موسی بن نصیر

موسی بن نصیر

 

مصنف : حکیم محمود احمد ظفر

 

صفحات: 211

 

سر کار دو عالمﷺ کی نظر کیمیا اثر نے صرف بڑے بڑے محدث‘ فقہاء‘ فلسفی اور سائنس دان ہی پیدا نہیں کیے بلکہ دنیا کے بڑے بڑے جرنیل بھی پیدا کیے جن کی فن سپہ گری کا لوہا پوری دنیا نے مانا ہے۔ وہ ایسے جرنیل تھآ کہ جس طرف بھی رخ کرتے کامیابی وکامرانی ان کی ہم رکاب ہوتی‘ اس وقت دنیا ان کے حیرت انگیز کارناموں کو دیکھ کر انگشت بدندان ہو جاتی‘ اور آج بھی ان کے کارنامے مشعل راہ ہیں۔ ان لوگوں نے صرف انسانوں کے خون سے زمین کو رنگین نہیں کیا بلکہ اللہ کے باغیوں کی سرکوبی کر کے انسانیت کو امن وسکون اور رشد وہدایت کی راہ دکھلائی‘ اور پوری دنیا امن وسلامتی کا گہوارہ بن گئی۔ان عظیم جرنیلوں میں سے ایک موسی بن نصیر بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص موسی بن نصیر کے حالات زندگی‘ کارناموں اور ان کی خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔ موسی بن نصیر اپنے زمانہ کے ایک بہت بڑے کمانڈر اور جرنیل تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی جس طرف کا رخ کیا کامرانی حاصل کی اور ایک تاریخ رقم کی۔ اور موسی کو پہنچنے والی مختلف اذیتوں اور صعوبتوں کو کتاب میں بیان کیا گیا ہے اور اس کتاب کا بیشتر مواد عربی اور انگریزی کتابوں کے علاوہ تاریخ اندلس حصہ اول سے لیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مو سی بن نصیر ‘‘ حکیم محمود احمد ظفر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
اندلس جغرافیائی آئینہ میں 9
اندلس کی وجہ تسمیہ 9
اندلس کی زراعت 11
اندلس مسلمانوں کی حکومت سےپہلے 12
یہوداندلس 15
اندلس اورمسلمان 20
اندلس پرتیسراحملہ 25
جولین نےمسلمانوں کوحملہ کی کیوں ترغیب دی؟ 28
فاتح اندلس طارق بن زیادکاحملہ 31
چندافسانے 33
ڈیوک تھیوڈومیرکی شکست 35
جنوبی اندلس کےچنداورشہروں پرقبضہ 51
کاؤنٹ جولین کاایک مشورہ 52
موسی بن نصیرکااختلاف 53
طیطلہ کی طرف پیش قدمی 54
قرطبہ کی فتح 55
مالقہ اورتدمیروغیرہ کی فتح 58
طیطلہ کی فتح 61
وادی اعجازکی فتح 64
مدینہ مائدہ کی فتح 64
شمالی اندلس کی فتح 64
مفتوحہ علاقوں کاانتظام وانصرام 65
گاتھ شہزادےاوران کاانجام 72
ولیدبن عبدالملک کےدورخلافت کےکارنامے 75
گاتھ شہزاداے المنداوراس کی اولاد 82
سارہ کااموی دربارمیں اہم مقام 84
سارہ کاچچاارطباس یااوپاس 85
ارطباس شاہی عتاب میں 87
موسی بن نصیرکااندلس میں ورود 92
موسیٰ بن نصیرکون تھے؟ 93
قرمونہ کی فتح 98
اشبیلیہ کی فتح 98
مارودہ کی فتح 100
اشبیلیہ کی بغاوت 101
لبلداورباجہ کی فتح 102
طارق اورموسی بن نصیرکی ملاقات 102
شمال مشرقی اندلس کی فتوحات 103
شمال مشرق اندلس پرقبضہ 106
جنوبی فرانس کےشہروں پرقبضہ 107
یورپی حکمرانوں کی مجلس مشاورت 110
موسی بن نصیرکی تجویز کاردہونا 111
ایک عجیب کتبہ کی دریافت 114
مغربی صوبوں کی فتوحات 114
دمشق سےایک اورقاصدکاورود 114
موسی کاجانشین عبدالعزیز 122
موسی اورطارق کےکارنامے 122
مال غنیمت کی واپسی 124
قیروان مین جشن مسرت 144
اکاؤنٹ جولین اس کی خدمت کاصلہ 148
موسی بن نصیرایک دوراہےپر 158
ولیدکاانتقال اورسلیمان بن عبدلملک کی تخت نشینی 166
سلیمان بن عبدلملک کی جانشینی 166
موسی بن نصیرسلیمانی عتاب کی زدمیں 170
موسی کی زندگی کاتنزل 188
یزیدبن لہلب کون تھے؟ 189
موسی بن نصیرکی اولادسےانتقام 191
عبدالعزیزبن موسی کےخلاف پراپیگنڈہ 193
موسی بن نصیرکی وفات 197
طارق بن زیادکی گمنامی 198
موسی بن نصیرکےبعداندلس 200
حربن عبدالرحمن کاناکامی اورعیسائیوں کامتحدہ محاذ 201

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like