مولانا محمد یحییٰ گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ ( حیات و خدمات )
مصنف : عبد الرشید عراقی
صفحات: 567
شیخ الحدیث مولانا ابوانس محمد یحییٰ گوندلوی ؒ علیہ جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین ، بلندپایہ محقق، منجھے ہوئے مدرس ، حاضر جواب مناظر ، لائق مصنف و مترجم اور شارح اور سلجھے ہوئے خطیب تھے ۔ انہوں نے درس و تدریس ، تصنیف و تالیف ، وعظ و تقریر اور مناظروں اور مباحثوں سے دین اسلام کی صحیح تعلیم کو اجاگر کیا اور بے پناہ خدمات سرانجام دیں ۔ وہ سادی وضع کے عظیم المرتبت عالم دین تھے ۔ حدیث رسولﷺ کو پڑھنا پڑھانا زندگی بھر ان کا مقصد حیات رہا۔ زیرنظر کتا ب ان کی حیات و خدمات پر مشتمل ہے ۔ جسے جماعت اہل حدیث کے معروف قلم کار عبدالرشید عراقی نے رقم کیا ہے اور اسے چھ (6) ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے باب میں ان کے حالات زندگی ، تعلیم ، تدریس اور ان کے اخلاق و عادات پر روشنی ڈالی گئی ہے ، دوسرے باب میں مولانا گوندلوی کے اساتذہ کا تذکرہ ہے ۔ تیسرے باب میں ان بیس تصانیف کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے چوتھا باب ان کے فتاوی کے متعلق ہے پانچویں باب میں مولانا گوندلوی نے دوسرے مصنفین کی تصانیف پر جو مقدمات و تقریضات اور تعارف لکھا ان کا ذکر ہے ۔ آخر باب میں مولانا گوندلوی کاعلم مناظرہ میں جو مقام تھا اس پر روشنی ڈالی ہے اور اس کے ساتھ آپ نے جماعتی رسائل و جرائد میں جو مقالات و مضامین لکھے ان کی جو تفصیل مل سکی ہے اس کا ذکر کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 11 | |
تعارف | 15 | |
حرف آغاز | 17 | |
باب 1 نقوش زندگی | 19 | |
ولادت ووطن | 23 | |
ابتدائی تعلیم | 24 | |
درس وتدریس | 25 | |
کتاب اللہ اور حدیث نبوی سے شغف | 26 | |
اساتذہ سے محبت | 28 | |
معلمانہ شفقت | 29 | |
صحافت | 32 | |
ذاتی حالات | 32 | |
سادگی اور نفاست | 33 | |
دولت دنیا سے استغناء | 34 | |
درس و تدریس کا ذوق | 35 | |
بلا تبصرہ | 36 | |
وفات | 37 | |
باب 2 اساتذہ | 38 | |
مولانا محمد یعقوب سیالکوٹی | 39 | |
مولانا ابوالبرکات احمد مدراسی | 42 | |
مولوی قاری محمد یحییٰ خاں بھوجیانی | 44 | |
مولانا محمد اعظم | 45 | |
مولانا محمد عبداللہ فیصل آبادی | 46 | |
مولانا محمد عبدہ الفلاح | 49 | |
مولانا ارشاد الحق اثری | 53 | |
مولانا محمد الیاس اثری | 54 | |
باب 3تصانیف | 56 | |
صحیح سنن ترمذی ( علامہ البانی) ترجمہ و تشریح | 59 | |
معیار الحق (تخریج) | 62 | |
خصائل محمدی ( ترجمہ و شرح شمائل ترمذی) | 65 | |
عقیدہ مسلم | 57 | |
ضعیف اور موضوع روایات | 69 | |
مطرقۃ الحدید برفتوی مولوی رشید | 75 | |
مسنون دعائیں | 79 | |
ضرب شدید علی اہل التقلید | 80 | |
خیر البراہین فی الجہر بالتامین | 89 | |
فتوی حرمت سود | 104 | |
دین تصوف | 111 | |
بائبل اور توہین انبیاء ؑ | 132 | |
غیراللہ کو پکارنا | 143 | |
طلاق کے متعلق رسائل | 153 | |
طلاق اور شریعت محمدیہ | 163 | |
طلاق اور شریعت محمدیہ ( ایک اشتہار پر نظر) | 171 | |
تحقیق تین طلاق پر تعلیق | 173 | |
مقلدین ائمہ کی عدالت میں | 176 | |
موضوع روایات | 243 | |
داستان حنفیہ | 252 | |
شادی کی دوسری دس راتیں | 214 | |
باب 4 فتاوی | 324 | |
مولانا گوندلوی ( احکام ومسائل) | 327 | |
فتاوی موصولہ از مولانا ابو عمر عبدالعزیز سیال سوہدروی | 394 | |
باب 5 مقدمات و تقریظات | 400 | |
مقام حدیث ( عبدالرشید عراقی) | 401 | |
برہان الحدیث ( عبدالرشید عراقی) | 439 | |
احسن الابحاث ( محمد صفدر عثمانی) | 444 | |
’’ قیامت کب آئے گی ‘‘ عبدالغفار منصور | 448 | |
انسداد ناکاری کے لیے اسلام کی حفاظتی تدابیر | 456 | |
مسلمان کون ؟ | 460 | |
تحریک ختم نبوت ( ڈاکٹر بہاوالدین) | 464 | |
باب 6 کشکول | 469 | |
ایک کامیاب صدر مناظرہ | 470 | |
امام ترمذی کی سیرت و فقاہت | 474 | |
الجزء المفقودیا الجزء المصنوع | 475 | |
قادری صاحب کا سند حدیث کے بارے میں مبلغ علم | 489 | |
طاہر القادری کا نظریہ باطنی | 506 | |
قادری صاحب کے دورہ صحیح مسلم پر ایک نظر | 514 | |
دفاع حدیث میں مقالات | 551 | |
دیگر مقالات | 552 | |
مولانا محمد یحییٰ گوندلوی کی غیر مطبوعہ تحریر | 555 | |
مولانا محمد یحییٰ گوندلوی کی شخصیت | 558 | |
مصنف کی دوسری تصانیف | 563 |