مثالی مسلمان مرد

مثالی مسلمان مرد

 

مصنف : ڈاکٹر محمد علی الہاشمی

 

صفحات: 527

 

اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہر انسان آئیڈیل لائف کا خواہاں ہے ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتا ہے جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتا ہے کہ اس کی عارضی زندگی میں اس کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج اس کے سر پر سجے ، لوگ اس کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں اس کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان مرد‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت شیخ محمدعلی الہاشمی کی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے قرآن وسنت کی نصوص جمیلہ اوردلائل قویہ کی روشنی میں ایک خالص مسلمان کی سچی تصویر پیش کی ہے۔ عقائد صحیحہ اوراعمالِ صالحہ کے ذریعے سے اسلامی تہذیب وتمدن اور حسنِ معاشرت کے خدوخال نمایاں کیے گئے ہیں۔ ایک مسلمان کا اپنے مالکِ حقیقی، والدین، اعزہ واقرباء،اولاد واحبا، ازواج واصدقاء کے ساتھ جو صحیح تعلق ہونا جاہیے اسے نہایت عمدگی سے ساتھ ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ اہل اسلام میں جو کمزور پہلو ہیں انہیں بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔یعنی یہ کتاب بتاتی ہےکہ دنیا او رآخرت میں مثالی مسلمان بننے کے لیے کیا کرنا ہے کہ جوآپ کو ہر ایک کی آنکھ کا تارا بنادے۔ لوگ آپ کی مثال دیں کہ اگر زندگی سنوارنی ہےتواس شخص کو آئیڈیل بنائیں۔ الغرض اس کتاب میں کامیاب مثالی مسلمان مرد کی کتاب وسنت کی روشنی مین دلکش تصویر پیش کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کواسلامی تعلیمات کے مطابق آئیڈیل مسلمان بننے کی توفیق عطافرمائے، اس کتاب کو تمام اہل اسلام کےلیے نفع بخش بنائے، کتاب کے مصنف ،مترجم، ناشر کی تما مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی ااشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف تمنا :زندگی گزارنے کا سلیقہ 18
تصدیر:نسخہ شفا اور شاہراہ زندگی 20
تقدیم :کاش! آج کا یہ مسلمان 26
مقدمہ مؤلف :ڈاکٹر محمد علی الہاشمی 29
باب :1
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے رب کے ساتھ
مسلمان بیدار قلب اور روشن بصیرت کاحامل ہوتا ہے 36
شرک سےاجتناب اور توحید کا پاس کرتا ہے 37
حکم الہٰی کی اطاعت کرتا ہے 38
اپنے متعلقین کےبارے میں جوابدہی کا احساس رکھتا ہے 40
توبہ و استغفار کرتا رہتا ہے 41
مسلمان کا مقصد زندگی رضائے الہٰی کا حصول ہوتا ہے 42
مسلمان فرائض وارکان اور نوافل اداکرنےوالا ہوتا ہے 43
مسلمان روزہ رکھنےوالا ہوتا ہے 58
مسلمان بیت اللہ کا حج کرتاہے 66
اس کی زندگی سراپابندگی اور عبادت ہوتی ہے 67
قرآن کی کثرت سےتلاوت کرتا ہے 69
باب :2
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے نفس کے ساتھ
تمہید 73
1۔جسم
کھانےپینے میں اعتدال سے کام لیتا ہے 74
جسمانی ورزش کرتا رہتا ہے 76
اپنا بدن اور کپڑے صاف رکھتا ہے 77
اپنی ہیئت درست رکھتا ہے 83
ب۔ عقل
