موسوعہ فقہیہ جلد18

موسوعہ فقہیہ جلد18

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 383

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حقد 31
تعریف 31
متعلقہ الفاظ 31
حسد 31
غضب 31
شرعی حکم 31
حق 34
تعریف 34
متعلقہ الفاظ:حکم 34
حق علماء اصول کےنزدیک 34
فقہاء کےنزدیک حق سےمراد 37
حق کاسرچشمہ 38
حق کےارکان 39
حق کی قسمیں 39
اول:لزوم وعدم لزوم کےاعتبار سے 40
دوم:حقوق کی تقسیم نفع کےعموم وخصوص کےاعتبار سے 40
قسم اول:خالص حق اللہ 40
خالص حقوق اللہ کی قسمیں 41
قسم دوم:خالص حق العبد 44
قسم سوم:حق اللہ حق العبد دونوں جمع ہوں مگر حق اللہ غالب ہو 44
قسم چہارم:حق اللہ حق العبد دونوں ہون مگر حق العبد غالب ہو 45
حق العبد کےوجود عدم کےاعتبار سےحقوق کی تقسیم 46
تمام حقوق میں اللہ بھی حق ہوتاہے اوربندے کاحق بھی 46
اگر چند حقوق کوایک ساتھ ادا کرنا اوردشوار ہوتوان میں سےبعض کوبعض بر مقدم کرنااگر ایساممکن ہو 47
حقوق کی تقسیم قابل اسقاط ہونے اورنہ ہونےکےاعتبار سے 50
اول:حق اللہ 50
حقوق العباد 54
عین 54
دین 54
منافع 55
حق مطلق 56
معنی کی معقولیت اورعدم معقولیت کےاعتبار سےحقو ق کی تقسیم 57
محدودمقدارووالاحق اورغیر محدود مقداروالاحق 59
قسم اول:حق محدود 59
حق محدو د کاحکم 59
قسم دوم:حق غیر محدود 60
حق غیر محدود کاحکم 60
قسم سوم :حق مختلف فیہ 61
تحدید وعدم تحدید کی قسمیں 61
حق  تام اورمخفف 62
ورثاء کی طرف منتقل ہونے  اورنہ ہونےوالےحقوق جوقابل وراثت نہیں ہوتے 62
اول:قابل وراثت حقوق 62
دوم:خلافت کےطور پر ثابت ہونےوالے حقوق جوقابل وراثت نہیں ہوتے 62
سوم:وہ حقوق جوبطور وراثت یابطور خلافت منتقل نہیں ہوتے 63
خیارشرط 64
خیارتعیین 64
خیار عیب 65
خیار قبول 65
منافع 65
قصاص فی النفس 65
مالیت وعدم مالیت کےاعتبار سےحقوق کی تقسیم 66
دیانت کےطور پر واجب ہونےوالا حق اورقضاکےطور پر واجب ہونےوالا حق 66
حق حملک اورحق مبا ح 67
حق ثابت یاحق واجب 68
حق موکد 69
حق موکد کاحکم 70
حق وصول کرنا 72
حقہ 73
تعریف 73
متعلقہ الفاظ:ابن مخاض اوربنت مخاض ،ابن لبون ،اوربنت لبون ،جذع اورجذعہ 73
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 73
حقن 74
حقنہ 74
حقیقت 74
تعریف 74
متعلقہ الفاظ:مجاز ،استعارہ ،کنایہ 75
حقیقت کی اقسام 75
اجمالی حکم 76
حکر 78
تعریف 78
متعلقہ الفاظ:خلو،اجرت ،اجارۃ طویلہ 79
حکرکی قسمں 80
اوقاف میں طویل المدت اجارہ کاحکم 80
واقف کی شرط کی صورت میں وقف کاطویل مدت والا جارہ ممنوع ہوگا 83
وقف میں تحکیر کاحکم اوراس کےجواز کی شرائط 84
خلووالے وقف کااجارہ 84
وقف کااجارہ کون کرےگا 95
تحکیر کی مدت 85
وقف کواجارہ پر لینے میں اجرت کی مقدار 85
غبن فاحش کےساتھ تحکیر کاحکم 86
مدت کے دوران یامدت کےبعداجرت مثل میں اضافہ 87
مدت اجارہ کےجوران اجرت مثل میں کمی 99
کرایہ دار کےلگائے ہوئے درختوں اورعمارتوں کی ملکیت اوران میں تصرف 88
