مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد دوم
مرقاۃ المفاتیح شرح اردو مشکوۃ المصابیح جلد دوم
مصنف : علامہ قاری علی بن سلطان محمد القاری
صفحات: 867
اللہ تعالی کی رسی یعنی قرآن کریم کے ساتھ انسان کا تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قرآن کریم کی تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی آپ کے طریقہ سے نہ ہو اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں سے ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔ اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔ اس کتاب کو تالیف کے دور سے ہی شرق وغرب کے عوام وخواص دونوں میں یکساں طور مقبولیت حاصل ہے۔مصنفین ، علماء وطلبا ، واعظین وخطباء سب ہی اس کتاب سےاستفادہ کرتےچلے آرہےہیں۔یہ کتاب اپنی غایت درجہ علمی افادیت کے پیش نظر برصغیر پاک وہند کےدینی مدارس کےقدیم نصاب درس میں شامل چلی آرہی ہے ۔اسی اہمیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے عربی ،اردو زبان میں شروحات اور حواشی لکھے ہیں۔اوراس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے حتیٰ کہ خود مصنف کے استاذ محترم نے بھی اپنے لائق شاگرد کی تالیف کی ایک جامع شرح قلمبند فرمائی۔ یہ اعزاز بہت ہی کم لوگوں حاصل ہوا ہوگا۔’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ دراصل دوکتابوں کا مجموعہ ہے ایک کا نام مصابیح السنہ اور دوسری کا نام مشکوٰۃ ہے۔کتبِ حدیث کےمجموعات میں اس کا نام سر فہرست ہے ۔یہ مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے بھی روشنی کامینارہ ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ ایسا ذخیرہ ہے کہ جوہر ایک مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔مدارس دینیہ میں مشکوٰۃ عربی شروح میں سے مرعاۃ المفاتیح اور مرقاۃ المفاتیح زیادہ مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب علی بن سلطان محمد القاری معروف ملا علی کی مشکوٰۃ المصابیح کی عربی شرح مرقاۃ المفاتیح کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ شرح ملا علی قاری کے علم وفکر کا عظیم مجموعہ اور مشکوٰۃ المصابیح کی دیگر شروح میں ممتاز ہے۔مرقاۃ کا یہ اولین اردو ترجمہ ہے۔مترجمین نے ترجمہ کی سلاست اور روانی کو برقرار رکھتے ہوئے ترجمہ میں ہم آہنگی اور یکسانیت کاخاص اہتمام کیا ہے ۔اور احادیث کی مکمل تخریج کابھی اہتمام کیا ہے ۔اس مبسو ط عربی شرح کا ترجمہ جید علماء کی کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔جس سے مشکاۃ المصابیح کے مدرسین اور طلباء کے لیے آسانی ہوگئ ہے ۔یہ ترجمہ گیارہ ضخیم مجلدات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ مترجمین وناشرین کی اس اہم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
كتاب الطهارة | 3 |
پاکیزگی کابیان | 3 |
طہارت نصف ایمان ہے | 3 |
گناہوں کو ختم کرنے والے او ردرجات کو بلنند کرنے والے کام | 24 |
وضو سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں | 27 |
نماز گناہوں کے لئے کفارہ ہے | 30 |
وضو کرنے کاطریقہ | 33 |
صحیح وضو اور تحیۃ الوضو سے جنت واجب ہوجاتی ہے | 35 |
وضو کے بعد کی دعا | 36 |
