ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (دوم)

ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (دوم)

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 935

 

علم قراءت کے موضوع پر ماہنامہ رشد کی یہ دوسری خصوصی اشاعت ہے-قرآن مجید علوم کا بیش بہا خزانہ اور گرانقدر مخزن ہے، علوم القرآن میں علم القراء ت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیکن دیگر علوم کی طرح یہ علم بھی قحط الرجال کا شکار ہے۔ علم القراء ا ت کی اس اہمیت کے پیش نظر ادارہ ماہنامہ رشد کی جانب سے ان خصوصی نمبرز کی اشاعت اس علم کی بہت بڑی خدمت ہے۔مجلہ کے عناوین اور مقالات جہاں ایک قاری کو بہت سی علمی معلومات فراہم کرتے ہیں وہاں ایک محقق کو مزید تحقیق کے لیے بہت سے پہلوؤں کی راہنمائی بھی کرتے ہیں۔ ان عنوانات کا انتخاب ادارہ کا علم القراء ت سے گہری دلچسپی کا مظہر بھی ہے۔اس مجلہ کا ہر مقالہ علمی اعتبار سے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے خصوصاً علم القراء ت سے متعلق کتب کی فہرست، بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹیوں میں لکھے گئے تحقیقی مقالات کی فہرست اور مخطوطات کی فہرست محققین کے لیے بہت سُود مند ہوگی۔ ۹۳۵ صفحات پر مشتمل یہ ضخیم مجلہ 53 مقالات پر مشتمل ہے۔ اس ادارہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ ”محدث“ تحقیق کی دنیا میں اہم مقام کا حامل ہے، تحقیق کی وہ روایت اس مجلہ کے مقالات میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ بایں وجہ اس مجلہ کو علم القراء ت کا انسائیکلو پیڈیا کہنا بے جا نہ ہوگا۔ ادارہ رشد کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد خصوصی نمبرز شائع ہوچکے ہیں ان نمبرز میں قراء ت کا یہ خصوصی نمبر ایک بہترین علمی اضافہ ہے۔جبکہ تیسرا نمبر بھی زیور طبع سے آراستہ ہو رہا ہے جیسے ہی مکمل ہوگا  تو افادہ عام کے لیے اس کو بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا-ان شاء اللہ

 

عناوین صفحہ نمبر
آئینہ رشد
فہرست مضامین 1
قرآن مجید کا صوتی جمال اور اسلامی کلچر 4
حدیث وسنت
نبی کریم ﷺ کی قرأ ت کا مجموعہ 14
حجیت قراءات
قراءا ت متواترہ کی حجیت 29
قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف 45
قراءات متواترہ کا ثبوت اورا نکار قراءات کا حکم 52
قراءات متواترہ سبعہ وعشرہ(فسانہ یا حقیقت) 60
جمع قرآن اور مصاحف عثمانیہ میں قراءات 83
متنوع قراءات کا ثبوت اور مصاحف عثمانیہ 97
فتاوی جات
آئمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاوی جات 106
حجیت قراءات ۔۔۔جمیع مکاتب فکر کا متفقہ فتوی 124
معزز مفتیان کے تفصیلی فتاوی جات 136
تاریخ قراءات
اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام 190
حدیث سبعہ احرف
سبعہ احرف سے کیا مراد ہے ؟ 216
حدیث سبعہ احرف متشابہات میں سے ہے؟ 243
حدیث سبعہ احرف او راس کا مفہوم 259
احرف سبعہ اور ان کامفہوم 286
حدیث سبعہ احرف ۔۔۔۔۔ایک جائزہ 298
مباحث قراءات
قراءات کی حجیت،اہمیت اورامت کا تعامل 308
تعارف علم القراءات۔۔۔اہم سوالات و جوابات 318
ضابطہ ثبوت قراءات کا تفصیلی جائزہ 326
قراءات قرآنیہ کی اساس۔۔۔۔تلقی وسماع 375
اعجاز قرآنی
احکام فقہ میں قراءات قرآنیہ کے اثرات 398
علم تفسیر پر قراءات قرآنیہ کے اثرات 412
رسم قرآنی کا اعجاز اور اس کےمعانی پر اثرات 430
تحقيق و تنقيد
نظریہ النحوالقرآنی ۔۔۔۔۔۔ایک تحقیقی جائزہ 449
تواتر کامفہوم اور ثبوت قرآن کاضابطہ 478
نماز میں قراءات متواترہ کی تلاوت 494
الحال والمرتحل ۔۔۔شرعی حیثیت 513
بین السورتین تکبیرات۔۔۔۔تحقیقی جائزہ 522
مروجہ محافل قراءات ۔۔۔ناقدانہ جائزہ 539
انکار قراءات
علم الضبط کاآغازوارتقاء اور ممیزات 614
جدید قواعد املا پر کتابت مصاحف کی ممانعت 636
رسم عثمانی کا التزام اور علمائے امت کی آراء 647
علم وقف وابتداء۔۔۔۔تعارفی جائزہ 670
متفرقات
محدث قراء کرام 676
مفسر قراء کرام 700
فقہائے احناف میں قراء کرام 706
فقہائے مالکیہ میں قراء کرام 708
فقہائے شافعیہ میں قراء کرام 711
فقہائے حنابلہ میں قراء کرام 714
نحوی ولغوی قراء کرام 721
قدیم مؤلفین میں سےقراء کرام 734
انٹرویوز
مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی سے ملاقات 756
قاری محمد ادریس العاصم سے ملاقات 778
کتابیات
سابقہ ادوار میں لکھی گئیں کتب قراءات کا جائزہ 793
جامعات میں تجویدوقراءات پر لکھے گئے مقالات 821
علم قراءات کے متعلقہ مخطوطات۔۔۔تعارف 825
کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ 861
سیروسوانح
امام ابوالقاسم الشاطبی ؒ 875
علامہ علی محمد الضباع ؒ 889
ادارہ
اخبارالجامعہ 904
قراءت نمبرکے بارے میں تبصرے 907

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like