موسوعہ فقہیہ جلد28

موسوعہ فقہیہ جلد28

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 421

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
صنجۃ 29
تعریف 29
اجمالی حکم 29
صوت 30
صورۃ 30
صوف 30
صوم 31
تعریف 31
متعلقہ الفاظ: مساک ،کف ،صمت 31
شرعی حکم 31
روزہ کی فضیلت 32
روزہ کی حکمت 32
روزہ  کی اقسام 35
فرض روزہ 34
اول: جس کو لگاتاررکھنا واجب ہے 34
دوم: جس کو لگاتاررکھناواجب نہیں ہے 35
وہ روزے جن کےوجوب کےبارے میں اختلاف ہے 36
نفل روزے 39
مکروہ روزے 39
صرف جمعہ کےدن روزہ رکھنا 39
صرف سنیچر کو روزہ رکھنا 40
صرف اتوار کو روزہ رکھنا 40
صرف نیروز کاروزہ رکھنا 41
صوم وصال 41
صوم دہر 42
حرام روزے 42
ماہ رمضان کےچاند کاثبوت 43
جوتنہاچاند دیکھے اس کاروزہ 44
روزہ  کارکن 45
روزہ کےوجوب کی شرائط 45
روزہ کی ادائیگی کےوجوب کی شرطیں 46
روزہ کےصحیح ہونےکی شرطیں 47
نیت کاطریقہ 47
نیت کابرقرار رہنا 52
نیت کےبعد بےہوشی جنون اورنشہ 53
روزہ کی سنتیں اروا سکی مستجات 54
روزہ کو فاسد کرنےوالی چیزیں 55
وہ چیزیں جن سےروزہ فاسد ہوجاتاہے اورقضالازم ہوتی ہے 58
اول: اس چیز کاکھانا جسےعادۃ نہیں کھا جاتاہے 58
دوم: حاجت یاشہوت کوناقص طور پر پوری کرنا 59
سوم: علاج معالجہ وغیرہ 61
چہارم: روزہ کی حفاظت میں کوتاہی کرنااوراس سےناواقفیت 67
پنجم: روزہ چھوڑنے کے عوارض 71
مرض 71
سفر 73
سفرمیں روزہ کاصحیح ہونا 78
رخصت سفرکاختم ہونا 80
حمل اوررضاعت 81
بڑھاپا 82
بھوک اورپیاس کامشقت میں ڈالنا 83
اکراہ زبردستی کرنا 84
عوارض کےساتھ ملحق چیزیں 86
جن چیزوں سےروزہ فاسد ہوجاتاہے اورقضا کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں 86
اول:قصد اجماع کرنا 86
دوم: قصد کھانا کھانا پینا 88
سوم: نیت  کو ختم کرنا 89
وہ چیزیں جن سےفاسد نہیں ہوتا 89
اول:بھول کر کھاناپینا 89
دوم: بھول کر جماع کرنا 89
سوم: غبار وغیرہ کاروزہ دار کےحلق میں داخلق ہونا 90
چہارم: تیل لگانا 90
پنجم : منھ میں تری 91
ششم: احتلام 90
ہفتم : دانتوں کےدرمیان کی چیز کو نگل جانا 91
ہشتم : مسوڑھا کاخون اورتھوک 92
نہم : بلغم کانکلنا 92
دہم :قئی 93
یازدہم: کھانے یاجماع کی حالت میں فجر کاطلوع ہونا 95
روزہ کی مکروہات 96
وہ چیزیں جوروزہ میں مکروہ نہیں ہیں 99
روزہ توڑنے پر مرتب ہونےوالے آثار 103
اول: قضاء 103
قضاسےمتعلق مسائل 104
دوم: کفارہ کبری 106
سوم: کفارہ صغری 107
چہارم: ماہ رمضان کےاحترام کیوجہ سےامساک 108
 پنجم: عقوبت 111
ششم: تسلسل کو ختم کرنا 112
قیدمیں رہنےوالے شخص کاروزہ جبکہ اس پر رمضان  کامہینہ مشتبہ ہوجائے 112
مجوس کاروزہ جب کہ اس پر رمضان کادن اس کی رات کےساتھ مشتبہ ہوجائے 114
صوم التطوع 115
تعریف 115
نفلی روزہ کی فضیلت 115
نفلی روزہ کی اقسام 115
نفلی روزہ میں نیت کے احکام 116
نیت کاوقت 116
