موسوعہ فقہیہ جلد24

موسوعہ فقہیہ جلد24

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 406

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

عناوین صفحہ نمبر
زلزلہ 33
زمان 33
تعریف 33
متعلقہ الفاظ : اجل ،حقب ،دہر،مدت ،وقت 33
زمانے کےافراد اوراس کےاقسام 34
زمانے کو برا کہنے کاحکم 37
عبادات وحقوق پر زمانے کااثر 37
عبادات 37
حقوق 38
حدود کااقرار 38
حدود میں شہادت 38
دعوی کی سماعت 38
زمانۃ 39
تعریف 39
متعلقہ الفاظ: قعاد ،عضب 39
زمانۃ سےمتعلق احکام 39
لنجا کاجمعہ میں حاضر ہونا 39
لنجا کاحج 40
کفار ہ میں لنجے کوآزادکرنا 40
جہادمیں لنجے کوقتل کرنا 41
لنجے سےجزیہ لینا 41
زمرد 41
زمزم 42
تعریف 42
زمزم سےمتعلق احکام 42
آب زمزم پینا 42
آب زمزم پینےکےآداب 43
آب زمزم کودوسری جگہ لےجانا 44
آب زمزم کااستعمال 45
آب زمزم کی فضیلت 45
زمارۃ 46
زنا 47
تعریف 47
متعلقہ الفاظ: وطی ، وجماع، لواط، سحاق 47
شرعی حکم 48
زنا کےگناہ کےدرجات 49
ارکان زنا 50
حدزنا 50
حدزنا کی شرطیں 52
اول:متفق علیہ شرطیں 52
سپاری یااس کےکٹےہوئے ہونے کی صورت میں اس کی  مقدار کاداخل کرنا 52
زانی کامکلف ہونا 53
زانی کوحرمت کاعلم ہونا 53
شبہ کانہ ہونا 54
حنفیہ کےنزدیک شبہ کے اقسام 55
فعل میں شبہ 55
محل میں شبہ اوراس کو شبہ حکمیہ اورشبہ ملک بھی کہاجاتاہے 56
عقدکاشبہ 57
مالکیہ کےنزدیک شبہ کے اقسام 59
شافعیہ کےنزدیک شبہ کےاقسام 59
حنابلہ کےنزدیک شبہ 60
حدزنا کی ایک شرط یہ ہے کہ زانی رضامندہو 61
دوم: مختلف فیہ شرطیں 62
جس سے وطی کی جائے اس کازندہ ہونا 62
جس سےوطی کی جائے اس کاعورت ہونا 63
جانور سےوطی کرنا 63
وطی کاآگے کی شرم گاہ میں ہونا 64
وطی کادارالاسلام میں ہونا 64
زانی کامسلمان ہونا 66
زانی کابولنے والاہونا 67
ثبوت زنا 67
شہادت 67
پہلی شرط : مردہونا 68
دوسری شرط : ان کاچار ہونا 68
تیسری شرط : مجلس کامتحدہ ہونا 69
چوتھی شرط :شہادت کی تفصیل 70
پانچویں شرط :شہادت کااصل ہونا 71
زناپر شوہر کی گواہی 71
اقرار 72
اقرار پر بینہ 73
قرائن 73
حمل کاظاہر ہونا 73
لعان 74
حدزناقائم کرنا 74
کون شخص حدزنا قائم کرےگا 74
حدکاعلانیہ ہونا 74
حدجاری کرنے کی کیفیت 75
حدزنا کو ساقط کرنےوالے اسباب 75
زنبور 78
زندہ 79
زندقہ 79
تعریف 79
متعلقہ الفاظ: ردۃ ،الحاد، نفاق 80
زندقہ سےمتعلق احکام 81
زندقہ اختیار کرنے والے شخص کےکفر کاحکم 81
زندیق کامال اوراس کاوارث 82
زنار 83
تعریف 83
متعلقہ الفاظ: حرام ،نطاق ،ہیمان 83
زنارسے متعلق احکام 83
اول: اہل ذمہ کازناکو اختیار کرنا 83
دوم: مسلمان کازنار باندھنا 84
زوائد 85
زواج 85
زوال 85
تعریف 85
اجمالی حکم 85
نماز ظہر کاوقت 85
زوال کےبعد روزہ دار کےلئے مسواک کاحکم 86
زوج 87
تعریف 87
بیوی پر شوہر کاحقوق 88
طاعت کاواجب ہونا 88
شوہر کو انتفاع کی قدرت دینا 88
جس شخص کاگھر میں آنا شوہر کے ناپسند ہواس کو اجازت نہ دینا 89
شوہر کی اجازت کےبغیر گھر سےنہ نکلنا 89
تادیب 90
عورت کااپنے شوہر کی خدمت کرنا 91
شوہر پر اپنی بیوی کےحقوق 91
شوہر کےلئے اپنی بیوی کےساتھ برتاؤ کرنےکامناسب طریقہ 91
عقد نکاح کو ختم کرنا 92
زوجہ 92
تعریف 92
بیوی سےمتعلق احکام 92
بیو ی بنانا 92
بیوی کاانتخاب 93
اپنے شوہر کےانتخاب میں عورت کاحق 94
بیوی کےحقوق 95
زوجین کےمابین مشترک حقوق 96
بیوی کےمخصوص حقوق 96
مہر 96
نفقہ 97
بیویوں کےمابین عدل 98
حسن معاشرت 98
زور 99
