مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد چہارم
مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد چہارم
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 466
اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کتاب الأداب…. باب السّلام |
|
|
آداب او رسلام |
|
9 |
گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت طلب کرنا |
|
24 |
مصافحہ او رمعانقہ کرنا |
|
28 |
کسی شخص کی آمد پرکھڑے ہونا |
|
35 |
بیٹھنے، سونے اور چلنے پھرنے کے آداب |
|
39 |
چھینک مارنے اور جمائی لینے کا بیان |
|
49 |
ہنسنے کے آداب |
|
51 |
نام رکھنے کے آداب |
|
53 |
خطابت اور شعر کے آداب |
|
63 |
زبان کی حفاظت، غیبت اور گالی گلوچ سے احتراز |
|
73 |
وعدے کی اہمیت |
|
93 |
مزاح اور خوش طبعی کرنا |
|
96 |
فخر اور جاہلی تعصب کی ممانعت |
|
100 |
نیکی اور صلہ رحمی |
|
106 |
اللہ کی مخلوق سےشفقت کرنا اور ان پر ترس کھانا |
|
119 |
اللہ کے لیے کسی سے محبت کرنا ….. |
|
136 |
وہ امور جن سے روکا جاتا ہے۔ ترک ملاقات، قطع تعلق اور عیوب کا تجسّس |
|
145 |
معاملات میں سوچ بچار اور احتیاط |
|
153 |
نرمی، حیاء اور حُسن اخلاق |
|
158 |
غصّہ اور تکبر |
|
167 |
ظلم کی مٍذمت |
|
173 |
اچھی باتوں کا حکم |
|
178 |
دلوں میں رقت پیدا کرنے والی باتیں |
|
188 |
کتاب الرقاق |
|
|
فقراء کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی معیشت |
|
213 |
لمبی آرزوئیں اور دنیوی لالچ |
|
226 |
اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہوئے مال اور عمر سے محبت کرنا |
|
231 |
توکل اور صبر کی فضیلت |
|
236 |
ریا کاری او رشہرت سے بچنا |
|
245 |
گریہ و زاری کرنا او راللہ کے عذاب سے ڈرنا |
|
254 |
لوگوں میں تبدیلی کا رونما ہونا |
|
265 |
ڈرانا اور نصیحت کرنا |
|
270 |
کتاب الفتن |
|
|
فتنوں کا وقوع پذیر ہونا |
|
276 |
لڑائیوں کے بارے میں پیش گوئیاں |
|
292 |
قیامت کی علامت |
|
305 |
قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی علامات اور دجال |
|
316 |
ابن صیاد کے بارے میں چند معلومات |
|
336 |
حضرت عیسیٰ ؑ کا آسمان سے اترنا |
|
343 |
قرب قیامت کا بیان (جو شخص فوت ہوگیا اس پر قیامت قائم ہوگئی) |
|
346 |
قیامت صرف بُرے لوگوں پر قائم ہوگی |
|
349 |
کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار |
|
|
قیامت کے احوال او رجنت اور دوزخ کا ذکر |
|
352 |
صُور پھونکنے کا بیان |
|
352 |
قیامت کے روز مخلوق کو جمع کرنےکا ذکر |
|
357 |
حساب، قصاص اور ترازہ کا بیان |
|
366 |
حوض کوثر اور قیامت کےدن شفاعت کا بیان |
|
375 |
جنت اور اہل جنت کے احوال |
|
405 |
دیدار الہٰی کا بیان |
|
423 |
دوزخ کی کیفیت اور دوزخیوں کے حالات |
|
430 |
جنت اور دوزخ کی تخلیق |
|
441 |
کائنات کی ابتداء اور انبیاء ؑ کا تذکرہ |
|
444 |