حفظ الرحمٰن سیوہاروی ایک سیاسی مطالعہ

حفظ الرحمٰن سیوہاروی ایک سیاسی مطالعہ

 

مصنف : ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری

 

صفحات: 514

 

ماہ اگست میں جمعیۃ علماء ہند کا ایک نیر تاباں یعنی مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ؒ نے وفات پائی۔ آپ ۱۹۰۰ء ؁ میں سیو ہارہ ضلع بجنور کے ایک تعلیم یافتہ معزز خاندان میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم مدرسہ فیض عام سیوہارہ میں حاصل کی اور دورۂ حدیث کے لئے دارالعلوم دیوبند میں داخل ہوئے ۔ ۱۹۲۲ء ؁ میں سندِ فراغت حاصل کی پھر دار العلوم دیوبند، ڈابھیل اورکلکتہ وغیرہ کے مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیئے ۔نو عمری ہی سے آپ کے اندرخدمت خلق کا جذبہ موجزن تھا ،چنانچہ جلد ہی سیاست کی خاردار وادی میں کود پڑے ۔۱۹۳۰ء ؁ میں گاندھی جی کی نمک سازی کی تحریک میں عملی طور پر حصہ لیا، جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس امروہہ میں جنگ آزادی میں کانگریس کے ساتھ اشتراک کا ریزیولیوشن پیش کیا جس کو منظور کیا گیا ۔ آپ تا عمر بیک وقت جمعیۃ علماء ہند کے ایک سر گرم کارکن اور کانگریس کے ممبر رہے۔بارہا جیل گئے مگر اپنی مذہبی شناخت کو ہمیشہ بر قرار رکھا ،مدتوں دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے اہم ترین رکن رہے ۔تقریر و خطابت کا خدا داد ملکہ تھا ۔نیز تصنیف و تالیف کے بھی عظیم شہ سوار تھے ۔ ۱۹۳۸ء ؁ میں ’’ ندوۃ المصنفین‘‘ کی بنیاد ڈالی ‘‘بلاغ مبین،اسلام کااقتصادی نظام، فلسفۂ اخلاق اور قصص القرآن (چار جلد) آپ کی بلند پایہ علمی کتابیں ہیں ۔ ۱۹۴۷ء ؁ کی ہیبت ناک فضا میں سر سے کفن باندھ کر اٹھے اور اصلاح حال کی مؤثر تدبیر کی ۔کانگریس کے ٹکٹ پر جنوری ۱۹۵۲ء ؁ میں حلقہ بلاری ضلع مراد آباد سے اور ۱۹۵۷ء ؁ اور ۱۹۶۲ء ؁ میں امروہہ سے پارلیمنٹ کا الیکشن لڑے اور بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ۔۲؍اگست ۱۹۶۲ء ؁ کو دہلی میں انتقال ہوا ،اور قبرستان منہدیان میں حضرت شاہ ولی اللہؒ اور ان کے خانوادے کے لوگوں کی قبروں کے قریب تدفین عمل میں آئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ایک سیاسی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری کی تصنیف ہے۔ جس میں مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی کی حالات زندگی کو مفصل طور پر بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول:حالات زندگی 17
مجاہدملت،بچپن اورنوعمری 19
مجاہدملت،بچپن سےطالب علمی تک 27
حضرت مجاہدملت مولاناحفظ الرحمن 30
باب دوم:شخصیت وسیرت 36
وقت کی اہم ترین شخصیت 37
مجاہد:پیکراخلاص ایثار 48
مجاہدملت: ایک جامع جہات شخصیت 54
مولاناحفظ الرحمن چندخصائص سیرت 72
سرآمدروزگارےآں فقیرے 75
میرےمشاہدات 80
اک شمع رہ گئی تھی 85
مردکامل مولاناحفظ الرحمان 92
مجاہدملت کامشن 106
ایک سچامسلمان اورمحب وطن 110
مجاہدملت کی پارلیمانی زندگی 117
باب سوم:خدمات جلیلہ
مجاہدکےچندکارنامے 125
تحریکات کاجدیددور 129
ایک رہنماکی حیثیت سےپہلاکارنامہ 132
1929ءسے1932ءتک 139
گھنٹہ گھر(دہلی)پرکانگریس کاخلاف قانون جلسہ 147
1942ءکی ہندوستان خالی کروکی تجویز 154
مجاہدملت کی نظامت اعلیٰ 163
1947ءاورمجاہدملت 176
مجاہدملت کاحسن تدبراورگاندھی 182
جدوجہدکی مختلف صورتیں 188
شیرازہ بندی مسلم پراگندہ 192
مجاہدملت اورسیکولرازم 196
انڈین مسلم کنوینشن 201
مجاہدملت کی زندگی کےدوسرےرخ 211
حضرت مجاہدملت افکاروعمال کےآئینےمیں انیس الحسن 219
شخصیت وکردار 226
حیات مستعارکےمختلف دور 238
لکھنوکانفرنس سےمسلم کنوینشن تک 248
دینی تعلیم کی ملک گیرتحریک 256
اسلامی اوقاف کاتحفظ 269
قومی زبان کامسئلہ 273
تعلیمی اداروں کی غلط پرورش 278
کسٹوڈین ڈیبارٹمنٹ کی ستیزہ کاری 285
حیدرآبادی کی تباہی اوراس کےبعد 289
خدمات ملی وانسانی کےچنداورپہلو 297
کل ہندمسلم کنوینشن 305
فرقہ وارنہ فسادات اورمجاہدملت 309
مولاناحفظ الرحمن اورکانگریس 320
جمعیۃ العلماءہندتاریخ وتظیم کاجدیددور 326
اسفار 334
آخری نقوش حیات 338
زندگی کےآخری ایام 341
باب چہارم: تصنیفات وتالیفات 346
مجاہدملت تصنیفی درجہ 347
مجاہدملت ایک مصنف کی حیثیت سے 351
باب پنجم: خطبات وتحریرات
الف :سیرت نبوی
سیرت سرکاردوعالم ﷺ 373
یوم میلادسرورکائنات ﷺ 385
سیاسی وقومی مسائل 389
ہندوستان کی قومی زبان 389
مسئلہ قومی زبان 394
قومی زبان کامسئلہ 396
اردوزبان مسلمان اوراسلامی تمدن 403
تعلیم اورنصاب تعلیم 408
چندیادگارتقادیر 415
کسٹوڈین کی ناانصافیاں 417
کسٹوڈین کی ستم رانیاں 422
حوادث جبل پوروساگر 423
امن وامان کاقیام 433
جمعیۃ العلماءہندکی ضرورت اوراس کی خدمات 443
مجاہدملت کی ایک تقریرسےچنداہم اقتباسات 447
شیخ الاسلام کےخلاف لیگیوں کاتوہین آمیزرویہ 452
دہلی میں فرقہ پرستوں کی سرگرمیاں 453
بھوپال کےفسادات 454
ملکی سالمیت اورقومی یک جہتی 457
1960ءکاایک باین واقعات کی وضاحت 459
گاندھی جی کےآخری ایام 461
انڈین مسلم کنوینشن 468
چندتاریخی اوریادگارخطوط 474
مولاناسیدمحمدمیاں کےنام 474
صدرآل انڈیامسلم لیگ کےنام 476
قائداعظم ذوق تشتت 488
اتحاداسلامیان ہندکی کہانی 491
وزیربحالیات حکومت ہندکےنام 497
ہیڈماسٹرہائی سکول پپری کےنام 505

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like