مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد دوم
مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد دوم
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 665
اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کتاب الجنائز |
|
|
میت کی نماز جنازہ |
|
11 |
موت کی آرزو اور اس کو یاد کرنا |
|
39 |
قریب الموت ہونے پر جوکلمات کہے جاتے ہیں |
|
46 |
میت کوغسل دینااور اس کی تکفین کرنا |
|
58 |
جنازے کے ساتھ چلنا اور اس پر نماز جنازہ ادا کرنا |
|
63 |
میت کو دفن کرنا |
|
81 |
میت پر آہ و بکا کرنا |
|
92 |
قبروں کی زیارت کرنا |
|
110 |
کتاب الزکوٰۃ |
|
|
زکوٰۃ کے مسائل |
|
115 |
ان چیزوں کابیان جن میں زکوٰۃ واجب ہے |
|
128 |
صدقہ فطر |
|
139 |
ان لوگوں کابیان جن کے لیے صدقات لینا جائز نہیں |
|
142 |
سوال کرنا کس کے لیے ناجائز او رکس کے لیے جائز ہے؟ |
|
148 |
خرچ کرنا اور بخل کو مکروہ جاننا |
|
157 |
صدقہ کرنے کی فضیلت |
|
171 |
بہتر صدقہ کا ذکر |
|
187 |
عورت کا خاوند کے مال سے صدقہ کرنا |
|
194 |
اس شخص کا ذکر جو صدقہ کرکے واپس نہیں لیتا |
|
197 |
کتاب الصوم |
|
|
روزے کے مختلف مسائل |
|
199 |
چاند دیکھنے کا احکام |
|
205 |
روزے کے بارے میں متفرق مسائل |
|
211 |
روزہ کی حالت میں کن چیزوں سےدور رہا جائے |
|
217 |
مسافر کے روزہ رکھنے کے بارے میں حکم |
|
225 |
روزوں کی قضا |
|
230 |
نفلی روزے |
|
233 |
نفلی روزوں کا افطار کرنا |
|
246 |
شب قدر کا بیان |
|
250 |
اعتکاف کے مسائل |
|
256 |
قرآن پاک کے فضائل کا ذکر |
|
260 |
تلاوت قرآن پاک کے آداب اور قرآن کے دروس |
|
290 |
اختلاف قرأت اور قرآن پاک کو جمع کرنے کا ذکر |
|
299 |
کتاب الدعوات |
|
|
دعاؤں کابیان |
|
308 |
اللہ کا ذکر اور اس کا تقرب حاصل کرنا |
|
320 |
اللہ تعالیٰ کے (پیارے)نام |
|
333 |
سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کے کلمات کہنے کا ثواب |
|
338 |
اللہ تعالیٰ سےمغفرت طلب اور توبہ کابیان |
|
350 |
اللہ کی رحمتوں کی وسعتوں کابیان |
|
367 |
صبح، شام اور سونے کے اوقات کی دعائیں |
|
375 |
مختلف اوقات میں مختلف دعائیں |
|
392 |
وہ دعائیں جن میں اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کرنے کا ذکر ہے |
|
409 |
جامع دعائیں |
|
418 |
کتاب المناسک |
|
|
حج کے افعال |
|
429 |
احرام باندھنا او رلبیک پکارنا |
|
441 |
حجۃ الوداع کا واقعہ |
|
447 |
مکہ مکرمہ میں داخل ہونا اور بیت اللہ کا طواف کرنا |
|
459 |
وقوف عرفات |
|
470 |
عرفہ اور مزدلفہ سے واپسی |
|
475 |
جمرات کو کنکریاں مارنا |
|
480 |
قربانی کےجانور |
|
483 |
سر کے بال منڈوانا |
|
490 |
احرام سے حلال ہونا اور بعض اعمال کو بعض سے پہلے کرنا |
|
493 |
دس ذوالحجہ کو خطبہ دینے اور ایام تشریق میں جمرات کو کنکر مارنا اور طواف وداع |
|
496 |
محرم کن چیزوں سے پرہیز کرے؟ |
|
504 |
محرم کو شکار کرنے کی ممانعت |
|
510 |
حج و عمرہ ادا کرنے میں رکاوٹ کا پیدا ہونا اور حج کا فوت ہونا |
|
514 |
حرم مکہ کے بارے میں (اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائے) |
|
517 |
حرم مدینہ کے بارے میں ( اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائے) |
|
523 |
کتاب البیوع |
|
|
خرید و فروخت کے مسائل (کمائی او ررزق حلال کے بارے میں) |
|
535 |
معاملات میں آسانی روا رکھنا |
|
547 |
خرید و فروخت میں اختیار |
|
551 |
سود کے احکامات |
|
554 |
ممنوعہ تجارتیں( جن تجارتوں سےمنع کیا گیا ہے) |
|
564 |
مشروط بیع |
|
579 |
بیع سلم اور رہن کا بیان |
|
584 |
ذخیرہ اندوزی کے بارے میں |
|
587 |
دیوالیہ اور مہلت دینے کے بارے میں |
|
590 |
شراکت اور وکالت کا بیان |
|
602 |
چھیننے او رمانگ کر لینے کے بارے میں |
|
606 |
شفعہ کے بارے میں |
|
615 |
زمین کو پانی پلانا اور بٹائی پر دینا |
|
619 |
اُجرت پر دینے کے بارے میں |
|
623 |
بے آباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کی باری کا بیان |
|
627 |
عطیات کابیان |
|
634 |
معقولہ عطیات کا بیان |
|
638 |
گری ہوئی چیز کو اٹھانا |
|
645 |
وراثت کے مسائل |
|
649 |
وصیت کے مسائل |
|
659 |
فہرست آیات |
|
663 |