قیامت کے دن وضو کے اعضاء چمکتے ہوں گے | 39 |
اعضاء وضو کی زیور کی طرج آرائش کی جائے گی | 41 |
نماز بہترین عمل ہے | 42 |
وضو علی الوضو کی فضیلت | 43 |
نماز کی کنجی وضو ہے | 44 |
اگر وضو اچھی طرح نہ کیا جائے تو نماز میں التباس ہوجاتاہے | 45 |
تسبیح تحمید اور تکبیر کی فضیلت | 46 |
وضو سے تما م گناہ معاف ہوجاتے ہیں | 47 |
حوض کوثر پر پہچان اعضائے وضو سے ہوگی | 50 |
مومنوں کو صحیفہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا | 53 |
باب مايوجب الوضوء | 55 |
جوچیزوں سے وضو واجب ہوتاہے ان کابیان | 55 |
وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی | 55 |
بغیر وضو کے نماز قبول نہیں ہوتی | 57 |
مذی کے بارے میں حکم | 58 |
آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو کامسئلہ | 59 |
بکر ی کی دستی کھا کر بغیر وضو نماز پڑھنے کابیان | 60 |
اونٹوں کے باڑہ میں نماز نہ پڑھو | 60 |
جب ہواکےخروج کایقین ہوتو وضوٹوٹ جاتاہے ورنہ نہیں | 62 |
دودھ پینے کےبعدکلی کی جائے | 63 |
کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھنا | 64 |
ستوکھانے کے بعد وضو نہیں | 66 |
خروج ریح کایقین ناقض وضو ہے | 67 |
مذی سے وضو اور منی سے غسل ہوتاہے | 67 |
تکبیر تحریمہ کامسئلہ | 68 |
فطرت کے خلاف کارروائی نہ کرو | 70 |
نوم سے استرخاءمفاصل ہوجاتاہے | 70 |
نوم ناقض وضو ہے یانہیں | 72 |
نماز کے انتظار میں صحابہ کو اونگھ آجانا | 72 |
اضطجاع کی حالت مین سوجانا ناقض وضو ہے | 73 |
کیا مس ذکر ناقض وضو ہے | 74 |
مس ذکر ناقض وضو نہیں | 75 |
تقبیل امر اہ ناقض وضو ہے یانہیں | 76 |
کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرلینا چاہیے | 80 |
کھانے کے بعد وضو کرناضروری نہیں ہے | 81 |
بات کو مضبوط کرنے کے لئے قسم اٹھانا | 81 |
اکابر کے سامنے نامناسب سوال سے توجہ الی اللہ میں فرق آجاتاہے | 82 |
تقبیل اور مس امراۃ کاحکم | 85 |
دم سائل سے وضو | 86 |
باب اداب الخلاء | 89 |
قضائے حاجت کے آداب کابیان | 89 |
مسئلہ استقبال واستدبارقبلہ | 89 |
ہڈی اور گوبرکے ساتھ استنجاءمنع ہے | 92 |
دخول خلاء کے وقت دعا پڑھنے کاحکم | 94 |
قبروں پر پھول چڑھانے کاحکم | 95 |
لعنت کے دوکام | 99 |
دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کیاجائے | 100 |
وضو کرتے وقت ناک کوجھاڑا جائے | 102 |
پیشاب نرم جگہ کیاجائے | 102 |
بیت الخلاء جاتے وقت متبرک چیز کوساتھ لے جانا مکروہ ہے | 102 |
قضائے حاجت کےلئے دور جاناچاہیے | 105 |
پیشاب کے لئے نرم جگہ تلاش کی جائے | 106 |
قضائے حاجت کے وقت زمین کے قریب ہوکر کشف عورت کیاجائے | 107 |
رسول اللہﷺ کی شفقت | 108 |
دایاں ہاتھ مکرم اور بایاٹ مکروہ امور کے لیے استعمال ہو | 109 |
استنجاء میں تین پتھر کفایت کرجاتے ہیں | 109 |
جنات کی خوراک سے استنجاء نہ کرو | 110 |
ڈاڑھی گرو لگانے اور تانت باندھے پر وعید | 111 |
شیطان انسان کی مقعد کے ساتھ کھیلتا ہے | 113 |
بول فی المغتسل سے وسواس پیدا ہوتے ہیں | 115 |
سوراخ میں پیشاب کرنا منع ہے | 118 |
لعنت کے کاموں سے بچو | 120 |
قضائے حاجت کے وقت گفتگو مکروہ ہے | 121 |
بوقت بیت الخلاء دعاپڑھنامسنون ہے | 122 |
