مقام و احترام قائد اعظم
مصنف : محمد سليم ساقی
صفحات: 484
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو پید اہوئے۔ آپ ایک نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔۔ آپ 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے۔ آل انڈیا کانگرس اور آل انڈیا مسلم لیگ متحدہ ہندوستان میں اختیارات کے توازن کے لئے کسی صیغے پر متفق نا ہوسکے نتیجتاً تمام جماعتیں اس امر پر متفق ہوگئیں کہ ہندوستان کے دو حصے کئے جائیں جن میں ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں پاکستان جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھارت کا قیام ہو اور آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے لیڈروں اور رہنماؤں کی سیرت کو اپنے بچوں کی زندگی کا حصہ بنائیں اور خدائے برتر رحمن ورحیم نے ہمیں ایک خطۂ زمین جو حسین مناظر اور قدرت کی فیاضیوں سے مالا مال ہے جہاں بلند پہاڑ اور ان کی سفید برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیاں تیز وتند دریا‘ زرخیز میدانی علاقے‘ معدنی دولت سے بھر پور ہیں اور کئی جگہوں میں خشک پتھریلے پہاڑ اور وسیع ریگستانی علاقے ہیں آسمانی ماحول چاند ستارے سیارے سب کے سب جگ مگ کرتے ہیں اور سورج کی روشنی فصلوں اور صحت کو فیضیاب کرتی ہے‘ قدیم تہذیبی‘ ثقافت لاثانی ہے اور خطہ زمین ذہانت اور قلبی لگاؤ کا ثبوت ہے کہ یہاں بزرگان دین مشعل اسلام بن کر آئے اور اسلام کا یہ خطہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بڑی کاوشوں ‘ لگاتار جد وجہد‘ سیاسی قوت‘ آل انڈیا مسلم لیگ کی رہنمائی میں حاصل ہوا ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص قائد اعظم کے حالات زندگی‘ کارناموں اور ان کی خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔ اور اس کتاب میں قائد اعظم کے شخصیت پر کیے جانے والے اعتراضات اور الزامات کو بیان کر کے انہیں زائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور دو قومی نظریے کے حامے اور منکرین کے نظریات اور شخصیات کو بیان کر کے قرآن وحدیث سے دو قومی نظریے کو بیان کرنے کی عظیم کاوش کی گئی ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مقام و احترام قا ئد اعظم ‘‘ محمد سلیم سامی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف آغاز | 17 |
پیغام قائداعظم | 21 |
قائداعظم کی شخصیت | 23 |
سیرت وکردارکی جھلکیاں | 36 |
قائداعظم کی ذات کرداراورکارنامہ کےخلاف ہرزہ سرائی | 57 |
الزامات | 58 |
قائداعظم ایک سیکولرسٹیٹ چاہتےتھے | 60 |
پاکستان ایک سازش کےتحت بناتھا | 79 |
قائداعظم کہ کافراعظم | 87 |
پاکستان بنانےمیں قائداعظم نےمحض ایک دکیل کاکردار اداکیاتھا | 104 |
اعتراضات | 260 |
قائداعظم نہ عالم دین نہ مذہبی آدمی تھے | 260 |
وہ انگریزی زبان بولتےاورانگریزی لباس پہنتےتھے | 268 |
انہوں نےظفراللہ خاں قادیانی کواپناوزیرخارجہ بنایاتھا | 273 |
ان کی بیٹی نےایک غیرمسلم سےشادی کی تھی | 298 |
قائداعظم کہناناجائزاورگناہ ہے | 300 |
پاکستان کامطالبہ غلط | 306 |
دوقومی نظریہ/نظریہ پاکستان | 306 |
دوقومی نظریہ کہ عقیدہ | 307 |
دوقومی نظریہ کی حامی شخصیات | 309 |
ابوریحان البیرونی | 309 |
علامہ جلال الدین کاشانی | 310 |
سرسیداحمدخاں | 310 |
مجددالف ثانی | 312 |
مولانامحمدعلی جوہر | 313 |
چودھری رحمت علی | 313 |
مولانااشرف علی تھانوی | 315 |
مولنامرتضی احمدخاں سیکش | 316 |
علامہ اقبال | 318 |
اقوام مغرب کی طرح ملت اسلامیہ کی اساس وطن نہیں بلکہ اسلام ہے | 319 |
مسلمانوں کےلیے علیحدہ خطہ زمین کامطالبہ | 320 |
ایک واحداسلامی ریاست کاخاکہ | 321 |
قائداعظم | 322 |
ہندومسلم اتحادکابہترین پیامیر | 322 |
دوقومی نظریہ کےحق میں دلائل ودعوے | 322 |
مطالبہ پاکستان | 322 |
قائداعظم وحدت ہندکےمتمنی اوروطن پرست تھےوہ تقسیم ہندکےخواہاں ہرگزنہ تھےپاکستان محض ہندوکی تنگ نظری کانتیجہ تھامیان ظفیراحمدکےاس دعوے اورکھڑاک کی اصلیت | 324 |
سیدابوالاعلیٰ مودودی | 324 |
کانگریس نوازدوقومی نظریہ کےمنکرعلماءکووارننگ | 345 |
لیگی رہنماعلماءدین ومفتیان شرع متین سب گمراہ ہیں | 346 |
تمام اسلامیان ہندحقیقی طورپرمسلمان نہ تھے؟ | 347 |
تقسیم ہندکی تجاویز | 347 |
قائدین جماعت اسلامی کےغلط بیانات اوران کی تردید | 350 |
سیدعطاءاللہ شاہ بخاری | 352 |
امیرملت سیدجماعت علی شاہ | 353 |
شیخ التفسیرمولانا احمدعلی لاہوری | 354 |
ہندورہما | 354 |
لالہ ہردیال | 354 |
این سی دت | 355 |
وی ڈی ساوکر | 355 |
نرادسی چودھری | 355 |
سرداربھائی پیٹل | 356 |
دوقومی نظریہ کی منکرشخصیات | 356 |
ہندولیڈر | 356 |
مہاتماگاندھی | 356 |
جواہرلعل نہرو | 357 |
کانگریس نوازمسلمان علماءنام نہاد مسلمان عناصر | 358 |
مولاناابوالکلام آزاد | 358 |
متحدہ قومیت سےانکار | 358 |
متحدہ قومیت کےنشہ میں | 359 |
پاکستان اورمسلم لیگ دشمنی | 360 |
مولاناآزادمتحدہ ہندوستان کےاندررہتےہوئے مسلمانوں کےخدشات دورکرناچاہتےڈاکٹرصفدرمحمودمورخ پاکستان کےاس دعوی کی حقیقت | 365 |
مولاناآزادکاخبث باطن | 371 |
قائداعظم کی مولاناآزادکونصیحت | 372 |
مولاناحسین احمدمدنی | 372 |
متحدہ قومیت کےتردیداورمعضب ہندواکثریت سےہیزاری کااظہار | 373 |