موسوعہ فقہیہ جلد26
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 413
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
شرط | 31 |
متعلقہ الفاظ:رکن ،سبب، مانع | 31 |
شرط کی تقسیمات | 32 |
قسم اول: شرط محض | 32 |
قسم دوم: ایسی شرط جوعلتوں کےحکم میں ہے | 33 |
قسم سوم: ایسی شرط جواسباب کےحکم میں ہو | 33 |
قسم چہارم: ایسی شرط جونام کی ہوحکم کےاعتبار سےنہ ہو | 33 |
قسم پنجم : شرط بمعنی خالص علامت | 34 |
شرط جعلی کی دونوں قسموں معلق ومقیدکی خصوصیات | 34 |
شرط مقید کی خصوصیات | 34 |
شرط کی پہچان | 35 |
شرط پر حکم کومعلق کرنے پر مرتب ہونےوالا اثر | 35 |
شرط کےذریعہ تخصیص | 36 |
مفہوم شرط کےذریعہ استدلال | 36 |
تصرفات پر شرط جعلی تعلیمی کااثر | 36 |
تصرفات پرشرط تقییدی کااثر | 36 |
شرط صحیح | 37 |
اس کاضابطہ | 37 |
اس کی اقسام | 37 |
شرط فاسد یاباطل | 37 |
اس کاضابطہ | 38 |
اس کاضابطہ | 38 |
اس کی انواع | 39 |
شرط فاسد کی قسم دوم | 40 |
شرع من قبلنا | 42 |
تعریف | 42 |
آسمانی شریعتوں میں یکسانیت | 42 |
فروع میں شریعتوں میں اختلاف | 43 |
شرقاء | 45 |
شرک | 45 |
شرکۃ | 45 |
تعریف | 45 |
شرکت ملک کی تقسیم | 46 |
اول:شرکت دین اورشرکت غیر دین | 46 |
دوم:اختیاری اوراضطراری | 47 |
شرکت ملک کےاحکام | 48 |
ضررکی حالت | 49 |
شریک کااپنے شریک سےکیاہوا خرچ وصول کرنا | 52 |
شرکۃ العقد | 58 |
تعریف | 58 |
شرکت کی مشروعیت کی دلیل | 59 |
شرکت عقد کےمحل کے اعتبار سےاس کی تقسیم | 61 |
مساوا ت وتفات کے اعتبار سےشرکت عقد کی تقسیم | 63 |
عموم وخصوص کےاعتبار سے شرکت عقدکی تقسیم | 64 |
جبری شرکت | 65 |
عقد شرکت کاصیغہ | 66 |
شرکت عقد کےشرائط | 68 |
عام شرائط | 68 |
پہلی نوع | 68 |
اول: وکالت کےلائق ہونا | 68 |
دوم: نفع کاتناسب معلوم ہو | 69 |
دوسری نوع : صرف شرکت مفاوضہ میں | 70 |
اول: کفالت کی اہلیت | 70 |
دوم | 70 |
سوم:، کسی ایک شریک بر عمل کی شرط نہ لگائی جائے | 72 |
مطلق شرکت اموال کی خاص شرائط | 72 |
اموال میں شرکت مفاوضہ کی خاص شرائط | 75 |
شرکت اعمال کی خاص شرائط | 77 |
شرکت وجود کی خاص شرائط | 79 |
شرکت کےاحکا م اوراس پر مرتب ہونے والے آثار | 80 |
عام واحکام | 80 |
اصل سرمایہ اورنفع میں شرکت | 80 |
عقد کالازم نہ ہونا | 80 |
شریک کےقبضہ کاقبضہ امانت ہونا | 81 |
نفع کااستحقاق | 82 |
مفاوضہ وعنان کےمشترک احکام | 85 |
شرکت مفاوضہ کےخصوصی احکام | 90 |
مفاوضہ کےشریک کاکسی تیسرے شخص کےساتھ شرکت کرنا | 93 |
شرکت عنان کےخصوصی احکام | 94 |
شرکت اعمال وشرکت وجود کےاحکام | 98 |
عمل کےشریکین کےدرمیان نفع کی تقسیم اوران دونوں کاخسارہ برادشت کرنا | 100 |
شرکت فاسدہ | 101 |
شرکت فاسدہ کےاحکام | 103 |
شرکت کےختم ہونے کےاسباب | 108 |
عام اسباب | 108 |
خاص اسباب | 111 |
شروع | 112 |
تعریف | 112 |
شروع سےمتعلق احکام | 112 |
عبادات کوشروع کرنا | 112 |
معاملات کو شروع کرنا | 113 |
جنایات کوشروع کرنا | 113 |
شروع کرنےکےبعد جس کی تکمیل واجب ہے | 113 |
عقود کو شروع کرنا | 115 |
اول: عقد بیع | 115 |
دوم :ہبہ | 115 |
سوم: وقف | 116 |
چہارم : وصیت | 116 |
پنجم :عاریت | 116 |
جس چیز میں اجازت کی ضرورت ہواس کی بلاجازت شروع کرنا | 116 |