بسم اللہ شیطان کی آنکھ اور انسان کی شرمگاہ کے درمیان پردہ ہے | 123 |
بیت الخلاء سے خارج ہونے کی دعا | 124 |
قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجاء کرنا | 125 |
شرمگاہ پر پانی چھڑکنا | 126 |
رات کو برتن میں پیشاب کرنا | 127 |
کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کاحکم | 128 |
بول قائماکے بارے میں حضرت عائشہ ؓ کاقول | 130 |
حضرت جبرائیل نے وضو کی تعلیم دی | 131 |
حضرت جبرائیل نے پانی چھڑکنے کاحکم دیا | 133 |
پیشاب کرنے کے بعد وضو ضروری نہیں ہے | 133 |
اہل قباء کی طہارت کی تعریف | 134 |
آداب کی تعلیم | 136 |
اللہ کے حکم کوروکنے سے عذاب قبر ہوتاہے | 138 |
پیشاب کرتے وقت سامنے پردہ ہو | 140 |
خروج خلاء کے وقت دعا | 141 |
جنات کی رسو ل اللہﷺ سے درخواست | 141 |
مسواک کرنے کابیان | 142 |
مسواک کامسلہ | 144 |
رسول اللہ ﷺ گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کرتے | 146 |
تہجد کے وقت مسواک کرنا | 148 |
دس خصال فطرت | 148 |
مسواک اللہ کی رضا کاذریعہ ہے | 154 |
چار امور انبیاء کی سنت ہیں | 155 |
نیند سے بیدار ہونے کے بعد مسواک کرنا | 156 |
مسواک کرنے کے بعد دھونا مستحب ہے | 157 |
مسواک کی فضیلت | 158 |
مبالغہ فی اسواک | 159 |
مسواک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے | 160 |
مسواک کی فضلیت وحی ثابت ہے | 161 |
مسواک والی نماز کاثواب ستر درجہ زیادہ ہوتاہے | 162 |
حضرت زید بن خالد مسواک کان پر رکھتے تھے | 163 |
باب سنن الوضو ء | 164 |
غمس الیدفی الاتا ء | 165 |
نیند سے بیدار ہوکرنا ک اچھی طرح جھاڑ کر صاف کرو | 166 |
رسول اللہ ﷺ وضو کیسے کرتے تھے | 168 |
حدیث گزشتہ کی مزید تاکید | 169 |
اعضاء وضو کوایک دودوتین تین مرتبہ دھونا | 173 |
وضو میں پاؤں کاحکم غسل ہے نہ کہ مسح | 174 |
سرکے مسح کی مقدار | 177 |
فضیلت والے امور کو دائیں طرف سے شروع کرو | 179 |
وضو اورلباس کے وقت دائیں طرف سے شروع کرو | 180 |
وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کامسئلہ | 181 |
وضو کامل کرو | 183 |
وضو میں تخلیل اصابع کااہتمام کرو | 185 |
پاؤں کی انگلیوں کے خلال خنصر کے ساتھ کیا جائے | 185 |
ڈاڑھی کا خلال | 187 |
وضو کابچاہواپانی کھڑے ہو کر پینا | 187 |
کانو ں کامسح | 191 |
وضو میں حدسے تجاوز ظلم ہے | 186 |
وضو او ردعا میں تجاوز نہ کرو | 198 |
وضو کاشیطان ولہان ہے | 199 |
وضو کے بعد تولیہ استعمال کرنا | 201 |
رسول اللہﷺ ایک کپڑے کے ساتھ اعضاء وضو کو خشک کرتے تھے | 201 |
اعضاء وصو کو دودو مرتبہ دھونا نورعلی نور ہے | 203 |
سابقہ انبیاء کاوضو | 204 |
رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے | 204 |
وضو لکل صلوۃ کاحکم منسوخ ہے | 205 |
وضو اور غسل میں پانی کااسراف جائز نہیں | 207 |
وضو میں تسمیہ پڑھنے کی فضیلت | 208 |
وضو میں انگشتری کو حرکت دینے کامسئلہ | 209 |
باب الغسل | 210 |
اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے | 210 |
احتلام سے غسل واجب ہوتاہے یانہیں | 212 |
عورت کے احتلام کامسئلہ | 213 |
غسل کاسنت طریقہ | 216 |
اگر غسل خانہ میں پانی جمع ہوجاتا ہوتو پاؤں آخر میں دھوئے جائیں | 217 |
