مثالی مسلمان عورت
مصنف : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی
صفحات: 617
اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہرمرد وعورت آئیڈیل لائف کے خواہاں ہیں ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتے ہیں جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی عارضی زندگی میں ان کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج ان کے سر پر سجے ، لوگ ان کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں ان کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان عورت‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی کی عربی تصنیف ’’ شخصية المرأة المسلمة كمايصوغها الاسلام ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب مسلمان عورتوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے راز بتاتی ہے اور ان پر مسلم معاشرے کا آئیڈیل بننے کا سنہری لائحہ عمل واضح کرتی ہے۔اور یہ کتاب ایک مثالی مسلمان عورت کی زندگی کو دس پہلوؤں میں تقسیم کر کے اس کوکامل راہنمائی فراہم کرتی ہے ۔کہ جس کواپنا کر وہ اس دنیا میں بھی دنیا والوں کی آنکھ کا تارا بن سکے اورمرنے کے بعد بھی فضیلت کے روشن آسمان میں چمکتے تاروں میں چاند بن سکے ۔ محترم طاہر نقاش صاحب نے ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی ﷾ کی کتاب ’’شخصية المرأ المسلم كمايصوغها الاسلام‘‘ کا مثالی مسلمان مرد کے نام سےترجمہ کرکے شائع کیا ہے امید ہے کہ دارالابلاغ کی یہ دونوں کتابیں معاشرے کے مسلمان مردو عورت دونوں کو کامیاب زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاکر دنیا وآخرت میں اس کی مقبول وپسند اور آئیڈیل شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادار کریں گی ۔ان شاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اورناشر کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو خواتین اسلام کے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف تمنا | 17 |
باب :1
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے رب کے ساتھ |
|
صاحب ہوش او رسمجھدار مسلمان | 24 |
اپنے رب کی عبادت گزار رہتی ہے | 26 |
نماز پنج گانہ کو قائم رکھتی ہے | 27 |
کبھی کبھارہوہ مسجد میں نماز باجماعت کو بھی حاضر ہوتی ہے | 29 |
نماز عیدین میں بھی حاضر ہوتی ہے | 41 |
وہ سنن موکد ہ او رنوافل بھی ادا کرتی ہے | 46 |
نماز کی ادائیگی کو اچھا بناتی ہے | 50 |
اپنے مال کی زکوۃ بھی دیتی ہے | 52 |
ماہ رمضان کے روزے رکھتی او راس کی راتوں کو قیام کرتی ہے | 54 |
نفلی روزے بھی رکھتی ہے | 59 |
وہ بیت اللہ کاحج بھی کرتی ہے | 61 |
وہ عمرہ بھی کرتی ہے | 62 |
اپن پرورد گار کے حکم کی اطاعت گزار ہوتی ہے | 62 |
کسی اجنبی کے ساتھ خلوت نشینی نہیں کرتی | 72 |
شرعی حجاب کی پابندی کرتی ہے | 73 |
وہ آزادانہ اختلاط سے اجتناب کرتی ہ ے | 81 |
غیر محرم مردوں سے مصافحہ نہیں کرتی ہے | 83 |
محرم کے بغیرہ وہ سفر نہیں کرتی | 84 |
اللہ تعالی کی قضاوقد پر راضی رہتی ہے | 85 |
وہ ہر دم اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والی ہوتی ہے | 87 |
اپنے افراد خانہ کی بابت اپنی مسئولیت کو خوب سمجھتی ہے | 88 |
اس کامقصود عبودیت کی حقیقت کی جانتی ہے | 91 |
