موسوعہ فقہیہ جلد14

موسوعہ فقہیہ جلد14

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 311

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

عناوین صفحہ نمبر
تماثل 29
تعریف 29
متعلقہ الفاظ :تساوی تکافؤ 29
اجمالی حکم 29
تمالؤ 29
تمتع 30
تعریف 30
متعلقہ الفاظ: افرادقران 30
تمتع  افراد ااورقران میں کون افضل ہے 31
تمتع کےارکان 31
تمتع  کی شرائط 32
عمرہ کو حج پر مقدم کرنا 32
عمرو حج کےمہینوں میں ہو 32
حج وعمرہ کاایک ہی سال میں ہونا 33
حج وعمرہ کےدرمیان سفرکانہ ہونا 33
حج کااحرام باندھنے سےپہلے عمرہ کااحرام کھولنا 33
مسجد حرام کےحاضرین میں سے نہ ہو 35
مسجد حرام کےحاضرین سےکون لوگ مراد ہیں 34
حج یاعمرہ کافاسد نہ کرنا 35
کیاہدی کو بھیج دینا احرام سےنکلنے سےمانع ہے 35
تمتع میں ہدی کاواجب ہونا 36
ہدل کابدل 36
روزوں کاوقت اوران کامقام 37
اول:تین یوم کےروزے 37
دوم:سات دنوں کےروزے 38
سوم :روزہ شروع کردینے کےبعد ہدی پر قادر ہونا 38
تمثال 39
تمر 39
تعریف 39
متعلقہ الفاظ :رطب بسر بلح 39
اجمالی حکم 40
بحث کےمقامات 41
تمریض 41
تعریف 41
متعلقہ الفاظ:تطیب مداواۃ 42
شرعی حکم 42
تیمار داری سےمتعلق رخصتیں 42
جمعہ اورجماعت کوچھوڑدیا 42
مرض کی جگہ دیکھنا جبکہ وہ ستر کےحصہ میں ہو 43
اولاد کی تیمار داری میں ماں کاسب سےبہتر ہونا اوراس کےبرعکس 43
تیماردار کاضمان اورا سکی ذمہ داری 44
تملک 44
تعریف 44
متعلقہ الفاظ :اختصاص حیازہ 45
اس کاحکم 45
تملک کی شرائط اسباب 45
تملک کی قسمیں 45
اجرت کاتملک 46
قرض کاتملک 46
مضاربت کے نفع کاتملک 46
مساقاۃ میں عامل کےحصہ کاتملک 46
شفعہ میں زمین کاتملک 47
مہرکاتملک 47
مال غنیمت کاتملک 47
ہبہ کی ہوئی فئی کاتملک 47
غیرمزرزعہ زمین کاتملک 47
مباح اشیاء کاتملک 47
تملیک 48
تعریف 48
متعلقہ الفاظ :ابراء اسقاط 48
محل تملیک 48
قبضہ سےپہلے خریدی ہوئی اعیان کی تملیک 49
بیع کی وجہ سےقبضہ سےپہلے خریدی ہوئی اعیان کی تملیک 49
بیع کےبغیر خریدی ہوئی اعیان کی تملیک 50
انتفاع  کی تملیک 50
منفعت کی تملیک 51
لفظ تملیک کےذریعہ نکاح کاانعقاد 51
تمول 52
تعریف 53
متعلقہ الفاظ :تملک اختصاص 52
اجمالی حکم 53
تمیمہ 54
تعریف 54
متعلقہ الفاظ :رقیہ 54
اجمالی حکم 54
تمییز 55
تعریف 55
متعلقہ الفاظ :ابہام 55
تمییز سےمتعلق احکام 56
ممیز کااسلام اورا سکا ارتداد 56
ممیز  کی عبادت 57
نماز میں ممیز بچے کی امامت 57
ممیز کی شہادت اوراس کا خبر دینا 58
ممیز بچے کےتصرفات اوراس کاہدیہ پہنچانا 58