شروق | 117 |
شطرنج | 117 |
شعائر | 118 |
تعریف | 119 |
شرعی حکم | 119 |
شعار | 119 |
تعریف | 119 |
اجمالی حکم | 120 |
کفار کےشعار کی مشابہت اختیار کرنا | 120 |
شہرت کی علامت والالباس پہننا | 120 |
شراب نوشوں کی علامت والاآلہ استعمال کرنا | 121 |
شعر،صوفاوردبر | 121 |
تعریف | 121 |
انسان کےبال کاحکم | 122 |
مردہ جانور کابال | 122 |
مردہ انسان کابال | 123 |
اول: مردہ مرد کے سرکابال | 123 |
دوم: وہ عورت کےسرکابال | 124 |
سوم: میت کےبقیہ بدن کےبال مثلا،ڈاڑھی ،مونچھ ،بغل اورزیرناف کابال | 124 |
وضو میں بال پر مسح کرنا | 125 |
بال چھونےسے وضو ٹوٹنا | 125 |
جنایت مین سرکے با ل کودھونا | 125 |
نومولود کےبال مونڈنا | 127 |
اجنبی عورت کےبال دیکھنا | 127 |
بال اوران کو فروخت کرنا | 128 |
اون میں بیع سلم | 128 |
بال میں جوڑلگانا | 128 |
بالوں کوسرمیں لپیٹنا | 129 |
زندہ انسان کےبال کودیکھ بھال کرنا | 130 |
زندہ جانور کےبال کاحکم | 130 |
شعر | 132 |
تعریف | 132 |
متعلقہ الفاظ: نثر ،سجمع ، رجز حداء غنا | 133 |
شرعی حکم | 133 |
اول: شعر بنانا بڑھنا اورسننا | 133 |
دوم: شعر سیکھنا | 137 |
سوم: حضور ﷺ کوشعر کہنے سےروکاجانا | 137 |
چہارم : مسجد میں شعر پڑھنا | 138 |
پنجم: احرام کی حالت میں شعر پڑھنا | 140 |
ششم : شعر کی تعلیم کو مہر قراردینا | 140 |
ہفتم :شعرسے پہلے بسم اللہ لکھنا | 140 |
ہشتم: شعرکی کتابوں کی چوری پرہاتھ کاٹنا | 140 |
نہم : شعر کےمضمون کی بنیاد پر حدجاری کرنا | 141 |
دہم : شعر کےذریعہ کمانا | 141 |
یاز دہم:شاعر کی گواہی | 143 |
شعیر | 144 |
تعریف | 144 |
شعرجوسےمتعلق احکام | 144 |
زکاۃ | 144 |
زکاۃ فطر | 145 |
بیع میں | 145 |
سود میں | 145 |
شغار | 146 |
تعریف | 146 |
شر عی حکم | 147 |
شغل الذمہ | 150 |
شفاعت | 151 |
تعریف | 151 |
متعلقہ الفاظ: اغاثہ ،توسل | 151 |
شفاعت سےمتعلق احکام | 151 |
شفاعت حسنہ | 151 |
شفاعت سیئہ | 152 |
شفاعت دنیاوآخرت دونوں میں ہوتی ہے | 152 |
اول: آخرت میں شفاعت | 152 |
دوم: دنیا میں شفاعت | 153 |
حد(شرعی سزا) کی شفاعت | 153 |
تعزیر ات مین شفاعت | 154 |
حکام میں پاس شفاعت | 154 |
شفاعت کرنےپر ہدیہ لینا | 155 |
نیک لوگوں کےذریعہ اللہ کےیہاں شفاعت کرانا | 155 |
شفرالعین | 155 |
شفرالفرج | 155 |
شفع | 156 |
شفعہ | 156 |
تعریف | 156 |
متعلقہ الفاظ: جبری بیع ، تولیہ | 157 |
شرعی حکم | 157 |
شفعہ کی مشروعیت کی حکمت | 158 |
شفعہ کےاسباب | 158 |
شیوع کےطور پر شریک کےلئے شفعہ | 158 |
وہ شرکت جوشفعہ کامحل ہوتی ہے | 158 |
منفعت میں شفعہ | 159 |
مالک پڑوسی اورہبیع کےکسی حق میں شریک کےلئے شفعہ | 160 |
ہمسائیگی کی وجہ سےشفعہ کی شرائط | 162 |
مختلف منزلوں کےمالکان کےدرمیان شفعہ | 163 |
شفعہ کےارکان | 163 |
وہ شرائط جن کاپایا جاناشفیع میں ضرور ی ہے | 164 |
وقف کےلئے شفعہ | 164 |
مشفوع منہ | 164 |
وہ تصرفات جن میں شفعہ جائز ہے | 165 |
بشرط عوض ہبہ | 165 |
خیارکی شرط کےساتھ شفعہ | 165 |
بیع کی بعض اقسام میں شفعہ | 166 |
اعلانیہ نیلامی کی بیع | 166 |
مسجدبنانے کےلئے فروخت شدہ جائیداد | 166 |
وہ مال جس میں شفعہ ثابت ہوتاہے | 167 |
شفعہ کےذریعہ لینے کےلئے طلب کےمراحل | 168 |
طلب مواثبت | 168 |