شرم والے مسائل میں اسلوب کنایہ افضل ہے | 220 |
غسل میں عورت کے لئے سرکے بالو ں کو کھولنا ضروری نہیں | 222 |
رسول اللہ کاوضو ایک مدار غسل ایک صاع کے ساتھ ہوتاتھا | 223 |
مرداور عورت کاایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنا | 224 |
عورتیں کی تخلیق میں مردوں کے مشابہ ہیں | 226 |
اکسال سے غسل واجب ہوجاتاہے | 227 |
ہر بال کے نیچے جنابت ہوتی ہے | 228 |
غسل میں غفلت کرنے پر وعید | 229 |
غسل سے وضو ہوجاتاہے | 231 |
پانی میں ا’گر پاک چیز مل جائے تواس سے طہارت جائز ہے | 232 |
حیاء ارو پرد ہ پوشی اللہ تعالی کو پسند ہے | 232 |
الماء من الماء كاحكم منسوخ هى | 234 |
غسل جنابت میں جسم کاکوئی حصہ خشک رہ جائے تو | 235 |
ابتداء اسلا م میں احکام میں تبدیلی ہوتی رہی | 236 |
باب مخالطة الجنب ومايباح له | 237 |
جنبی سے ملنے اور اس کے لیے جوامور جائز ہیں ان کابیان | 237 |
جنابت حکمی نجاست ہے | 238 |
جنابت کی حالت میں سونے کاحکم | 240 |
رسول اللہ ﷺ جنابت کی حالت میں طعام اورنوم کے لئے وضو کرتے تھے | 241 |
دومرتبہ جماع کرنے کے درمیان وضو کرنا | 241 |
رسول اللہﷺ نے تمام ازواج سے شب باشی کرنے کےلیے ایک غسل کیا | 242 |
رسول اللہﷺ ہروقت اللہ کے ذکر میں رہتے تھے | 244 |
مردعورت کے باقی ماندہ پانی سے وضو کی رسکتاہے | 246 |
غسل کرنے کے بعد جنبی کے ساتھ لپٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے | 248 |
بغیر وضو کے قرآن کی تلاوت جائز ہے | 249 |
جنبی اور حائض کے لیے قرآن کی تلاوت جائز نہیں | 250 |
جنبی او رحائض کے لیے مسجد عبور کرنے کامسئلہ | 251 |
تصویر کاممانعت | 253 |
کافر کے بدن کے قریب رحمت کافرشتہ نہیں آتا | 254 |
وضو کے بغیر قرآن کو ہاتھ لگاناجائز نہیں | 255 |
سلام کاجواب دینے کے لئے وضو کرنا | 257 |
پیشاب کرنے کی حالت میں سلام کاجواب نہ دیا جائے | 259 |
استاذ شاگرد کوغفلت پر تنبیہ کرسکتاہے | 261 |
جماعین کے درمیان غسل نشاط کاذریعہ ہے | 262 |
فضل المراۃ سے وضو منع ہے | 263 |
غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے منع کیاگیاہے | 264 |
پانی کے احکام کابیان | 266 |
پانی میں پیشاب نہ کرو | 266 |
وضو کاپانی برکت کےلئے پینا | 270 |
قلتین کامسئلہ | 275 |
حدیث بیربضاعہ | 279 |
سمندر کے پانی اور میتہ کاحکم | 281 |
نبیذتمرسے وضو کاحکم | 282 |
بلی کے جوٹھے کاحکم | 286 |
حضرت عائشہ ؓ نے بلی کاجوٹھا استعمال کیا | 290 |
وحشی جانوروں کے جوٹھے کاحکم | 292 |
اگر پانی پاک چیز سے متغیر ہوتو اس سے طہارت جائز ہے | 293 |
دھوپ میں گرم پانی سے غسل منع ہے | 297 |
نجاستوں کے پاک کرنے کاباب | 298 |
کتے کے جوٹھے کاحکم | 298 |
مسجد کو پاک کرنے کاطریقہ | 300 |
مساجد عباجت کے لئے ہیں | 304 |
دم حیض سے طہارت کس طرح حاصل کی جائے | 305 |
منی سے طہارت کاحکم | 307 |
شیرخوار بچے کے پیشاب کاحکم | 310 |
مردار کھال کاحکم | 311 |
شیر خوار لڑکے لڑکی کے پیشاب میں فرق | 315 |
راستےکی گندگی کاحکم | 317 |
طویل دامن جوزمین پر لگے اس کاحکم | 319 |
درند کی کھال پربیٹھنے کاحکم | 320 |
راستہ کی نجاست کاحکم | 326 |
کتے کے مسجد میں داخل ہونے کاحکم | 328 |
حلال جانوروں کے پیشاب کاحکم | 329 |