موسوعہ فقہیہ جلد30
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 408
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عدل | 39 |
متعلقہ الفاظ:قسط،ظلم،فسق | 39 |
عدل کےاحکام | 39 |
نما زکے امام میں عدل | 40 |
عامل زکاۃ میں عدل | 40 |
رمضان کےچاند کی رؤیت میں عدل | 41 |
قبلہ میں عدل | 41 |
پانی کی نجاست اورطہارت کے بارےمیں عدل | 41 |
ولی نکاح میں عدل | 42 |
وصی میں عدل | 42 |
وقف کےنگراں میں عدل | 42 |
مجمورعلیہ کےولی میں عدل | 43 |
امامت عظمی اورولایت عامہ میں عدل | 43 |
قضاۃ محتسبین مفتیان نائبین قضاۃ حکم وغیرہ میں عدل | 43 |
گواہوں میں عدل | 44 |
حدیث کےراوی میں عد ل | 45 |
حکومت میں عدل | 47 |
بیویوں کےدرمیان عدل | 48 |
اولاد کےدرمیان عدل | 48 |
عدوان | 49 |
تعریف | 49 |
متعلقہ الفاظ: ظلم ،اثم | 49 |
اجمالی حکم | 50 |
عدول | 51 |
عدوی | 51 |
تعریف | 51 |
متعلقہ الفاظ :مرض | 51 |
عدوی سےمتعلق احکام | 52 |
عدوی کی نفی اوراس کااثبات | 52 |
عدوی سےخوف | 53 |
زوجین میں سے بیمار کاتندرست سےعلاحد ہ ہونا | 53 |
عذر | 54 |
تعریف | 54 |
متعلقہ الفاظ: رخصت، عوف | 54 |
عذرکےاقسام | 54 |
قسم اول | 54 |
اول:عبادات کےاحکام کےساتھ خاص عذر | 54 |
نوع اول | 54 |
عبادات پر ان اعذارکااثر | 55 |
وضو غسل اورتیمم میں اعذار کااثر | 55 |
عذرکےثبوت اورزوال کی شرط | 57 |
معذور کی طہارت کاباطل ہوا | 57 |
عبادت کےدوران عذر کاپیش آنا | 57 |
دوسری نوع : عارضی اعذار | 58 |
قسم دوم: عبادات کےاحکام کےساتھ عام عذر | 59 |
سفر | 59 |
نماز کاقصراوارس کاو جمع کرنا | 59 |
رمضان میں روزہ نہ رکھنے کاجواز | 60 |
مسح علی الخفین کی مدت میں اضافہ | 60 |
وجوب جمعہ کاساقط ہونا | 60 |
بیویوں کےدرمیان باری کاساقط ہونا | 60 |
مرض | 60 |
پانی کےاستعمال سےعاجز ہونےکی صورت میں شرعا تیمم کرنا | 60 |
نمازکے کسی رکن کی ادائیگی سےعاجز ہونا | 60 |
جمع بین الصلاتین | 60 |
جمعہ کوچھوڑنادینا | 60 |
رمضان میں روزہ چھوڑدینا | 61 |
معتکف کامسجد سےنکلنا | 61 |
حج عمرو رمی جمعرات میں نائب بنانا | 61 |
حال احرام کی ممنوعات کافدیہ کےساتھ مباح ہونا | 61 |
حرام اشیاء سےعلاج کرنا | 61 |
سترکودیکھنےاوراس کےچھونے کامباح ہونا | 61 |
اکراہ | 61 |
جہل ونسیان | 62 |
جنون بےہوشی اونیند | 62 |
اضطرار | 63 |
حاجت | 63 |
صغر | 63 |
اعذار کےکچھ خاص احکام ہیں | 63 |
دین اورنفقہ کی ادائیگی میں تنک دست ہونا | 63 |
عیب دار سامان کی واپسی کی تاخیر میں عذر | 64 |
