موبائل فون کے ضروری مسائل

موبائل فون کے ضروری مسائل

 

مصنف : محمد طفیل احمد مصباحی

 

صفحات: 192

 

اللہ  تعالیٰ نے انسان پر بے شمار انعامات کئے ہیں۔ انعاماتِ ربانیہ میں سے سرفہرست عقل کی نعمت ہے انسان نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کے ذریعے نوع انسانی کو بے شمار سہولیات فراہم کی ہیں ان میں سے انٹر نیٹ موبائل فون اور دیگر ذرائع ابلاغ سے انسان کو بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں۔موبائل فون موجودہ دور کی ایک اہم ٹیکنالوجی اور ضرورت بن کر سامنے آیا ہے جس نے چند برسوں میں ہی انسانی زندگیوں پر اپنا تسلط یوں قائم کر لیا کہ ہر چھوٹے سے بڑے تک، خواتین سے مرد تک سبھی موبائل کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ مگر یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ ان نعمتوں کا غلط استعمال نوع انسانیت کے لیے مہلک نتائج دے رہا ہے۔ ایک مسلمان کو بحیثیت مسلمان جس طرح کسی بھی چیز کا استعمال اسلامی اصول وقوانین کی روشنی میں کرنا چاہیے  اسی طرح موبائل کےاستعمال کے لیے بھی اسلامی اصول وقوانین ان کےپیش نظر رہنے چاہییں۔ زیر تبصرہ کتاب’’موبائل فون کے ضروری مسائل ‘‘ محمد طفیل احمد مصباحی (سب ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ،اعظم گڑھ یوپی) کی  کاوش ہے اس کتاب  میں انہوں نے موبائل فون کے فوائد ونقصانات پر بھرپور روشنی ڈالی ہے اور اس کے استعمال کے دینی وشرعی آداب بڑی تفصیل سے بیان کیے ہیں ۔موبائل کال، موبائل میسج،آڈیو، ویڈیو، فوٹوگرافی ،ای میل،آن لائن خریدفروخت اور موبائل فون کے ذریعہ نکاح وطلاق وغیرہ موبائل کے جملہ گوشوں سےمتعلق مسائل بیان کیے ہیں  تاکہ اسے  شریعت کی حدود  میں رہ کر استعمال کیا جائے ۔فاضل مصنف نے جابجا قرآنی آیات، احادیث کریمہ اور فقہی عبارات  کے حوالوں سے مزین کر کے کتاب کو قابل اعتماد بنادیا ہےخصوصاً موبائل فون کے صحیح استعمال پر زور دیاگیا ہے اور اس کے غلط اور ناجائز استعمال سے پرہیز کی پوری تلقین کی ہے ۔یہ کتاب موبائل اور ٹیلیفون سے متعلق ایک سو   سے زائد جدید فقہی اور شرعی مسائل کاگراں قدرمجموعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ان کے زورِ قلم میں اضافہ فرمائے   اور کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کلمات تکریم: مناظر اہل سنت حضرت علامہ مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی پور نوی دام ظلہ العالی 9
تقریظ جلیل:حضرت علامہ فروغ القادری دام ظلہ العالی 10
تاثرات: حضرت مفتی ناصر حسین مصباحی دام ظلہ 12
کتاب اور منصف : حضرت مولانا مفتی ابرار احمد قادری مصباحی 15
عرض منصف: محمد طفیل احمد مصباحی عفی عنہ 16
موبائل ایک اہم سائنسی ایجاد 19
موبائل کی حکمرانی 20
قرآن سے موبائل کا ثبوت 21
موبائل کے فوائد 25
موبائل کے نقصانات 28
موبائل کا وبال 29
موبائل کی تباہ کاریاں 30
موبائل کی ذہنی اور نفسیاتی بیماری 32
موبائل اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 34
موبائل ضرورت یا فیشن 38
موبائل کی خرید وفرخت سےمتعلق مسائل 40
موبائل خریدنا اور بیچنا جائز ہے 42
گارنٹی یا وارنٹی کی شرط کے ساتھ موبائل کی خرید وفروخت 45
نقد اور ادھار موبائل کی قیمت الگ الگ رکھنا 46
قسطوں پر موبائل بیجنے اور خریدنے کا حکم 47
سلم یا استصناع کے طور پر موبائل کی خرید وفروخت 47
ایک ہزار کاموبائل پانچ ہزار میں بیچنا 49
چریا ہوا موبائل بیچنا اور خریدنا حرام ہے 50
موبائل کی تجارت اور مرمت سے متعلق اسلامی ہدایات 51
موبائل پر گفتگو کا اسلامی طریقہ 54
موبائل پر پہلے سلام کون کرے؟ 55
