مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد پنجم
مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد پنجم
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 426
اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کتاب الفضائل |
|
|
سید المرسلین ﷺ کے فضائل |
|
7 |
نبی اکرم ﷺ کے اسماء مبارک اور صفات مبارکہ |
|
7 |
رسول اللہ ﷺ کی عبادات اور اخلاق |
|
34 |
رسول اللہ ﷺ کی بعثت اور آغاز وحی |
|
46 |
نبوت کی علامات |
|
52 |
اسراء اور معراج کا بیان |
|
66 |
رسول اللہ ﷺ کے معجزات |
|
77 |
کرامات کے بارے میں |
|
124 |
مکہ مکرمہ سے صحابہ کرام کی ہجرت اور آپ ﷺ کی وفات |
|
131 |
نبی اکرم ﷺ کی میراث وغیرہ |
|
144 |
کتاب المناقب والفضائل |
|
|
قریش کے فضائل اور قبائل کا تذکرہ |
|
147 |
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے فضائل |
|
158 |
ابوبکر صدیق ؓکے فضائل |
|
163 |
عمر ؓکے فضائل |
|
171 |
عثمان ؓکے فضائل |
|
185 |
ابوبکر، عمر اورعثمان ؓ کے فضائل |
|
193 |
نبی اکرم ﷺ کے اہل بیت کے فضائل |
|
213 |
نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات کے فضائل |
|
233 |
مختلف صحابہ کرام کے فضائل |
|
238 |
جنگ بدر میں شریک صحابہ کرام کے اسمائے گرامی |
|
264 |
یمن، شام اور اویس قرنی کے بارے میں |
|
266 |
اُمت مسلمہ کے ثواب کے بارے میں |
|
272 |
فہرست آیات (جلد پنجم) |
|
279 |
الفھارس العامۃ |
|
|
الفہارس العامۃ |
|
281 |
فہرست الاعلام |
|
283 |
فہرست الاحادیث القولیہ |
|
315 |
فہرست الاحادیث الفعلیہ |
|
399 |
فہرست الاوامر |
|
413 |
فہرست النواہی |
|
415 |
فہرست الآثار |
|
419 |
فہرست الاحادیث القدسیہ |
|
425 |
فہرست کتابیات |
|
427 |