195 |
صاحب قرآن کی مثال کا بیان | 196 |
قرآن بھول جانے کا بیان | 197 |
اس شخص کا بیان جس کی زبان پر قرآن نہ چڑھ رہا ہو | 199 |
ماہر قرآن مجید کابیان | 200 |
قرآن میں اٹک جانےکا بیان | 201 |
قرآن ترنم کےساتھ پڑھنے کا بیان | 203 |
قرآن مجید کے ساتھ اپنی آواز کومزین کرنے کا بیان | 205 |
قرآن مجید کواچھی آواز میں پڑھنے کا بیان | 207 |
ترجیع کا بیان | 210 |
ترتیل کا بیان | 212 |
قرآن مجید خوبصورت انداز میں پڑھنے کا بیان | 214 |
بلند آواز میں تلاوت کرنے کا بیان | 215 |
زبانی قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا بیان | 225 |
جانور پر سوار ہو کر قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان | 232 |
پیدل چلتےہوئے قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان | 233 |
قرآن کریم کو کتنے دنوں میں مکمل کرنا چاہیے ؟ | 235 |
ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان | 249 |
صاحب قرآن پر رشک کرنے کا بیان | 254 |
اس شخص کا بیان جو کسی دوسرےآدمی سے قرآن مجید کی تلاوت سننے کو پسند کرے | 258 |
تلاوت قرآن مجید کے وقت رونے کا بیان | 260 |
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’ہمارے لیے اتنا کافی ہے ‘‘ | 262 |
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’بس کر جاؤ‘‘ | 264 |
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’خوب پڑھا ہے‘‘ | 268 |
قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے مومن کی مثال | 270 |
جوریاکاری کےلیے قرآن کی تلاوت کرے | 272 |
جو شخص بغیر علم کے قرآن میں کوئی بات کرے | 275 |
نبی کریم ﷺ کےسا فرمان کابیان: تم ایک دوسرے پر قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے آوازیں بلند نہ کیا کرو | 286 |
قرآن مجید میں جھگڑا کرنے کا بیان | 290 |
اس میں راویوں کے لفظی اختلاف کا بیان | 292 |