مولانا وحید الدین خان افکار و نظریات
مولانا وحید الدین خان افکار و نظریات
مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر
صفحات: 180
مولانا وحید الدین خان یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے اِبتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع شروع میں مولانا مودودی کی تحریروں سے متاثر ہوکر 1949ء میں جماعت اسلامی ہند میں شامل ہوگئے، لیکن 15 سال بعد جماعت اسلامی کوخیر باد کہہ دیا اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولانا وحید الدین خان تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں جو اُردو ،عربی، اورانگریزی زبان میں ہیں۔ اُن کی تحریروں میں مکالمہ بین المذاہب ،اَمن کابہت زیادہ ذکر ملتاہے اوراس میں وعظ وتذکیر کاپہلو بھی نمایاں طور پر موجود ہوتاہے ۔لیکن مولانا صاحب کے افکار ونظریات میں تجدد پسندی کی طرف میلانات اور رجحانات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ اُنہوں نے دین کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے، جو ان سے پہلے کسی نے نہیں کی۔وہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، بلکہ اپنے لیے اس میں فخر بھی محسوس کرتے ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر حافظ زبیر﷾ کی تالیف ہے، جس میں اُنہوں نے مولاناوحید الدین خان صاحب کی فکر کا ان کے اپنے الفاظ کی روشنی میں ایک مفصل تحلیلی وتجزیاتی مطالعہ پیش کیاہے۔اور نقد وتبصرہ کرتے ہوئے اس بات کا بھی لحاظ رکھا ہے کہ مولانا صاحب کے اصولوں ہی کی روشنی میں ان کے افکار ونظریات کا جائزہ لیا جائے۔ اس لیے کتاب میں جابجا مولانا صاحب پرتبصرہ کرتےہوئے شواہد کے طور پر مکمل حوالہ جات کے ساتھ ان کی عبارتوں کو بھی نقل کیا گیاہے ۔الغرض مولانا کی فکر کو سمجھنے کےلیے یہ منفرد اورمفید کتاب ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد تحقیقی وتنقیدی کتب کے مصنف ہیں، اور پاک وہندکے مختلف معروف مجلات میں ان کے تحقیقی وتنقیدی نوعیت کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام ترمساعی جمیلہ بالخصوص تحریک تجدد اور فرق باطلہ پر نقد وتنقید کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 1 | |
پہلا باب ۔ مسیح موعود اور مہدی زمان | 11 | |
دوسرا باب ۔ مسیح موعود اور مہدی زمان احادیث مبارکہ کی روشنی میں | 29 | |
تیسرا باب دجال کی آمد اور اس کا قتل | 39 | |
چوتھا باب علامت قیامت کی بدعی تعبیر | 55 | |
پانچواں باب اقامت دین اور نفاذ شریعت | 77 | |
چھٹا باب تصور جہاد و امن | 95 | |
ساتواں باب ختم نبوت اور توہین رسالت کا مسئلہ | 115 | |
آٹھواں باب علمی و سیاسی مسائل | 133 | |
نواں باب تزکیہ و تذکیر | 145 | |
فہرست نامکمل |