مطالبہ شفعہ کی تاخیر میں عذر | 64 |
عقود میں عذر کااثر | 65 |
ترک جہادمیں عذر | 65 |
عذراء | 66 |
عذرۃ | 66 |
عذرۃ | 66 |
عرافۃ | 67 |
تعریف | 67 |
متعلقہ الفاظ: تنجیم ، کہانت، سحر | 67 |
شرعی حکم | 68 |
عراۃ | 69 |
عربون | 69 |
عربیۃ | 70 |
تعریف | 70 |
متعلقہ الفاظ: عجمیہ ۔لغت | 70 |
عربی زبان کی فضیلت | 71 |
شرعی حکم | 71 |
مجتہد کےلئےعربی زبان کی کتنی واقفیت ضرور ی ہے | 71 |
عربی زبان سےاستدلال | 71 |
کن امور میں عربی زبان کااستعمال ضروری ہے اورکن میں نہیں | 72 |
عرج | 72 |
عرس | 73 |
تعریف | 73 |
متعلقہ الفاظ: زفاف | 73 |
جمعہ اورجماعت سےدولہا کی غیرحاضری | 73 |
شادی کاولیمہ | 73 |
دولہا اوردلہن کوشادی کی مبارکباد دینا | 74 |
دولہے کااپنے لئے اوراپنی دلہن کےلئے دعا کرنا | 75 |
شادی میں دف بجانا | 76 |
نئی دلہن کی باری | 77 |
عرصہ | 78 |
تعریف | 78 |
متعلقہ الفاظ :حریم، فناء | 79 |
عرصہ سےمتعلق احکام | 79 |
بیع | 79 |
شفعہ | 80 |
ایمان | 82 |
وصیت | 83 |
بحث کےمقامات | 83 |
عرض | 84 |
تعریف | 84 |
اجمالی حکم | 84 |
زوجین میں سے جواسلام نہ لایا ہواس کےسامنے اسلام پیش کرنا | 84 |
عورت کےاپنے آپکو شادی کےلئے نیک مرد پر پیش کرنا | 86 |
ولی کااپنی تولیت میں رہنے والی لڑکیوں کو اہل خبر وصلاح پر شادی کےلئےپیش کرنا | 86 |
عرض | 88 |
تعریف | 88 |
متعلقہ الفاظ: حسب | 88 |
اجمالی حکم | 88 |
عرف | 90 |
تعریف | 90 |
متعلقہ الفاظ: عادت ،استحسان | 90 |
عرف کے اقسام | 90 |
اول: عرف قولی اورعرف عملی | 90 |
عرف قولی | 91 |
عرقہ عملی | 91 |
دوم: عرف عام اورعرف خاص | 92 |
سوم: عرف صحیح اورعرف فاسد | 93 |
چہارم: دائمی عرف اورتبدیل ہونےوالاعرف | 93 |
عرف کااعتبار | 93 |
عرف کےمعتبر ہونے کی شرطیں | 94 |
پہلی شرط :عرف مطرد یاغالب ہو | 94 |
دوسری شرط :عرف عام ہو | 95 |
تیسری شرط : عرف نص شرعی کےخلا ف نہ ہو | 95 |
پانچویں شرط: عرف انشاءتصرف کےوقت موجودہو | 96 |
عرفات | 97 |
تعریف | 97 |
عرفہ کےحدود | 97 |
شرعی حکم | 97 |
عرق | 98 |
تعریف | 98 |
متعلقہ الفاظ: دمع ،لعاب | 98 |
اجمالی حکم | 98 |
عرق بمعنی پسینہ | 98 |
عرق بمعنی شراب | 98 |
عرنۃ | 100 |
تعریف | 101 |
شرعی حکم | 101 |
عروض | 102 |
تعریف | 102 |
متعلقہ الفاظ: بضاعۃ | 103 |
اجمالی حکم | 103 |
عریان | 104 |
تعریف | 104 |
متعلقہ الفاظ: کشف ،ستر | 104 |
عریان سےمتعلق احکام | 104 |
ننگے غسل کرنا | 104 |
حمام میں ننگے داخل ہونا | 105 |
ننگے نما ز پڑھنا | 105 |
ننگے نماز پڑھنے کاطریقہ | 106 |
