مشہور لوگوں کی عظیم مائیں
مصنف : مقبول ارشد
صفحات: 326
ماں اس ہستی کا نام ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے۔ اپنی زندگی اپنے بچوں کی خوشیوں، شادمانیوں میں صَرف کرتی چلی آئی ہے اور جب تک یہ دنیا قائم و دائم ہے یہی رسم جاری رہے گا۔یوں تو دنیا میں سبھی اشرف المخلوقات چاہے وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو، چاہے کسی بھی مذہب سے اس کا تعلق ہو ماں ہر ایک لیئے قابلِ قدر ہے۔ مگر خاص طور پر ہماری مشرقی ماں تو ہوتی ہی وفا کی پُتلی ہے۔ جو جیتی ہی اپنے بچوں کیلئے ہے ۔ ویسے تو دنیا نے ماں کیلئے ایک خاص دن کا تعین کر دیا ہے مگرجو ہر سال کے دوسری اتوار کومنایا جاتا ہے، چونکہ ہم حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے امتی ہیں اور اسلام ہی ہمارا مکمل مذہب ہے اس لئے یہاں یہ ذکر ضرور کروں گا کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں اللہ کی طرف سے ماں دنیائے عظیم کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ ماں تو ایک ایسا پھول ہے جو رہتی دنیا تک ساری کائنات کو مہکاتی رہے گی۔ اس لئے تو کہتے ہیں کہ ماں کا وجود ہی ہمارے لئے باعثِ آرام و راحت، چین و سکون، مہر و محبت، صبر و رضا اور خلوص و وفا کی روشن دلیل ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’مشہور لوگوں کی عظیم مائیں‘‘ مقبول ارشد کی ہے۔ جس میں ماں کی عظمت، شفقت،محبت اور پیار کو بیان کرتے سرِ فہرست آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ کا تذکرہ کیا ہے ان کے بعد دیگر افراد (قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، مولانا مودودی، عبد الستار ایدھی…) کی ماؤوں کا تذکرے بیان کیے ہیں۔امید ہے اس کتاب کے مطالعہ سے بہت سی مائیں اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرنے کی کوشش کریں گی۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مقبول ارشد کی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مصنف | 11 | |
پیغمبر خدا حضرت محمدﷺ کی والدہ محترمہ | 19 | |
مٹھی ہائی | 34 | |
بے جی | 45 | |
اماں بی رقیہ بیگم | 55 | |
میری والدہ | 65 | |
ماں کے قدموں تلے جنت ہے | 69 | |
ماں جی | 78 | |
میری والدہ محترمہ | 91 | |
مادر ہمدرد | 94 | |
اللہ ھو اللہ ھو | 100 | |
Lucky start | 116 | |
اماں | 121 | |
میری امی | 133 | |
اماں سردار بیگم | 163 | |
بوٹی کھاساں | 189 | |
میری عظیم ماں | 206 | |
خوشبو خوشبو | 214 | |
چراغ آخرشب | 232 | |
خوشبو کی ہجرت | 243 | |
ایک فقیر ماں کا بیٹا | 261 | |
ماں جی | 267 | |
میری غریب ماں | 273 | |
اماں جی | 289 |