موسوعہ فقہیہ جلد22
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 365
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
راس | 33 |
تعریف | 33 |
راس سےمتعلق احکام | 33 |
بیت الخلاء جاتےوقت سرکاڈھکنا | 33 |
حداورتعزیر میں سرپر مارنا | 34 |
سروں کےکھانے کی قسم | 34 |
راس المال | 35 |
تعریف | 35 |
بحث کےمقامات | 35 |
رؤیا | 35 |
تعریف | 35 |
متعلقہ الفاظ: الہام ،علم ،خاطر ،وحی | 35 |
اچھا خواب اوراس کی حیثیت | 37 |
خواب میں اللہ تعالی کودیکھنا | 38 |
خواب میں نبی ﷺ کودیکھنا | 38 |
خواب میں نبی کریم ﷺ کےقول وفعل پر حکم کامرتب ہونا | 40 |
خوا ب کی تعبیر | 41 |
رؤیت | 45 |
تعریف | 45 |
متعلقہ الفاظ:ادراک نظر | 45 |
شرعی حکم | 46 |
رؤیت سےمتعلق احکام | 46 |
اجنبی اورمحرم عورتوں کودیکھنا | 46 |
مخطوبہ کودیکھنا | 47 |
تیمم کرنےوالے پانی کودیکھنا | 48 |
ہبیع کودیکھنا | 48 |
قابل اعتبار رؤیت | 49 |
مشہودبہ (جس چیز کی شہادت دی جائے کودیکھنا | 50 |
قاضی کافریقین کودیکھنا | 52 |
رؤیت کااثر | 52 |
رؤیت الہلال | 53 |
تعریف | 54 |
شرعی حکم | 54 |
رؤیت ہلال کااہتمام | 54 |
اثبات ہلال کی صورتیں | 56 |
اول:آنکھ سےدیکھنا | 56 |
لوگوں کی اتنی بڑی تعداد چاند دیکھنا جس سے استفاضہ حاصل ہوجائے | 56 |
ودعا دل رؤیت | 56 |
ایک عادل شخص کی رؤیت | 57 |
شوال اوربقیہ مہینوں کےچاند کی رؤیت | 58 |
اول: دن میں چاند کادیکھنا | 60 |
دوم: مہینہ کا30دن پورا کرنا | 61 |
مسلسل بادل کاچھایارہنا | 62 |
اس شخص کاروزہ جس پر مہینے مشتبہ ہوجائیں | 63 |
سوم:حساب فلکی کےاعتبار سےچاند کاثبوت | 63 |
حساب فلکی کے قائلین کی رائے | 64 |
حساب فلکی کےذریعہ چاند کےعدم ثبوت کےقائلین کی آراؤءاور ان کےدلائل | 65 |
اختلاف مطالع | 68 |
رؤیت ہلال میں غلطی کااثر | 70 |
رؤیت ہلال کااعلان کرنا | 71 |
اعلان کاوقت | 71 |
چاند دیکھنے کےوقت کی منقول دعائیں | 72 |
رائحہ | 73 |
تعریف | 73 |
اجمالی حکم | 73 |
باب طہارت میں رائحہ کامفہوم | 73 |
محرم کےحق میں خوشبو | 74 |
مساجد میں خوشبو اوربدبو | 74 |
بوکی وجہ سےتلف ہونا | 75 |
بوپائے جانے کی وجہ سےحدشرب کاثبوت | 75 |
جلالہ جانور کےگوشت یادودھ کی بوکابدل جانا | 75 |
شوہر کوجس چیزکی بوسے تکلیف ہوتی ہو عورت کواس کےکھانے سے روکنا | 75 |
رابغ | 76 |
تعریف | 76 |
راتب | 77 |
تعریف | 77 |
بحث کےمقامات | 77 |
نماز کی سنن روایت | 77 |
خدمت پر مامورموذن | 78 |
خدمت پر مامور امام | 79 |
راکب | 81 |
راہب | 81 |
متعلقہ الفاظ: قسیس :احبار | 81 |
راہب سےمتعلق احکام | 82 |
جہادمیں راہب کوقتل کرنا | 82 |
راہبوں پر جزیہ لگانا | 82 |
ربا | 83 |
تعریف | 83 |
متعلقہ الفاظ: بیع عرایا | 84 |
شرعی حکم | 85 |
سودکےحرام ہونے کی حکمت | 88 |
سودکےاقسام | 91 |
ربا البیع (ربا الفضل ) | 91 |
رباالنسئیہ | 92 |
رباالفضل | 92 |