نمازکےبعد اگر ننگے کوکپڑا مل جائے توکیاوہ اپنی نما ز کااعادہ کرےگا | 107 |
ننگے طواف کرنا | 107 |
عزف | 108 |
عزل | 108 |
تعریف | 108 |
عزل سےمتعلق احکام | 108 |
بیعت کرنےوالوں کاامام کو معزول کرنا | 108 |
امام کاخودمعزول ہونا | 109 |
وزیرکامعزولی | 109 |
قاضی کومعزول کرنا | 109 |
اول : قاضی کااپنے کومعزول کرنا | 109 |
دوم: مام کی موت یاامامت سےاس کی معزولی کی بناپر قاضی کامعزول ہونا | 110 |
سوم: امام کاقاضی کومعزول کرنا | 110 |
کیااقتداء ارپرباغی کاقبضہ قاضیوں کی معزولی کاسبب ہوگا | 111 |
قاضی کی معزولی کوکسی شرط پر معلق کرنا | 111 |
چہارم: اہلیت قضاکی شرطوں میں سے کسی شرط کےنہ پائے جانے کی وجہ سے قاضی کومعزول کرنا | 112 |
جنون | 112 |
اغماء | 112 |
مرتد ہونا | 112 |
فسق | 113 |
رشوت | 113 |
قضاکےکام سےروکنے والامرض | 113 |
اندھاپن | 113 |
بہراپن | 114 |
گونگابن | 114 |
مقدمہ داخل کرنےوالوں کی قاضی کےخلاف بہت زیادہ شکایات | 114 |
قاضی کو معزول کرنےکافیصلہ | 114 |
قاضی کو معزولی کاعلم ہونا | 116 |
قاضی کی معزولی کےبعد پائےجانےوالے عدالتی اثرات | 116 |
قاضی کےجانشین کی معزولی | 116 |
حکم کو معزول کرنا | 116 |
وکیل کومعزول کرنا | 117 |
وصی کو معزول کرن | 117 |
مضارب کو معزول کرنا | 117 |
کفیل کو معزول کرنا | 117 |
اوقاف کےنگراں کو معزول کرنا | 117 |
بیمارکو تندرست لوگوں سےالگ رکھنا | 117 |
بیوی یاباندی سے عزل کرنا | 118 |
اول: اپنی باندی سےعزل کرنا | 118 |
دوم: آزاد بیوی سےعزل کرنا | 118 |
عزلۃ | 119 |
تعریف | 120 |
متعلقہ الفاظ: خلوت | 120 |
گوشنہ نشینی اختیار کرنےکاحکم | 120 |
گوشہ نشینی کےآداب | 122 |
گوشہ نشینی کاطریقہ | 123 |
گوشہ نشینی کےوفوائد | 124 |
گوشہ نشینی کےآفات | 124 |
عزم | 125 |
تعریف | 125 |
متعلقہ الفاظ: ارادۃ ،نیت ،ہم | 125 |
واجب موسع کی ادائیگی پر عزم | 127 |
ممنوع کےترک کاعزم کرنا | 127 |
توبہ میں دوبارہ اس عمل کےنہ کرنے کاعزم | 128 |
عزیمہ | 128 |
تعریف | 128 |
متعلقہ الفاظ:رخصت | 128 |
عزیمت کےاقسام | 129 |
عزیمت یارخصت کو اختیار کرنا | 129 |
عسب الفحل | 130 |
تعریف | 130 |
متعلقہ الفاظ: مضامین ،ملاقیح | 130 |
اجمالی حکم | 131 |
عسر | 132 |
عسل | 132 |
تعریف | 132 |
متعلقہ الفاظ: سکر | 132 |
شہدسےمتعلق احکام | 133 |
شہدکےذریعہ علا ج کرنا | 133 |
شہدکی زکاۃ | 133 |
شہدکانصاب | 135 |
عسیلہ | 136 |
تعریف | 136 |
اجمالی حکم | 136 |
عشاء | 138 |
عشر | 138 |
تعریف | 138 |