مسلمان علم کو فضیلت اور شرف سمجھتا ہے 88
علم کاحصول موت تک جاری رکھتا ہے 90
مسلمان کو کس علم میں مہارت رکھنی چاہیے؟ 94
اپنے خاص موضوع میں مہارت رکھتا ہے 95
فکر کے دریچے کھولے رکھتا ہے 96
ح۔ روح
عبادت کے ذریعے سے روح کو جلا بخشتا ہے 98
نیک دوست کےساتھ رہتا ہے 99
ایمان کی مجلسوں میں شریک ہوتا ہے 99
بکثرت مسنون دعائیں دہراتا رہتا ہے 101
باب :3
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےوالدین کے ساتھ
والدین کےساتھ حسن سلوک کرتا ہے 104
ان کی قدر و منزلت اور ان کےحقوق پہچانتا ہے 104
ان کےساتھ حسن سلوک کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہوں 111
ان کی نافرمانی سے بہت ڈرتا ہے 112
پہلے ماں کی خدمت بجالاتا ہے پھر باپ کی 113
ان کے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے 117
وہ ان کے ساتھ کس طرح حسن سلوک کرتا ہے ؟ 119
باب : 4
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے بیوی کے ساتھ
شادی اورعورت اسلام کی نظر میں 126
مسلمان کیسی بیوی چاہتا ہے ؟ 127
اپنی ازدواجی زندگی میں اسلامی طریقہ کا التزام کرتا ہے 130
حقیقی مسلمان مثالی شوہر ہوتا ہے 136
کامیاب شوہر ثابت ہوتا ہے 145
اپنی بیوی کےساتھ زیر کی اوردور اندیشی سے کام لیتا ہے 146
اس کے نقص کی تکمیل کرتا ہے 146
عورت کی بہترین نگہبانی کرتا ہے 147
باب :5
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےاولاد کے ساتھ
مسلمان اپنی اولاد کے سلسلہ میں اہم ذمہ داری کا احساس رکھتا ہے 158
ان کی تربیت میں بہترین اسالیب اخیتار کرتا ہے 160
ان کو اپنی محبت وشفقت کا احساس دلاتا ہے 163
ان پر بہ رضا و رغبت سخاوت سےخرچ کرتا ہے 166
شفقت و مہربانی اور نفقہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان فرق نہیں کرتا 168
ان کےدرمیان مساوات کا برتاؤ کرتا ہے 173
ان کے اندر بلند اخلاق کی نشوو نما کرتا ہے 175
باب : 6
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنےعزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ
اسلام میں رشتہ کا مقام 177
مسلمان اسلامی تعلیمات کامطابق صلہ رحمی کرتا ہے 187
اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں 192
صلہ رحمی کا وسیع تر مفہوم پیش نظر رکھتا ہے 194
رشتہ دارون کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ہے خواہ وہ اس کے ساتھ صلہ رحمی نہ کریں 195
باب:7
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ
مسلمان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہترین معاملہ کرتا ہے 199
پڑوسی کےساتھ حسن سلوک کے سلسلہ میں تعلیمات کو پیش نظر رکھتا ہے 200
سچا مسلمان اپنے پڑوسی کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہے 203
جواپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے پڑوسی کےلیے پسند کرتا ہے 203
انسانیت کی بد بختی مسلمان اور اس کے اخلاق کے مفقود ہو جانے کے سبب ہے 205
مسلمان حتی الامکان اپنے پڑوسی کےساتھ نیک سلوک کرتا ہے 208
پڑوسیوں کےساتھ حسن سلوک میں مسلم اور غیر مسلم کی تفریق نہیں کرتا 209