تعریف 99
متعلقہ الفاظ: ریع،غلہ ،نقض 99
بڑھوتری کےاقسام 100
اتصال اورانفصال کےاعتبار سےاس کے قسام 100
تمیز اورعدم تمییز کےاعتبار سےاس کےقسام 100
اصل کی جنس سےہونے یانہ ہونے کےاعتبار سےاس کے اقسام 100
بڑھوتری سےمتعلق قواعد 100
پہلا قاعدہ 100
دوسر قاعدہ 101
تیسرا قاعدہ 101
وضو میں تین پر اضافہ 101
اذان اوراقامت میں اضافہ 102
اذکار مسنونہ میں اضافہ 102
تیمم میں دوضرب پر اضافہ 103
نماز میں قول اورفعل میں اضافہ 103
نمازجنازہ میں چار تکبیرات پر اضافہ اوراس کااثر 104
زکاۃ مین جس مقدار کانکالنا واجب ہے اس میں اضافہ 105
موکل کےمقررکردہ حدود میں وکیل کااضافہ کرنا 105
ہبیع میں اضافہ اورعیب کی وجہ سے لوٹانے میں اس کااثر 105
ثمن میں اضافہ اوارس کااثر 107
شفعہ میں لی کئی جائیداد کااضافہ خریدار کاہوگا یاشفیع کا 107
مرہون میں اضافہ 108
موہوب میں اضافہ اورہبہ کوواپس لینے میں اس کااثر 108
مہرمیں اضافہ اوروطی سےقبل طلاق کی صورت میں اس کاحکم 108
وفات کےبعد دین کی ادائیگی سےقبل ترکہ میں حاصل ہونےوالا اضافہ 109
حدود کی ادنی مقدار تعزیر میں اضافہ 110
فرائض اورسنن راتبہ میں اضافہ 111
قرآن کریم میں اضافہ 111
بحث کےمقامات 112
زیارۃ 113
تعریف 113
متعلقہ الفاظ: عیادت 113
شرعی حکم 113
قبررسول اللہ ﷺ کی زیارت 113
قبروں کی زیارت 113
مقامات کی زیارت 114
صالحین اوربھائیوں کی زیات 114
بیوی کااپنے گھروالون اوروالدین کی زیارت کرنا اوران لوگوں کااس کی زیارت کرنا 115
دوسرے کی پرورش میں موجود بچے کی زیارت 116
زیارۃ النبی ﷺ 116
تعریف 116
شرعی حکم 116
زیارت کی مشروعیت کی دلیل 117
نبی ﷺ کی زیارت کی فضیلت 118
نبی  کی زیارت کےآداب 118
نبی ﷺ کی قبر کی زیارت  میں مکروہات 119
نبی ﷺ کی زیارت کاطریقہ 120
زیارت قبور 122
زیارت کاقبور کاحکم 122
کافر کی قبر کی زیارت 123
قبروں  کی زیارت کےلئے سفرکرنا 123
نبی ﷺ کی قبرکی زیارت 124
زیارت قبورکےآداب 125
قبروں کی زیارت کی بدعات 125
زیف 125
زینت 125
زیوف 126
تعریف 126
متعلقہ الفاظ: جیاد ،نہر جۃ ، استوتہ ،فلوس 126
کھوٹے دراہم سےمتعلقف احکام 126
کھوٹے دراہم ڈھالنا 127
کھوٹے دراہم میں زکاۃ کاوجوب 128
خالص دراہم سےکھوٹے دراہم کی بیع 128
سؤال 129
تعریف 129
متعلقہ الفاظ: استجد اء،شخاذ ،امر،دعاء،التماس 130
شرعی حکم 130
اول: سؤال (پوچھنے کےمعنی میں 130
عالم ارومتکلم کےدرمیان سؤال 131
دوم:سوال ،حاجت طلب کرنےکےمعنی میں 132
صدقہ حاصل کرنےکےلیے سوال کرنا یافاقہ کی علامت ظاہر کرنا 132
مسجدمیں مانگنا 133
سوم:اللہ کاواسطہ دے کر یاللہ کی رضا کاواسطہ دے کرمانگنا 134
چہارم : غیر کےواسطے سےاللہ تعالی سےمانگنا 134
پنجم : استدلال ےبارے میں سوالا ت 134
سؤؤ 135
تعریف 135
شرعی حکم 135
سائبۃ 144
تعریف 144
سائبہ  سےمتعلق احکام 144
اول: غلام کو بطور سائبہ آزاد کرنا 144
دوم: جانوروں کوآزاد کرنا 145
سوم: شکار کو آزاد کرنا 147
چہارم : حرم کےشکار کوآزاد کرنا 148
سائق 149
تعریف 149
اجمالی حکم 149
قطار میں چلنے والے جانوروں کاسائق 150
مویشی کےساتھ سائق اس کامحافظ ہے 151
سوار کےساتھ سائق کااختلاف 151
سائمہ 152
تعریف 152
متعلقہ الفاظ:علوفہ 152
سائمہ سےمتعلق احکام 152
مویشیوں کی زکاۃ کےواجب ہونے میں سائمہ ہونے کی شرط 152
وہ سائمہ جس میں زکاۃ واجب ہے 153
ساعۃ الاجابۃ 154
ساعد 154

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like