موسوعہ فقہیہ جلد17

موسوعہ فقہیہ جلد17

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 383

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حجاب 31
تعریف 31
متعلقہ الفاظ :خمار ،نقاب 31
اجمالی حکم 32
لفظ حجاب کے دواستعمالات ہیں 32
اول:حسیات میں اس کااستعمال 32
قابل ستر اعضاء کےبارےمیں حجاب کاحکم 32
قضاء حاجت کےدوران پردہ کرنا 34
پردہ جونماز میں اما م کی اقتداء سےمانع ہے 35
پردہ کےپیچھے سےطلاق 35
لوگوں سےقاضی کاچھپنا 35
پردہ کےپیچھے سےسن کر شہادت دینا 36
دوم:امورمعنوی میں حجاب کااستعمال 36
حجاز 38
تعریف 38
حجاز سےمتعلق احکام شرعیہ 39
حجامت 40
تعریف 40
متعلقہ الفاظ:فصد 41
شرعی حکم 41
حجامت سےمتعلق احکام 41
طہارت پر حجامت کی تاثیر 41
روزے پرحجامت کااثر 42
احرام پرحجامت کااثر 43
حجامت کوبطور پیشہ اختیار کرنااوراس پر اجرت لینا 44
حجام کاضامن ہونا 45
حجب 46
تعریف 46
متعلقہ الفاظ:منع 46
میراث میں حجب 46
حج 50
تعریف 50
حج کی اصطلاحی تعریف 50
متعلقہ الفاظ؟:عمرہ 50
حج کاشرعی حکم 50
حج کاوجوب فوری طور پر ہے تاخیر کےساتھ 51
حج کی فضیلت 52
مشروعیت حج کی حکمت 54
فرضیت حج کی شرائط 54
پہلا شرط :اسلام 55
دوسری شرط :عقل 55
تیسری شرط :بلوغ 55
چوتھی شرط :آزاد 56
پانچویں شرط :استطاعت 56
پہلی قسم :وہ شرطیں جومرد عورت دونوں کےلیے یکساں ہیں 56
استطاعت کی پہلی شرط زاد اورراہ سواری پر قدرت 56
زادراہ اورسواری کی شرطیں 58
جاجت اصلیہ میں شامل امور 59
استطاعت کی دوسری شرط :دبدن کی صحت 61
استطاعت کی تیسری شرط :راستے کامامون ہونا 62
استطاعت کی چوتھی شرط:امکان سیر 62
دوسری قسم :وہ شرطیں جوعورتوں کےساتھ خاص ہیں 63
اول:شوہر یاامانت دارمحرم 63
محرم کےشرط ہونے کی  نوعیت 64
سفرکےلئےکسطرح کامحرم شرطہے 64
مسئلہ سےمتعلق چند فروع 65
دوم:عدت کانہ ہونا 65
چند فروع 66
صحت حج کی شرطیں 67
پہلی شرط:اسلام 67
دوسری شرط:میقات زمانی 68
تیسری شرط:عقل 67
چوتھی شرط :میقات مکانی 68
حج فرض کےاداہونےکی شرائط 69
حج کی اقسام 70
حج کی اقسام کی مشروعیت 71
تمتع اورقران کابدی 72
حج کےتینوں اقسام میں افضل کون ہے؟ 72
حج کےتمام اقسام کی ادائیگی کاطریقہ 73
اعمال  حج مکہ پہنچنے تک 73
اعمال حج مکہ میں داخل ہونےکےبعد 74
یوم الترویہ 74
یوم عرفہ 74
یوم النحر 75
ایام تشریق کاپہلا اوردوسرایوم 76
ایام تشریق کاتیسرادن 76
طواف وداع 77
ارکان حج 77
رکن اول:احرام 77
رکن دوم:وقوف عرفہ 77
وقوف عرفہ کاوقت 78
وہ زمانہ جس کےپورے اوقات میں وقوف ہوگا 78
سوم:طواف زویارت 79
طواف زیارت کی رکنیت 79
طواف زیارت کی شرطیں 79
چوتھا :صفااورمروہ کےدرمیان سعی کرنا 81
سعی کاحکم 81
واجبات حج 81
اول:حج کےاصلی واجبات 82
مزدلفہ میں را ت گذارنا 82
دوم:رمی جما 82
رمی کاوقت اوراس کی تعداد 82
یوم نحر کورمی 83
ایام تشریق کےپہلے اوردوسرےدن رمی 83
پہلا کوچ 83
ایام تشریق کےتیسرے دن کی رمی 83
دوسراکوچ 84
رمی میں نیابت –دوسرے کی طرف سےرمی کرنا 84
سوم:حلق اورقصر 85