نیت کی تعیین 117
وہ ایام جن کے روزے مستحب ہیں 117
ایک دن روزہ رکھنا اورایک دن افطار کرنا 117
عاشورہ اورنویں محرم کاروزہ رکھنا 118
یوم  عرفہ کاروزہ 119
ذی الحجہ کےآٹھ ایام کےروزے 120
شوال کےچھ روزے 121
ہرمہینے کےتین روزے 122
ہرہفتہ میں سوموار اورجمعرات کےروزے 123
اشہر حرم کےروزے 124
ماہ شعبان کے روزے 124
جمعہ کےدن کاروزہ 125
نفل روزہ کو شروع کرنےکاحکم 126
نفل روزہ کو فاسد کرناارواس پر مرتب ہونےوالے اثرات 126
نفل روزہ میں اجازت لینا 128
رمضان کی قضاسے نفل روزہ 129
صومعۃ 130
صوم النذر 130
صیاغۃ 130
تعریف 130
اجمالی حکم 130
صیال 132
تعریف 132
متعلقہ الفاظ :بغاۃ محارب 132
شرعی حکم 132
جان یاکسی عضو بر حملہ کرنےوالے کامقابلہ کرنا 133
حملہ کرنےوالے کو قتل کرنااوراس کاضمان 135
حملہ کرنےوالے سےبھاگنا 136
دوسرے کی طرف سےدفاع کرنا 137
عزت پر حملہ آور کادفاع کرنا 138
مال پر حملہ آور کادفاع کرنا 140
صیام 142
صید 143
تعریف 133
متعلقہ الفاظ :ذبح،نحر،عقر 143
شکار کی قسمیں 144
شرعی حکم 144
شکارکےارکان 147
اول: وہ شرائط جوشکار کرنےوالے میں ہیں 147
دوم: وہ شرائط جوشکار کئے جانے والے جانور میں ہیں 153
غائب ہونے کی مدت کی تحدید 159
شکار کےجزکاحکم 161
سوم: آلہ صید کی شرطیں 164
اول: جامد آلہ 164
جال اورپھندی کےذریعہ شکار کرنا 165
بندوق کےذریعہ شکار کرنا 166
زہرآلودتیرسےشکار کرنا 168
دوم:جانور 169
جانور میں حسب ذیل شرطیں ہیں 170
شکار کےلئے کتےکو کرایہ پرلینا 173
کتے کی کاٹی ہوئی جگہ کااس کاحکم اورشکار میں س کےمنھ کااثر 173
شکار میں شریک ہونا 174
اول: شکارکرنےوالوں کاشریک ہونا 174
شکار کےاہل اورغیر اہل کاشریک ہونا 174
شکارکےاہل کااپنے جیسےکےساتھ شریک ہونا 175
دوم:آلہ صید میں شریک ہونا 178
شکارپر مرتب ہونےوالا اثر 178
شکار پر قبضہ کرنا 179
جان لیو ازخم لگانا 179
کاری زخم 179
پھند ایاجال نصب کرنا 179
شکارکو ایسی تنگ جگہ میں داخل کرناجس سےدورہانہ ہوسکے 180
شکارکاشکاری کےعلاوہ کی ملکیت میں گرجانا 180
شکارکامالک بننےسےمتعلق جزئیات 181
شکار کےمالک کاحرم میں داخل ہونا 183
شکار کاتاوان 183
صیغۃ 185
تعریف 185
متعلقہ الفاظ: عبارت ،لفظ 185
اجمالی حکم 186
صیغہ سےمتعلق احکام 186
التزامات کےاعتبار سےصیغہ کی مختلف اقسام ہیں 186
زمانہ پر صیغہ کی دلالت اورعقد میں اس کااثر 187
صیغہ میں صریح اورکنایہ 188
صیغہ کی شرائط 188
صیغہ کےقائم مقام چیزیں 192
کتابت 192
اشارہ 193
فعل 193
مقصود پر صیغہ کی دلالت میں عرف کااثر 193
صیغہ کااثر 194
ضان 198
ضائع 199
تعریف 199
متعلقہ الفاظ: ضالہ ،لقطہ 199
اجمالی حکم 199
وجوب زکاۃ کےبعد مال کاضائع ہوجانا 199
جوبیت الضوائع میں جمع کیاجائے گا 200
ضائع شدہ مال کاتاوان 200
ضالۃ 200
تعریف 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like