اجرت پر حاصل کردہ زمین میں نبی ہوئی عمارت میں شفعہ 89
وقف کرایہ کی زمین میں بنی عمارت کااس کامالک کی طرف سےوقف کرنا 89
تعمیر یاشجرکاری سےقبل کرایہ دارکی موت 89
عمارت یادرختوں کےضائع ہوجانے سےعقد اجارہ کاختم ہونا 90
حکم 90
تعریف 90
حکم کی قسمیں 90
حکم تکلیفی کی قسمیں 91
حکم وضعی کی قسمیں 91
حکمان 92
حکمت 92
تعریف 92
حکمت اصولین کےنزدیک 92
متعلقہ الفاظ:سبب مانع 92
اجمالی حکم 93
حکومت عدل 93
تعریف 93
متعلقہ الفاظ:ارش دیت 94
حکومت عدل سےمتعلق احکام 94
حکومت عدل کن صورتوں میں واجب ہوتی ہے 94
حکومت عدل کی شرائط 95
جنایت کےلےئ کوئی تاوان مقررنہ ہو 95
حکومت عضو کےمقرہ تاوان کےبرابر نہ ہو 95
قیمت زخم کےمندمل ہونےکےبعد لگائی جائے 96
حکومت کافیصلہ قاضی یاحکم کرے 96
حکومت عدل کےمقرر کرنےکارطریقہ 96
حلال 99
تعریف 99
حلال سےمتعلق اصولی مسائل 99
مسئلہ اول 99
دوسرا مسئلہ 101
تیسرا مسئلہ 102
حلف 103
تعریف 103
تحلیف کی حکمت اوراس کامشروع ہونا 103
قسم لینے کاطریقہ 103
وہ حقوق جن میں تحلیف  جاری ہوتی ہے 104
خصومت میں تحلیف کااثر 106
قسم لینے کاطریقہ 106
قسم لینے کاحق 107
تحلیف میں نیت کااعتبار 108
حلف 109
تعریف 109
متعلقہ الفاظ:مواخات موالات ،مہادنہ امان 110
عہد جاہلیت کےمعاہدے 110
حلف سےمتعلق احکام 111
اسلام میں معاہدہ کی بنیاد پر وراثت جاری ہونے کی صورتیں 115
معاہدہ کی بنیاد پر وراثت 117
میراث کےعلاوہ میں حلیف  کے احکام 118
مسلمانوں کےدوگروہووں کےدرمیان  معاہدہ 119
حلق 120
تعریف 109
متعلقہ الفاظ:استحداد ،شف 120
بال مونڈنے کےاحکام 121
نومولود کاسرمونڈنا 122
مونچھ مونڈنا 123
محرم کابال مونڈنا 124
احرام سےحلال ہونے کےلئے سرمونڈوانا 124
حلال ہونےکےلئے حلق کی واجب مقدار 125
حلال ہونے کےلئے حلق اورقصر میں افضل کو ن ہے 125
بغل اورزیرناف مونڈنا 126
جسم کےدیگر حصوں کابال مونڈنا 126
کافرجب مسلمان ہوجائے تو اسکا کابال  مونڈنا 127
میت کابال مونڈنا 128
حلق (بمعنی  گردن یعنی کھانے پینے کی نالی )کےاحکام 128
حل 129
تعریف 129
اجمالی حم 129
حرمت کی ضد حل 129
حرم مکی کےمقابلہ میں حل 129
عمرہ کےاحرام  کےلئے حل کی افضل ترین جگہ 129
حل کےمتعلقہ  احکام 131
حرم مدینہ کےمقابلہ میں حل 131
حل کےمہینے 132
احرام کےمقابلہ مین حل 133
حلم 133
حلوان 133
تعریف 133
متعلقہ الفاظ:جعل ،حباء،رشوت 134
اجمالی حکم 134
حلول 135
حلیف 135
حلی 135
تعریف 135
متعلقہ الفاظ:زنیت 135
حلی سےمتعلق احکام 135
مردوں کےلئے سونے کازیور 135
مردوں کےلئے چاندی کازیور 136
عورتوں کےلئے سونے چاندی کازیور 137
اس چیز جس پر سونے چاندی کاپانی چڑھا یاگیا ہو 138
سونے چاندی کےعلاوہ کے زیوارت 138
زیورات کی زکاۃ 139
زیورات کےٹوٹنے کاحکم 141
زیورات کرایہ بر دینا 141
زیورات وقف کرنا 142

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like