چہارم:ایام تشریق کی راتوں میں منی میں شب گذاری 85
پنجم:طواف وداع 85
طواف وداع کےوجوب کی شرطیں 86
اس طواف وداع )کی صحت شرطیں 86
واجبات حج دوسرےاعمال کےتابع ہیں 87
اول:واجبات احرام 87
دوم:وقوف عرفہ کےواجبات 87
سوم:واجبات طواف 87
چہارم :واجبات سعی 88
پنجم :وقوف مزدلفہ کاواجب ہونا 88
ہفتم:قربانی کاجانور ذبح کرنےسےمتعلق واجبات 88
ہشتم :حلق اورقصر کےواجبات 88
نہم :یوم النحر  کےاعمال کی ترتیب 88
اس ترتیب کاحکم 89
احرام حج سےحلال ہونا 90
حج کی سنتیں 90
اول:طواف قدوم 90
طواف قدوم کب ساقط ہوتاہے 91
چند جزئی مسائل 92
طواف قدوم کاوقت 93
طواف قدوم کاطریقہ 93
دوم:امام کےخطبے 93
پہلا خطبے 94
دوسرا خطبہ 64
تیسرا خطبہ 94
چوتھا خطبہ 94
سوم :یوم عرفہ کی شب میں منی میں شب گذاری 95
چہارم :منی سےعرفہ روانگی 95
پنجم :نحرکی شب میں مزدلفہ میں شب گذاری 95
مستحبات حج 96
اول:العج 96
دوم:الثج 96
سوم:آفاقی کےلئے مکہ میں داخل ہونے کےلئے غسل 97
چہارم :مزدلفہ میں وقوف کےلئے نصف شب کےبعد غسل 7
پنجم :طواف افاضہ میں جلدی کرنا 97
ششم :دعا تلبیہ اورمختلف احوال میں باربار کئےجانےوالے اذکار کی کثرت سےکرنا 97
ہفتم :تحصیب 97
ممنوعا ت حج 98
مباحات حج 98
حج کےساتھ مخصوص احکام 99
اول:حیض اورنفا س والی عورت کاحج 99
دوم :بچے کاحج 99
سوم:بےہوش اور سوئےہوئے مریض کاحج 100
دوسرے کی طرف سےحج کرنا 101
دوسرے کی طرف سےحج کی مشروعیت 101
دوسرے کی طرف سے حج فرض کی شرطیں 103
اول:حج کرانے کےوجوب کی شرطیں 103
دوم:حج میں دوسرے کی طرف سےنیابت کرنے والے کی شرائط 103
سوم:دوسرے کی طرف سے حج واجب کی صحت کی شرطیں 104
دوسرے کی طرف سےنفلی حج 107
اس کی مشروعیت 107
اس کی شرائط 107
حج پراجرت کامعاملہ  کرنا 107
اس کی مشروعیت 107
ارکان حج میں خلل ڈالنا 108
حج کے رکن کاقوی مانع احصار کی وجہ سےترک 108
حج کےرکن کابغیر قوی مانع  کےترک 108
اول: وقوف عرفہ کاچھوڑدینا 108
دوم :طواف زیارت کاچھوڑدینا 108
سوم :ترک سعی 109
واجبات حج میں خلل ڈالنا 109
 اول:وقوف مزدلفہ کو چھوڑدینا 109
دوم:تشریق کی راتوں میں منی میں شب گذاری ترک کرنا 110
سوم :ترک رمی 110
سنن حج کاترک 111
حج کےآداب 111
حج کی تیاری کےآداب 111
مناسک حج کی ادائیگی کےآداب 113
سفر حج کےآداب 112
حج سےواپسی کےآداب 113
حجۃ 114
حجر 114
تعریف 114
حجر کی  مشروعیت 115
حجر کی مشروعیت کی حکمت 116
اسباب حجر 117
مصلحت کےاعتبار سےحجر کی تقسیم 117
اول:صغیر پر حجر 117
نابالغ کےتصرفات پر حجر کااثر 119
بچے کومال کب دیاجائے گا 121
مجنون پر حجر 123
معتوہ پر حجر 124
سفیہ پر حجر 124
سفہ 125
سفیہ پر حجر کاحکم 126
قاضی کےفیصلے سےسفیہ پر حجر کرنا 127
سفیہ کےتصرفات 128
غافل بر حجر 128
مفلس مقروض پر حجر 129
فاسق پر حجر 129
بیوی کےتبرعات پر حجر 129
مرض الموت میں مبتلا مریض پر حجر 131
راہن پر حجر 132
مصلحت عامہ کی وجہ سے حجر 132
مرتد پر حجر 133

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like