ممیز بچہ عورت کےکن کن اعضاء کودیکھ سکتاہے 58
پرورش کےمعاملہ میں ممیز بچے کو والد اوروالدہ کےدرمیان اختیار دینا 59
مکلف ہونے کی بنیاد تمییز ہے یابلوغ 59
مستحاضہ کی تمییز 60
تنابز 60
تعریف 60
متعلقہ الفاظ سخریہ غیبت تعریض 60
شرعی حکم 60
تنابز سےمستثنی حالات 61
تنازع 62
تنازع بالایدی 62
تعریف 62
اجمالی حکم 62
وہ اشخاص کی ملکیت کےدرمیان حائل دیوار کےسلسلہ میں تنازعہ 64
تناسخ 65
تعریف 65
اجمالی حکم 65
تناقض 67
تعریف 67
متعلقہ الفاظ :تضاد محال 67
اجمالی حکم 67
دعوی میں تناقض 67
اقرار میں تناقض 68
شہادت میں تناقض 68
حکم سے پہلے شہادت میں تناقض 68
فیصلہ کےبعد لیکن نفاذ سےپہلے شہادت میں تناقض 69
حق وصول کرنے کےبعد شہادت میں تناقض 70
تبخیز 70
تعریف 70
متعلقہ الفاظ :فوراتعلیق اضافت تاجیل 70
اجمالی حکم 71
تنجیس 72
تعریف 72
متعلقہ الفاظ :تقدیر تظہیر 73
اجمالی حکم 73
تنجیم 75
تعریف 75
متعلقہ الفاظ :سحر،کہانت ،شعوذہ ،رمل ،عرافہ 76
شرعی حکم 76
اول:ستاروں کی رفتار میں غور فکر کرنےکےمعنی میں تنجیم 76
دوم :قرض قسط وار کرنےکےمعنی  میں تنجیم 78
قتل خطا اورقتل شبہ عمدہ کی دیت کی تنجیم 78
بدل کتابت کی تنجیم 78
تنزیہ 79
تعریف 79
شرعی حکم 79
اللہ کی تنزیہ 79
انبیاء ؑ کی تنزیہ 80
پیغام رسانی میں کذب یاخطاسے 80
سب شتم اوراستہزا سے انبیاء کی تنزیہ 81
ملائکہ کی تنزیہ 81
قرآن کریم کی تنزیہ 82
تحریف وتبدیل سےقرآن کریم کی تنزیہ 82
توہین سےقرآن کریم کی تنزیہ 82
کفار کےہاتھ میں جانے سے قرآن کریم کی تنزیہ 82
تفسیروحدیث اورعلوم شرعیہ کی کتابوں کی تنزیہ 82
صحابہ کرام کی تنزیہ 83
ازواج مطہرات کی تنزیہ 84
مکہ مکرمہ کی تنزیہ 85
مدینہ منورہ کی تنزیہ 86
نجاسات اورگندگیوں سےمساجد کی تنزیہ 86
جنبی اورحائضہ سکےداخل ہونےسے مساجد کی تنزیہ 87
لڑائی جھگڑے اوربلند آواز سےمساجد کی تنزیہ 89
پاگلوں اوربچوں سےمساجد کی تنزیہ 89
تنشیف 90
تعریف 0
متعلقہ الفاظ:تجفیف 91
اجمالی حکم 91
وضو اورغسل کےبعد تنثیف 91
وضو کےبعد پونچھنا افضل ہے یانہیں پونچھنا 92
میت کی تنشیف 93
تنعیم 93
تعریف 93
تنعیم سے متعلق احکام 93
تنفل 95
تنفیذ 95
تعریف 95
متعلقہ الفاظ:قضاء 96
شرعی حکم 96
تنفیذ کااختیار کس کو ہے 96
قاضی کےفیصلہ کی تنفیذ کاحکم 96
دوسرے قاضی کےفیصلہ کی تنفیذ کاحکم 97
وصیت کی تنفیذ 97
باغیوں کے قاضی کےفیصلہ کی تنفیذ 97
عورت کےفیصلہ کی تنفیذ 98
غیر مسلم کےفیصلہ کی تنفیذ 98
تنفیل 99
تعریف 99
متعلقہ الفاظ 99
شرعی حکم 99