موبائل کے سلام کا جواب واجب ہے 58
موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو کہنا 60
موبائل سے غیر مسلم کو سلام کرنا 61
موبائل پر گفتگو کا انداز 63
موبائل پر اپنا تعارف کرانے کا غلط طریقہ 64
موبائل پر گفتگو کے مناسب اوقات 66
غور و فکر کا مقام! 68
مسلم عورتوں کے لیے موبائل کا استعمال 69
موبائل کی گھنٹی اور رنگ ٹون کیسا ہو؟ 73
موبائل سے جاندار کی تصویر کشی کا حکم 74
موبائل سے غیر جاندار کی تصویر کشی کا حکم 76
موبائل کی اسکرین پر جاندار کی تصویر رکھنے کا حکم 76
موبائل میں محفوظ جاندار کی تصویر کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم 77
موبائل میں کالرا میج کی سیٹنگ 81
موبائل سے گانا سننے کاحکم 82
موبائل اور ویڈیو کرافنگ 83
ایک فقہی ضابطہ 88
موبائل اور اپریل فل 91
مسجد کے پندرہ آداب 98
موبائل پر گیم کھیلنے کا شرعی حکم 102
لہو ولعب کیا ہیں؟ 103
موبائل پر ناجائز ویڈیو اور فلمیں دیکھنے کا شرعی حکم 105
بلو ٹوتھ کے ذریعہ آڈیو ویڈیو بھیجنے کا حکم 103
موبائل پر قوالی سننے کا حکم 106
ایک شبہہ کا ازالہ 108
ایک ضروری تنبیہ 108
موبائل پر کار ٹون بنانے کا حکم 109
دوران نماوز تین بار گھنٹی بند کرنے کا حکم 113
عمل قلیل اور عمل کثیر کی تعریف 114
موبائل کو آف یا سائیلنٹ کیے غیر نماز پڑھنا 115
موبائل سے میسیج یا ایس ایم ایس بھیجنے کا حکم 117
میسیج کے ذریعہ کیے گئے سلام کے جواب کاحکم 118
میسیج کے ذریعہ نکاح کا مسئلہ 119
نکاح کے شرائط 120
ایک شبہہ کا ازالہ 120
خط وکتابت سے طلاق کا ثبوت 124
موبائل کال سے نکاح کا شرعی حکم 126
موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی پہلی صورت 128
موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی دوسری صورت 129
موبائل کال سے طلاق کا شرعی حکم 129
میموری کارڈ میں قرآن شریف اور حمد ونعت کی ڈاؤن لوڈنگ 130
موبائل میں گانا اور فلم ڈاؤن لوڈ کرنے اور کرانے کا شرعی حکم 131
موبائل میں گانا اور فلم ڈاؤن لوڈنگ کے کاروبار کا حکم 132
گانا اور فلم لوڈ کرنے کی جرت کا شرعی حکم 133
ملٹی میڈیا موبائل کی ریپیرنگ ارو اس کی اجرت کاحکم 135
موبائل سے قرآن کی سماعت اور سجدہ تلاوت کا مسئلہ 136
موبائل کال یا میسج کے ذریعہ مرید ہونے کا حکم 138
پیر کےلیے شرائط 138
غائبانہ مرید ہونے کا ثبوت 139
مسجد کی بجلی سے موبائل چارج کرنے کاحکم 141
موبائل کے ذریعہ پنج وقتہ اذان دینا 144
ریچارج میں غلطی ہو جائے تو؟ 145
غلطی سے موبائل میں آئے ہوئے بیلنس کا حکم 145
موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی کا شرعی حکم 146
موبائل کی خبروں سے استفاضہ شرعی کا حکم 147
موبائل پر زکوۃ واجب ہے یانہیں؟ 149
موبائل کی تجارت اور کاروبار میں زکوۃ کاحکم 150
سونے اور چاندی کے نصاب کا موجودہ وزن 151
موبائل اور انٹر نیٹ 153
انٹر نیٹ کی مختصر تاریخ 154
موبائل میں قرآن شریف بھرنے اور چھونے وغیرہ کے احکام 156
انٹر نیٹ کے فوائد اور نقصانات 163
امی میل 165
ورلڈ وائڈ ویب 165
سرچ انجن 166
انٹر نیٹ ٹیلی فون 167
انٹر نیٹ چیٹ 167
انٹر نیٹ کا مرس 168
انٹر نیٹ کی تعلیمی سر گرمیاں 168
انٹر نیٹ کا منفی پہلو 170
موبائل پر انٹر نیٹ کے شرعی احکام 171
پرنسل ویب سائٹ 174
سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ 176
موبائل کال انٹر نیٹ اور میسج کے ذریعہ خرید وفروخت کا حکم 180
ایک ضروری تنبیہ 183
موبائل اور فیس بک 184
فیس بک کیا ہے؟ 185
فیس بک کا شرعی حکم 187
وہاٹس ایپ کا شرعی حکم 189
مصادر ومراجع 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like