عقود میں ربا کااثر | 93 |
ربا الفضل مین اختلاف | 95 |
رباالفضل میں اختلاف کاخاتمہ اوراس کی حرمت بر اجماع کادعوی | 95 |
رباالفضل کی حرمت بر دلالت کرنےوالی احادیث | 96 |
وہ اشیا جن میں ربا کی حرمت پر نص ہے | 97 |
ان اشیاءکےعلاوہ میں اختلاف | 98 |
منصوص اشیاء میں حرمت رباکی علت | 99 |
ربا کےبعض احکام | 103 |
رباکےچندمسائل | 108 |
محاقلہ | 108 |
مزابنہ | 108 |
عینہ | 108 |
غیرربوی اشیاء کی بیع | 108 |
سونے کی بیع اس کےبغیر ڈھلے ہوئے ٹکڑے سےامصنوع کی بیع غیر منصوع سے | 109 |
دارالحرب میں ربا | 110 |
مذعجوہ کامسئلہ | 111 |
رباط | 112 |
تعریف | 112 |
متعلقہ الفاظ: جہاد ،حراسۃ | 113 |
شرعی حکم | 113 |
رباط کی فضیلت | 113 |
سب سےافضل رباط | 114 |
رباط کی جگہ | 114 |
رباط کی مدت | 115 |
موقوفہ سرائے | 115 |
رباع | 116 |
تعریف | 116 |
متعلقہ الفاظ: عقار،ارض ،دار | 117 |
رباع سےمتعلق احکام | 117 |
مکہ مکرمہ کےمکانات | 117 |
مکانات میں حق شفعہ | 118 |
مکانات کی تقسیم | 119 |
مکانات کاوقف | 119 |
ربح | 120 |
تعریف | 120 |
متعلقہ الفاظ:نماءغلہ | 120 |
اجمالی حکم | 120 |
مضاربت میں نفع | 122 |
شرکت میں نفع | 123 |
تجارت کےنفع کی زکاۃ | 123 |
ربض | 124 |
تعریف | 125 |
متعلقہ الفاظ: فناء،حریم ،عطن ومعطن | 125 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 125 |
شہرسے ارباض کےخار ج ہونے کےاعتبار سےوہاں جمعہ اورعیدین کی نمازیں | 126 |
ارباض کو آباد کرنا | 126 |
ربض دوسرےمعنی | 126 |
ربئیۃ | 127 |
تعریف | 127 |
متعلقہ الفاظ: جاسوس ،مرابط ،حارس ،رصدی | 128 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 128 |
اول: جہاد اورغنائم میں | 128 |
قصاص میں ربیئۃ کاحکم | 128 |
ڈاکہ زنی میں ربئیۃ کاحکم | 129 |
ربیئۃ | 130 |
تعریف | 130 |
اجمالی حکم | 130 |
ربیئۃ کی حرمت میں زوجہ کی وفات کااثر | 131 |
ربئیۃ کی لڑکیوں اورپوتیون کی حرمت | 131 |
رتق | 132 |
تعریف | 132 |
متعلقہ الفاظ: قرن، عفل | 132 |
اجمالی حکم | 133 |
فسخ نکاح میں رتق کااثر | 133 |
رتقا کواپنے رتق کےعلاج پر مجبور کرنا | 133 |
رتقاء کانفقہ | 134 |
شوہر کااپنی رتقا ءبیوی کےلیے باری مقررکرنا | 134 |
رثاء | 135 |
تعریف | 135 |
متعلقہ الفاظ :تاہین ،ندب | 135 |
شرعی حکم | 135 |
رجب | 136 |
رجحان | 136 |
تعریف | 137 |
متعلقہ الفاظ: جمع، فسخ ،تعارض | 137 |
ترجیح کےحکام | 137 |
دلیل راجح پر عمل کےحکم | 138 |
راجح دلائل کی معرفت تک رسائی کےطریقے | 139 |
قسم اول | 139 |
پہلی نوع | 139 |
دوسری نوع | 140 |
تیسری نوع | 140 |
رجس | 141 |
رجعت | 141 |
تعریف | 141 |
رجعت کےمشروع ہونے کی دلیل اوراس کی حکمت | 142 |
شرعی حکم | 144 |
رجعت کےشرائط | 145 |
رجعت کاطریقہ | 148 |
اول: رجعت قولی | 148 |
دوم: رجعت فعلی | 149 |
اول: وطی کےذریعہ رجعت کاصحیح ہونا | 150 |