محفل دانش منداں
مصنف : محمد اسحاق بھٹی
صفحات: 323
تذکرہ نگاری ہماری ادبی اور تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔مختلف فنون کے صاحبانِ کمال کے تذکرے ہمارے ہاں بہ کثرت لکھے گئے ہیں۔ایسے تذکروں کی بھی کمی نہیں جن میں کسی خاص فن کا نہیں بلکہ لکھنے والے کے مذاق یا تعلق کا لحاظ غالب ہوتا ہے۔ ایسے تذکرے بھی مختلف فنون کی تاریخوں میں اساسی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بن جایا کرتے ہیں۔ تاریخ نگار سے جس معروضیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تذکرہ نگار عام طور سے ویسی معروضیت سے آزاد ہوتا ہے اور اپنے ربط وتعلق کی روشنی میں موضوع بننے والی شخصیت کا جائزہ لیتا اور قاری کو اس کی تصویر دکھاتا ہے۔ تذکرہ نگار یا شخصیت نگار موضوع میں سے اپنے پسندیدہ نقوش تو چن سکتا ہے لیکن اسے وہ سہولت بہ ہر حال میسر نہیں ہوتی جو ایک کہانی کار کو حاصل ہوتی ہے۔شخصیت نگار کی دیانت داری کا تقاضا یہ ہے کہ وہ شخصیت کے وہی خدو خال پیش کرے جو واقعتاً اس میں موجود ہوں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص شخصیت نگاری کے موضوع پر ہےجس میں مختلف نامور شخصیات کا تعارف دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً بیس سے زائد شخصیات کا تعارف موجود ہے۔ اور ان شخصیات سے ہونے والی گفتگو اور واقعات کو کتاب کے اوراق کی زینت بنایا گیا ہے۔ ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ،دل کش اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ محفل دانش منداں ‘‘ محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرفے چند | 5 |
پیش گفتار | 7 |
مولانا محمد اسحاق بھٹی علم کاسمندر تھے | 14 |
میاں الحمداللہ | 29 |
مولانا حفظ الرحمن سیوہاری | 34 |
ایم ایم شریف | 57 |
شیخ قمر الدین | 76 |
حاجی محمد اسحاق حنیف | 79 |
مولانا عبیداللہ احرار | 102 |
حکیم محمد عبدالسلام ہزاروی | 113 |
بشیراحمد ڈار | 127 |
مولانا محمد ابراہیم ڈنڈا | 135 |
مفتی عتیق الرحمان عثمانی | 140 |
پروفیسر محمد سرور جامعی | 144 |
مولانا سعید احمد اکبر آبادی | 173 |
میرعلی احمد تالپور | 197 |
سیدصباح الدین عبدالرحمان | 202 |
میاں عبدالمجید مالواڈا | 211 |
حکیم عنایت اللہ نسیم | 224 |
حاجی محمد رفیق زبیدی | 232 |
اسماعیل ضیا | 246 |
مشفق خواجہ | 261 |
مارگریٹ مارکیوس سےمریم جمیلہ تک | 282 |
مولنا مجاہد الحسینی | 290 |
حافظ فاورق الرحمان یزدانی | 300 |
آہابوجی ہمیشہ کےلیے چھوڑگئے | 305 |
مولانا سیدمحمد داؤد غزنوی | 311 |