محدثین اندلس ایک تعارف

محدثین اندلس ایک تعارف

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت

 

صفحات: 534

 

پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت (پ:1941ء)  نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (عربی، اسلامیات، تاریخ) کیا ۔ اور ’مسندِ عائشہ ؓ‘ پر تحقیق کے اعتراف میں کیمبرج یونیورسٹی، برطانیہ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی۔ بطور استاد، ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ (1966ء۔2000ء) رہیں اور بطور پروفیسر سبک دوش ہوئیں۔ ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن، شیخ زاید اسلامک سینٹر کی ڈائریکٹر اور پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کی ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بطور نگران 50 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور 20 سے زیادہ ایم فل تحقیق کاروں کو رہنمائی دی۔ لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل حکومتِ پاکستان کی رکن رہیں۔ پنجاب  یونیورسٹی  کے تین تحقیقی مجلوں: مجلہ تحقیق، الاضواء، القلم کی مدیراعلیٰ رہیں۔ 30 سے زائد تحقیقی مقالات اردو، عربی، انگریزی میں شائع ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ان کی مثالی   خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ایمریطس مقرر کیا ہے۔ ایم اے عربی میں اندلس کے معروف عالم و ادیب ابن عبدربہ (م328ھ) کی معروف کتاب العقد الفرید (جس کو اہلِ علم نے علم و ادب کا موسوعہ تسلیم کیا ہے) کے ایک جز کا اردو ترجمہ مع حواشی  تحقیقی مقالہ پیش کیا ہے   اور ایم تاریخ کے  اختیاری پرچوں میں تاریخ اندلس کو اختیار کیا۔اس لیے  موصوفہ  کو تاریخ اور بالخصوص  تاریخ ا ندلس  سے خاص دلچسپی ر ہی۔ تاریخ اندلس  سے یہ لگن اور دلچسپی زیر نظر’’  محدثین  اندلس  ایک تعارف  ‘‘ لکھنے کا باعث بنی ۔  ڈاکٹر صاحبہ  نے عربی زبان میں اس موضوع سے متعلق جابجا بکھرے  مواد کو اکٹھا کرکے احسن انداز میں  مرتب کرنے کی کوشش کی ہے ڈاکٹر صاحب ڈاکٹر صاحبہ نے اس کتاب میں دوسری صدی ہجری  سے  آٹھویں صدی  تک  کے  محدثینِ اندلس  کا تذکرہ مرتب  کیا ہےا   س کی تفصیل درج ذیل ہے: دوسری صدی کے چھے محدثین، تیسری صدی ہجری کے تیرہ محدثین، چوتھی صدی ہجری کے اڑتیس محدثین، پانچویں صدی ہجری کے اننچاس محدثین، چھٹی صدی ہجری کے بیالیس محدثین، ساتویں صدی ہجری کے انتیس محدثین، آٹھویں صدی ہجری کے گیارہ محدثین، اس کے علاوہ پچیس محدثات کے حالات کا تعارف بھی شاملِ کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی اس  گراں قدر  علمی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 21
مقدمہ 27
اختصارات مصادر 65
دوسری صدی ہجری
معاویہ بن صالح بن حدیر الشامی 69
محمد بن ابراہیم بن مزین الاودی 71
زیاد بن عبد الرحمن بن زیاد اللخمی القرطبی 72
محمد بن بشیر بن محمد المعافری 73
الغازی بن قیس المقبری 75
حبیب بن الولید بن حبیب القرطبی 76
تیسری صدی ہجری
عیسیٰ بن دینار الغافقی القرطبی 81
یحییٰ بن یحییٰ بن کثیر المصمودی القرطبی 82
عبد الملک بن حبیب بن سلیمان القرطبی 85
محمد بن یحییٰ بن زکریا القرطبی 178
احمد بن عبد اللہ اللخمی الاشبیلی 180
محمدبن عبد اللہ المری الالبیری 182
احمد بن محمد الطلبطلی 185
پانچویں صدی ہجری
احمد بن محمد بن احمد بن الحباب القرطبی 191
ابراہیم بن محمد بن حسین شنظیر الطلبطلی 192
احمد بن عبد الملک ابن المکوی الاشبیلی 194
یحییٰ بن عبد الرحمن بن مسعود القرطبی 196
عبد اللہ بن محمد یوسف القاضی 197
عبد الرحمن بن عثمان الصدفی الطلبطلی 201
احمد بن فتح بن عبد اللہ المعافری 202
عبد الرحمن بن احمد التجیی 204
عبد الرحمن بن عبد الوہرانی 206
عبد الرحمن بن مروان الانصاری القنازعی 207
محمد بن یحییٰ بن احمد التیمی القرطبی 210
عبد الرحیم بن احمدالکتامی السبتی 211
محمد بن عمر الفخار القرطبی 212
عبد الرحمن بن احمد غرسیہ القرطبی 215
عبد اللہ بن عبد الرحمن ذنین الصدفی 216
یونس بن عبد اللہ بن محمدالمکی 217
وہب بن مسرہ بن مفرج الحجاری 132
محمد بن احمد اللؤلوی القرطبی 134
احمد بن سعید بن حزم الصدفی المنتجیلی 135
خالد بن سعد القرطبی 136
اسحاق بن ابراہیم بن مسرہ الطلبطلی 138
مسلمہ بن القاسم بن ابراہیم القرطبی 139
منذر بن سعید البلوطی 141
محمد بن معاویہ المروانی القرطبی 143
محمد بن اسحاق بن السلیم القرطبی 146

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like