محل تنفیل 100
نفل کی مقدار 100
تنفیل کاوقت 101
تنقیح  مناط 102
تعریف 102
متعلقہ الفاظ :الغاءالفارق سبر وتقسم 102
اجمالی حکم 104
تنمص 104
تعریف 104
متعلقہ الفاظ:حف ،حلق 105
شرعی حکم 105
تنمیہ 106
تنور 107
تعریف 107
متعلقہ  الفاظ :استحداد 107
اجمالی حکم 107
تنور حلق،اورتنف میں افضل کیا ہے 107
تہاتر 108
تعریف 108
دوبینہ کاتہاتر 108
تہایؤ 109
تہجد 110
تعریف 110
متعلقہ الفاظ:قیام اللیل ،احیاءاللیل 110
اس کاحکم 111
تہجد کاوقت 111
تہجد کی رکعات کی تعداد 112
رسول اللہ کی تہجد کی رکعات 113
عادی شخص کاتہجد چھوڑنا 114
تہمۃ 115
تعریف 115
تہمت کی تقسیم 115
متعلقہ الفاظ:لوث 116
شرعی حکم 116
شہادت میں تہمت 116
شاہد کی تہمت کےاسباب 117
ایثار محبت کےبنابر شہادت کی رد کرنا 117
دشمن کےخلاف دشمن کی شہادت کارد ہونا 118
غفلت وغلطی کی بناپر شہادت کاردہونا 118
جس کے حق میں فیصلہ کی وجہ سےقاضی پر تہمت آئے اس کےحق میں قاضی کافیصلہ 118
تہمت کی وجہ سےمیراث سےوراث کامحروم ہونا 119
مرض وفات میں طلاق دینےوالے کی طلاق کاواقع نہ ہونا 119
تہمت کی بناپر تعزیز 119
تہنیت 120
تعریف 120
متعلقہ الفاظ:تبریک ،تشیر ،ترفئہ 120
شرعی حکم 122
اول:شادی کی مبارکبادی 122
نکاح میں تہنیت کےالفاظ 123
دوم :بچہ کی پیدائش پر مبارکباد 124
سوم :عیدسالوں اورمہینوں کی تہنیت 124
چہارم :سفرسےواپسی پر تہنیت 125
پنجم :حج سے واپسی پر تہنیت 126
ششم :کھانے پینے پر تہنیت 126
ہفتم :نعمت کےحصول اورپریشانی کےدور ہونے پر تہنیت 127
توائم 128
تعریف 128
توائم سےمتعلق احکام 128
نفاس کےبیان میں 129
لعان اورنسب کےبیان میں 129
وراثت کےبیان میں 130
عدت کےبیان میں 131
جنین پرجنایت کےبیان میں 131
توی 133
تعریف 133
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 133
اول :حوالہ میں توی 133
دوم :ودیعت میں توی 134
سوم :رہن میں توی 134
تواتر 135
تعریف 135
متعلقہ الفاظ :آحاد 135
اجمالی حکم 135
تواتر کی قسمیں 136
تواطؤ 138
تعریف 138
متعلقہ الفاظ:تماؤ،تضافر،تصادق 138
شرعی حکم 139
اول:جنایات مین تواطؤ 139
جان پر جنایت 139
قتل سےکم درجہ کی جنایت 142
دوم :زوجین کاکسی سابق وقت میں طلاق پر تواطؤ 143
سوم :عدت میں رجعت پر تواطؤ 144
تواعد 144
توافق 144
تعریف 144
توبہ 145
تعریف 145
متعلقہ الفاظ:اعتذار ،استغفار 146
توبہ کےارکان وشرائط 147
توبہ کااعلان 148
دوبارہ گناہ  نہ کرنا 150
بعض گناہوں سے توبہ 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like