دین الہی کی نصرت میں کام کرتی ہ ے | 92 |
اپنی اسلامی شخصیت اور سچے دین کے ساتھ بلند رہتی ہے | 116 |
اس کی جاں نثاری اور محبت فقط اللہ واحد ہی کے لیے ہے | 125 |
وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کااہتمام بھی کرتی ہے | 139 |
کثرت سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ہوتی ہے | 131 |
باب :2
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی ذات کے ساتھ |
|
الف اس کاجسم | 131 |
وہ اپنے خوردنوش میں اعتدال پسند ہوتی ہے | 137 |
جسمانی ورزش کامسلسل اہتمام کرتی ہے | 139 |
وہ جسم او رکپڑے صاف رکھتی ہے | 140 |
وہ اپن ےمنہ او ردانتوں کی صفائی کابھی خیال رکھتی ہے | 144 |
وہ اپنے بالوں کو سنوار کر رکھتی ہے | 146 |
ظاہری شکل وصورت میں بہترین بنتی ہے | 148 |
زیبائش کے معاملے میں نمود ونمائش نہیں کرتی | 153 |
(ب) ا س کی عقل | |
وہ اپنی عقل کو علم سے آراستہ کرتی ہے | 155 |
جن امور میں مہارت حاصل کرنی ضروری ہے | 160 |
میدان علم میں مسلمان خاتو ن کےعلمی کارنامے | 162 |
خرافات سے دور رہتی ہے | 168 |
مطالعہ سے لاتعلق نہیں ہوتی | 169 |
(ج) اس کی روح | |
عبادت گزاری اور تزکیہ نفس کاالتزام کرتی 8ہے | 170 |
نیک ساتھی اختیار کرتی اور ایمانی مجالس اختیار کرتی ہے | 171 |
اذکار مسنونہ اواعیہ ماثور کابکثرت اہتمام کرتی ہے | 174 |
باب :3
مثالی مسلمان عورت کےتعلق اپن ےوالدین کے ساتھ |
|
اپنے والدین سے نیکی کرتی ہے خواہ وہ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہوں | 183 |
ان کی نافرمانی سے حد جدرجہ ڈرتی رہتی ہے | 184 |
اپنی ماں سے پھڑ اپنے باپ نیکی کرتی ہے | 185 |
ان سے نیکی کرنے کااحسن اسلوب اختیار کرتی ہے | 189 |
باب :4
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے خاوند کےساتھ |
|
اسلام میں شادی | 193 |
خاوند کے چناؤ میں حسن انتخاب | 195 |
اپنے خاوند کی اطاعت گزا رہوتی ہے | 204 |
اپنے خاوند کےاہل خانہ بالخصوص اپنی ساس سےنیک سلوک کرتی ہے | 227 |
خاوند کی جان جاناں بن کراس کی رضا مندی کی متلاشی رہتی ہے | 229 |
وہ شوہر کے راز افشا نہیں کرتی | 236 |
ا س کے ساتھ مشورہ میں شامل ہوتی اور اس کاساتھ دیتی ہے | 239 |
وہ اسے فی سبیل اللہ خرچ کرنے پر ابھارتی ہے | 249 |
اطاعت الہی پر اس کی معاونت کرتی ہے | 250 |
اس کے دل کو محبت او رخوشی سے بھر دیتی ہے | 250 |
اس کے لیے تزئین وآرائش کرتی ہ | 252 |
اس خوشی انس محبت اور شکر گزار ی انداز سےملتی ہ ے | 254 |
اس کی خوشیوں او رغموں میں برابر شریک ہوتی ہے | 255 |
اس کے علاو ہ دوسروں سے نگاہ نیچی رکھتی ہے | 256 |
اس کے سامنے غیر عورت کے اوصاف بیان نہیں کرتی | 257 |
اس کے لیے آرام ،راحت اور سکون کو یقینی بناتی ہے | 258 |
چشم پوشی اوردرگزر کرنے والی ہوتی ہے | 259 |
اعلی کردار کر حامل اور شخصیت کی قومی ہونی ہے | 259 |
کامیاب ترین بیوی ثابت ہوتی ہے | 268 |
باب :5
مثالی مسلمان عورت کے تعلق اپنی اولاد کے ساتھ |
|
اولاد سے متعلقہ اپنی ذمہ داری کاادراک رکھتی ہے | 272 |
ان کی تربیت میں نفع مند اسلوب اختیار کرتی ہے | 277 |
ان پر اپنی محبت ومہربانی نچھاور کرتی ہے | 277 |
اپنے بچوں اور بچیوں کے درمیان مساوی سلوک کرتی ہے | 281 |
وہ بچوں اور بچیوں ک ےدرمیان شفقت ونرمی میں امتیاز نہیں کرتی | 283 |
