مشکوۃ المصابیح مع الاکمال فی اسماء الرجال جلد اول
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 721
مشکوٰۃ المصابیح حدیث کی ایک معروف کتاب ہے۔ جسے اس کی تالیف کے دور سے ہی اس قدرشرفِ قبولیت حاصل ہے کہ بہت سے لوگوں نے اس کی شروحات ،تعلیقات اور حواشی لکھے حتی خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے او ربہت سے دینی مدارس میں یہ کتاب شاملِ نصاب ہے ۔اس لیے بہت سے اہل علم نے اس کی عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں ۔ صاحب مشکوٰۃ نے احادیث مشکوٰۃ کے راویوں اورمخرجین کے علاوہ ااحادیث کےضمن میں آنے والی شخصیات کا بھی ایک الگ کتاب میں بالاختصار تذکرہ کیا ہے جس کا نام ’’ الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ہے مدارسِ اسلامیہ میں پڑھائے جانے والے درسی نسخہ کےآخر میں یہ کتاب مطبوع ہے ۔مشکوٰۃ پڑھنے والے ہر شخص کےلیے ’’الاکمال فی اسماء الرجال‘‘ کاپڑھنا از حد ضروری ہے۔زیر تبصرہ ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے ترجمہ کے فرائض پروفیسر ابوانس محمد سرور گوہر نے سرانجام دئیے ہیں۔اور انتہائی سلیس اور رواں ترجمہ پوری احیتاط کےساتھ کیاہے۔اس ترجمہ کی نظر ثانی شارح صحیح بخاری ،مفتی جماعت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد نے انتہائی ذمہ داری سے ادا کی ہے۔ اور احادیث کی تخریج وتحقیق کا فریضہ عصر ِحاضر کےعظیم محقق علامہ حافظ زبیر علی زئی نے عرق ریزی سے سرانجام دیا ہے ۔اوراس میں شامل اشاعت الاکمال کاترجمہ معروف اسلامی سکالر ومضمون نگار ،مترجم کتب کثیرہ پروفیسر ابو حمزہ سعیدمجتبیٰ السعیدی (سابق استاذ حدیث جامعہ لاہورالاسلامیہ ،ورکن مجلس ادارت ماہنامہ محدث،لاہور) کےقلم ہوا ہے ۔کتاب ہذا پر مذکورہ معروف علمی شخصیات کے کام کی وجہ سے زیر تبصرہ ایڈیشن منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کےمصنف،مترجم، محقق ،ناشرین اور کتاب کو تیار کرنے والے دیگر اہل علم کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 7 | |
حر ف اول | 9 | |
مقدمہ از : حافظ زبیر علی زئی | 12 | |
مقدمہ از: حافظ عبد الستار الحماد | 14 | |
مقدمہ از : امام خطیب تبریزی | 28 | |
کتاب الایمان | 31 | |
کبیر گناہوں اور نفاق کی علامتوں کا بیان | 49 | |
باب وسوسہ کےبیان میں ہے | 54 | |
تقدیر پر ایمان لانے کا بیان | 59 | |
عذاب قبر کے اثبات کا بیان | 75 | |
کتاب وسنت کے ساتھ تمسک اختیار کرنے کا بیا ن | 83 | |
کتاب العلم | 102 | |
علم اور اس کی فضیلت کا بیان | 102 | |
کتاب الطہارۃ | 124 | |
وجوب وضو کے اسباب کا بیان | 130 | |
قضائے حاجت کےآداب کا بیان | 138 | |
وضو کے طریقوں کا بیان | 152 | |
غسل کا بیان | 161 | |
جنبی شخص سے میل جول رکھنے اور اس کے لیے مباح امورکا بیان | 167 | |
پانی کے احکام کا بیان | 173 | |
نجاست دور کرنے کا بیان | 178 | |
موزوں پر مسح کرنے کا بیان | 184 | |
تیمم کا بیان | 187 | |
غسل مسنون کا بیان | 191 | |
حیض کا بیان | 194 | |
مستحاضہ کا بیان | 198 | |
کتاب الصلاۃ | 201 | |
نماز کے اوقات کا بیان | 206 | |
تعجیل نماز کا بیان ؍ اول وقت نماز پڑھنے کا بیان | 210 | |
فضائل نماز کا بیان | 219 | |
اذان کا بیان | 223 | |
اذان دینے اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت | 228 | |
اذان کے بعض احکام کا بیان | 235 | |
مساجد او رنماز پڑھنے کے مقامات کا بیان | 239 | |
ستر کا بیان | 257 | |
سترہ کا بیان | 262 | |
نماز پڑھنے کا بیان | 267 | |
تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جانے والی چیزوں کا بیان | 275 | |
نماز میں قراءت کا بیان | 280 | |
رکوع کا بیان | 293 | |
سجود اور ان کی فضیلت کا بیان | 299 | |
تشہد کا بیان | 304 | |
نبی ﷺ پر درود پڑھنے اور اس کی فضیلت کا بیان | 308 | |
تشہد کی دعا کا بیان | 314 | |
نماز کے بعد ذکر کا بیان | 319 | |
دوران نماز ناجائز اور مباح اعمال کا بیان | 326 | |
(نماز میں ) بھول جانے کا بیان | 336 | |
سجدہ تلاوت کا بیان | 340 | |
نماز کے لیے ممنوع اوقات کا بیان | 344 | |
جماعت اوراس فضیلت کابیان | 350 | |
صفیں برابر کرنے کا بیان | 359 | |
(نماز میں ) کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان | 365 | |
امامت کا بیان | 369 | |
امام کی ذمہ داری کا بیان | 373 | |
مقتدی کے لیےامام کی متابعت اور حکم مسبوق کا بیان | 376 | |
دومرتبہ نماز پڑھنے والے آدمی کا بیان | 382 | |
سنتوں اور ان کی فضیلت کابیان | 386 | |
نماز تہجد کا بیان | 394 | |
نمازتہجد کے اذکار | 402 | |
عمل میں میانہ روی کا بیان | 412 | |
وتر کا بیان | 416 | |
قنوت کا بیان | 425 | |
ماہ رمضان کے قیام کا بیان | 428 | |
نماز چاشت کابیان | 433 | |
نفل نماز کا بیان | 437 | |
نماز تسبیح کا بیان | 440 | |
نماز سفر کا بیان | 442 | |
جمعہ کا بیان | 448 | |
وجوب جمعہ کا بیان | 454 | |
نظافت اور اول وقت آنے کا بیان | 457 | |
خطبہ اور نماز کا بیان | 462 | |
نماز خوف کا بیان | 267 | |
نما عیدیں کا بیان | 471 | |
قربانی کابیان | 478 | |
عتیرہ کا بیان | 485 | |
نماز خسوف | 487 | |
سجدہ شکر کا بیان | 492 | |
نماز استسقاء کا بیان | 494 | |
آندھیوں کا بیان | 499 |