موج کوثر
مصنف : شیخ محمد اکرم
صفحات: 368
شیخ محمد اکرام (1908۔1971ء)چک جھمرہ (ضلع لائل پور ) میں پیدا ہوئے۔ گورنمٹ کالج لاہور اور آکسفورڈ میں تعلیم پائی ۔ 1933ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے اور سوات ، شولا پور، بڑوچ اور پونا میں اعلٰی انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ پونا کے پہلے ہندوستانی کلکٹر اور دسٹرکٹ مجسٹریٹ تھے۔ قیام پاکستان کے بعد اطلاعات اور نشریات کے ڈپٹی سیکرٹری مقرر ہوئے۔ پھر وزارت اطلاعات و نشریات کے جائنٹ سیکرٹری اور بعد میں کچھ مدت کے لیے سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1955ء سے 1957ء تک مشرقی پاکستان میں متعین رہے ، پہلے کمشنر ڈھاکہ اور پھر ممبر بورڈ آف ریونیو کی حیثیت سے ۔1958ء تک محکمہ اوقاف کے ناظم اعلیٰ پاکستان مقرر ہوئے۔دفتری کاموں کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ ہندی مسلمانوں کی ثقافتی اور مذہبی تاریخ لکھی جو تین جلدوں میں شائع ہوئی۔ آب کوثر ، رود کوثر ، موج کوثر ، غالب اور شبلی کے سوانح بھی مرتب کیے۔ برصغیر پاک و ہند کی فارسی شاعری کا ایک مجموعہ ارمغان پاک مرتب کیا۔ جو1950 ء میں شائع ہوا۔ علمی خدمات کی بنا پر حکومت ایران نے آپ کو نشان سپاس اور حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کے اعزازات عطا کیے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری ملی۔ زیر تبصرہ کتاب’’ موج کوثر‘‘شیخ محمد اکرام کی تصنیف ہے ۔اور یہ سلسلۂ کوثر کی تیسری او رآخری کڑی ہے جوسن 1800ء سے لے کر قیام پاکستان تک کی اہم مذہبی ،فکری اور قومی تحریکوں اور ان کے زعماء وقائدین کے حالات کو کوائف پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلمانانِ برصغیر پاک وہند کی گزشتہ ڈیڑھ سوسال کی علمی تہذیبی ،ثقافتی اور اسلامی وملی تاریخ نکھر کر سامنے آجاتی ہے اور اس دور کی تحریکوں اور نمایاں شخصیتوں کےبارے میں ضروری معلومات حاصل ہوجاتی ہیں۔بعض احباب کی فرمائش پر یہ کتاب پبلش کی گئی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مولانا سید احمد رائے بریلوی | 13 |
صراط مستقیم | 18 |
حج۔جہاد۔شہادت | 21 |
مولانا سید احمد کا مرتبہ | 33 |
خلفائے عظام | 36 |
مولانا عبد الحی | 37 |
مولانا اسمعیل شہید | 37 |
مولوی ولایت علی عظیم آبادیؒ | 45 |
مولوی عنایت علی غاز عظیم آبادیؒ | 47 |
بنگالہ میں احیائے اسلام | 57 |
مسلک ولی الہی اور وہابیت | 61 |
اہل حدیث | 65 |
عام حالات | 73 |
سر سید احمد خانؒ | 77 |
علی گڑھ کالج | 88 |
سر سید کا کردار | 99 |
محسن الملک | 111 |
حالی | 123 |
وقار الملک | 128 |
علی گڑھ تحریک | 137 |
جامعہ ملت دہلی | 149 |
سر سید | 156 |
مولوی چراغ | 166 |
سید امیر علی | 168 |
مرز ا غلام احمد قادیانی جماعت | 177 |
احمدیہ جماعت لاہور | 179 |
تبلیغ اسلام | 183 |
ندوۃ العلماء | 187 |
دیوبند | 193 |
رد عمل | 212 |
شبلی | 221 |
مولانا ابو الکلام آزاد | 148 |
دورِ رد عمل کی خصوصیات | 278 |
تمہید | 296 |
توحید | 300 |
رسالت | 309 |
قرآن حکیم | 320 |
تقلید مغرب | 333 |
خاتمہ | 338 |
مولانا عبید اللہ سندھی | |
تذکرہ | 346 |
مغربی اور مشرقی روحانیات کا امتزاج | 350 |
ضمیمہ | 367 |