مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد اول
مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد اول
مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی
صفحات: 665
اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ از حافط ناصر محمود انور |
|
11 |
ابتدائیہ از شیخ الحدیث مولانا محمد صادق خلیل |
|
13 |
تعارف امام بغوی مؤلف مصابیح السنہ |
|
20 |
تعارف امام تبریزی مؤلف مشکوٰۃ مصابیح |
|
22 |
مقدمہ کتاب از امام تبریزی مؤلف مشکوٰۃ مصابیح |
|
25 |
حدیث انماالاعمال بالنیات |
|
31 |
کتاب الایمان |
|
|
ایمان اور اس کے مسائل |
|
33 |
کبیرہ گناہوں اور نفاق کی علامات کا ذکر |
|
57 |
وسوسہ کا بیان |
|
64 |
تقدیر پر ایمان لانا |
|
70 |
عذاب قبر کے ثبوت |
|
92 |
کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنا |
|
102 |
کتاب العلم |
|
|
علم کا بیان |
|
126 |
کتاب الطہارۃ |
|
|
طہارت کابیان |
|
154 |
وضو کو واجب کرنے والی چیزیں |
|
163 |
بیت الخلا ءکے آداب |
|
174 |
مسواک کے بارے میں |
|
188 |
وضو کے مسنون افعال |
|
193 |
غسل کے مسائل |
|
207 |
جنبی کے ساتھ اختلاط کے بارے میں |
|
215 |
پانی کے احکامات |
|
223 |
نجاستوں کے پاک کرنے کا ذکر |
|
230 |
موزوں پر مسح کرنے کا ذکر |
|
239 |
تیمم کے مسائل |
|
243 |
مسنون غسل کے مسائل |
|
248 |
حیض کے مسائل |
|
251 |
استحاضہ والی عورت کے مسائل |
|
256 |
کتاب الصلاۃ |
|
|
نماز کےمسائل |
|
261 |
نمازوں کے اوقاف |
|
268 |
فرض نمازیں جلدی (اوّل وقت پر)ادا کرنا |
|
273 |
نمازوں کے فضائل کے بیان |
|
285 |
اذان کے بارے میں |
|
290 |
اذان اور مؤذن (کے کلمات) کا جواب دینے کی فضیلت |
|
297 |
اذان کو اوّل وقت سے مؤخر کرنا |
|
306 |
مساجد اور نماز ادا کرنے کے مقامات |
|
311 |
سَتر کو ڈھانپنا |
|
335 |
سترہ کے مسائل |
|
342 |
نماز ادا کرنے کی کیفیت |
|
349 |
تکبیر تحریمہ کے بعد کیا پڑھا جائے |
|
360 |
نماز میں قرآن پاک کی تلاوت |
|
366 |
رکوع کے بارے میں |
|
383 |
سجدے کی کیفیت اور اس کی فضیلت |
|
390 |
تشہد کے بارے میں |
|
397 |
نبی ﷺ پر درود بھیجنے کے احکام اور فضائل |
|
403 |
تشہد میں دعاؤں کا ذکر |
|
411 |
فرض نماز کے بعد اذکار |
|
418 |
نماز میں ممنوع اور مباح کاموں کا ذکر |
|
426 |
نماز میں بھُول چوک |
|
440 |
قرآن پاک میں سجدوں کا ذکر |
|
446 |
نماز ادا کرنے کے ممنوعہ اوقات |
|
453 |
باجماعت نماز اور اس کی فضیلت |
|
460 |
صف کو درست اور برابر کرنا |
|
471 |
نماز میں امام اور مقتدی کہاں کھڑے ہوں؟ |
|
478 |
امامت کے مسائل |
|
483 |
مقتدیوں کے امام پر حقوق |
|
489 |
مقتدی امام کی متابعت کیسے کرے اور مسبُوق کے بارے میں حکم |
|
492 |
اس شخص کا بیان جس نے فرض نماز دوبار ادا کی |
|
499 |
سنت نمازیں اور ان کے فضائل |
|
504 |
رات کے نوافل کا بیان |
|
514 |
قیام اللیل کی دعائیں |
|
523 |
قیام اللیل کی ترغیب |
|
528 |
اعمال میں میانہ روی اختیار کرنا |
|
536 |
نماز وتر |
|
541 |
قنوت نازلہ کا ذکر |
|
552 |
ماہ رمضان (کی راتوں) میں قیام |
|
555 |
نماز چاشت |
|
562 |
نوافل کابیان |
|
567 |
نماز تسبیح |
|
571 |
نماز سفر |
|
574 |
نماز جمعہ |
|
582 |
جمعہ کی فرضیت |
|
590 |
کپڑوں اور بدن کو صاف کرنے اور نماز جمعہ کے لیے جلد جانے کا بیان |
|
594 |
خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ |
|
600 |
نماز خوف کا بیان |
|
607 |
عیدین کی نماز |
|
612 |
قربانی کے مسائل |
|
621 |
ماہ رجب میں اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا |
|
629 |
سورج چاند کے گرہن ہونے پرنماز ادا کرنا |
|
631 |
سجدہ شکر |
|
637 |
نماز استسقاء کابیان |
|
639 |
آندھیوں اور ہواؤں کا بیان |
|
644 |
فہرست آیات |
|
649 |
حدیث کی اصطلاحات ازمولانا عبدالحفیظ مدنی |
|
652 |