اپنی اولاد کی بددعائیں نہیں دیتی | 287 |
ان کی رہنمائی وکردار سازی میں ہر ممکن موثر کام بجالاتی ہے | 287 |
ان میں مکارم اخلاق کے بیج بوتی ہے | 290 |
باب :6
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی بہواور دماد کیساتھ |
|
(الف ) اپنی بہو کے ساتھ | 293 |
اپنی بہو کے لیے اس کانقطہ نظر | 293 |
بہو کے انتخاب کرنے میں اچھائی کو اختیار کرتی ہے | 294 |
ازواجی گھر میں اس کے وجو دکوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے | 294 |
وہ نصیحت تو کرتی ہے لیکن بہو کی شخصی زندگی میں دخل نہیں دیتی | 296 |
بہوکی عزت نفس کاخیال کرتی ہے | 297 |
اپنی بہو کے خلاف حکمت اور عدل سے فیصلہ کرتی ہے | 298 |
(ب) اپنے داماد کے ساتھ | |
داماد کےمتعلق اس کانقط نظر | 299 |
اسکا حسن انتخاب کرتی ہے | 300 |
اس سےنیک رویہ اپناتی ہے | 300 |
بہترین ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے اپنی بیٹی کی مدد کرتی ہے | 301 |
اپنی بیٹی کی طرفداری کرنے کےبجائے عدل کرتی ہے | 301 |
مشکلات کاسامنا کرنے میں حکمت ومہارت کو کام میں لاتی ہے | 303 |
باب :7
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کیساتھ |
|
اسلام کےہاں صلہ رحمی کااکرام ومقام | 305 |
مسلمان خاتون بدایات کے مطابق صلہ رحمی کرتی ہے | 314 |
وہ صلہ کرتی ہے خواہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں | 318 |
وہ صلہ رحمی کو اس وسیع تر مفہوم میں لیتی ہے | 321 |
وہ صلہ رحمی جاری رکھتی ہے خواہ و نہ بھی ملیں | 321 |
باب :8
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی پڑوسنوں کے ساتھ |
|
ہمسائیوں کے متعلق اسلامی ہدایات پر کار بند رہتی ہے | 325 |
اپنے پڑوسیوں کے لیے وہی چیز پسند کرتی ہے جو اپنے لیے کرتی ہے | 328 |
بقدر ہمت اپنے ہمسایوں سے حسن سلوک کرتی ہے | 330 |
وہ اپنے غیر مسلم ہمسایوں سے بھی حسن سلوک کرتی ہے | 332 |
ہمسایوں کے ساتھ نیکی کرنے میں قریبی او رزیادہ خیال رکھتی ہے | 334 |
سچی مسلمان خاتو ن بہترین ہمسائی ہوتی ہے | 334 |
بری ہمسائی او راس کاسیاہ ترین رخ | 335 |
بری ہمسائی نعمت ایمان سے محروم ہوتی ہے | 336 |
ہمسایوں سے براسلوک رکھنے والی عمل برباد ہوجاتے ہیں | 337 |
اپنے ہمسایوں سے نیکی میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی | 339 |
اپنی ہمسائیوں کے فتنوں او راذیتوں پر صبر دامن تھام کررکھتی ہے | 341 |
باب :9
مثالی مسلمان عورت کاتعلق اپنی بہنوں اور سہیلیوں کیساتھ |
|
ان سے اللہ کے لیے محبت کرتی ہے اور بھائی چارہ رکھتی ہے | 344 |
اللہ کےلیے محبت رکھنے والیوں کامقام ومرتبہ | 345 |
مسلمانوں کی زندگی میں اللہ کےلیے محبت رکھنے کے اثرات | 349 |
اپنی بہنوں سے قطع تعلق نہیں کرتی | 352 |
ان کی غلطیوں سے چشم پوشی کرنے والی ہوتی ہے | 358 |
ابنی بہنوں سے خندہ پیشانی سے ملتی ہے | 360 |
ان کی خیر خواہی کرتی رہتی ہے | 262 |
نیکو کاراور فاشعار ہوتی ہے | 365 |
ان سے شفقت ونرمی برتنے والی ہوتی ہے | 366 |
ان کی غیبت نہیں کرتی | 368 |
وہ جھگڑنے اذیت ومزاح او روعدہ خلاف سے اجتناب کرتی ہے | 370 |
اپنی بہنوں کےساتھ فیاضی وسخاوت کابرتاؤ کرتی ہے | 371 |
بہنوں کی عدم موجودگی میں ان کےلیے دعائیں کرتی ہے | 375 |