اپنےحسن سلوک میں قریب ترین پڑوسی کو مقدم رکھتا ہے 210
سچا مسلمان بہترین پڑوسی ہوتا ہے 212
بد اخلاق پڑوسی اور اس کے بارے میں وعیدیں 213
برا پڑوسی کےاعمال ضائع ہو جاتے ہیں 215
سچا مسلمان اپنے پڑوسی کے ساتھ کسی گناہ میں مبتلا ہونے سے بچتا ہے 216
پڑوسی کےساتھ خیر کا معاملہ کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا 218
اپنے پڑوسی کی لغزشوں اور اذیتوں پر صبر کرتا ہے 219
اپنے پڑوسی کی برائی کا جواب سے نہیں دیتا 221
اپنے پڑوسی کے حقوق پہچانتا ہے 222
باب : 8
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ
مسلمان اپنے بھائیوں اوردوستوں سے صرف اللہ کے لیے محبت کرتا ہے 224
اللہ کے لیے محبت کرنےوالوں کا مقام 225
مسلمانوں کی زندگی میں للہی محبت کے اثرات 232
مسلمان اپنے بھائیوں سے مقاطعہ اور ترک تعلق نہیں کرتا 235
ان کےساتھ فراخ دلی اور عفو و درگزر سےکام لیتا ہے 241
ان سے خندہ پیشانی کےساتھ ملتا ہے 242
ان کی خیرخواہی کرتا ہے 244
حسن سلوک اور وفاداری کو اپنا شعار بناتا ہے 247
اپنے بھائیوں کےساتھ نرمی سے پیش آتا ہے 250
ان کی غیبت نہیں کرتا 252
ان سے تنازعہ ،بے جا ہنسی مذاق اور وعدہ خلافی کرنے سے اجتناب کرتا ہے 255
فیاضی اور ایثار سےکام لیتا ہے 255
اپنے بھائیوں کے لیے غائبانہ طور پر دعا کرتا ہے 265
باب : 9
مثالی مسلمان مرد کا تعلق اپنے معاشرہ کے ساتھ
مسلمان سچ بولتا ہے 271
دغا بازی ، دھوکا دہی اور غداری سے احتراز کرتا ہے 272
حسد نہیں کرتا 275
خیر خواہ ہوتا ہے 278
وعدہ کا پکا ہوتا ہے 281
اچھے اخلاق کا حامل ہوتا ہے 284
حیا سے متصف ہوتا ہے 290
لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آتا ہے 293
رحم و کرم کا برتاؤ کرتا ہے 298
عفو و درگزر سے پیش آتا ہے 304
فیاض اور فراخ دلی ہوتا ہے 312
خندہ روئی سے ملتا ہے 313
خوش طبع اور ظریف ہوتا ہے 314
حلیم اور برد بار ہوتاہے 320
گالی گلوچ اور بدگوئی سےاجتناب کرتاہے 324
کسی کو ناحق فسق و کفرکی تہمت نہیں لگاتا 329
شرمیلا ہوتاہے اور عیوب کی پردہ پوشی کرتا ے 330
لایعنی چیزوں میں نہیں پڑتا 334
جھوٹ بولنے سےاحتراز کرتاہے 338
بدگمانی سے بچتا ہے 340
راز کا افشا نہیں کرتا 344
تکبر نہیں کرتا 349
تواضح اختیار کرتا ہے 353
کسی کامذاق نہیں اڑاتا 355
بڑوں اور اہل فضل کی تعظیم کرتا ہے 356
نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے 362
لوگوں کونفع پہنچانے اور نقصان سےبچانے کی کوشش کرتا ہے 366
مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرتاہے 374
حق کی طرف دعوت دیتا ہے 377
معروف کاحکم دیتا ہے اور منکر سےروکتا ہے 381
اپنی دعوت میں حکمت اور خوش اسلوب کوملحوظ رکھتا ہے 385
منافقت کا رویہ نہیں اختیار کرتا 390
ریا اور مباہات سے دور رہتا ہے 395
استقامت اور ثابت قدمی کواپنا شعار بناتا ہے 401
بیمار کی عیادت اور مزاج پرسی کرتا ہے 404
جنازہمیں شریک ہوتا ہے 412
احسان کا بدلہ دیتا ہے اور اس پر شکریہ ادا کرتاہے 421
لوگوں کےدرمیان کھل مل کر رہتا ہے اور ان کی اذیتیں برداشت کرتا ہے 423
لوگوں کوخوش رکھتا ہے 426
خیر کی طرف رہنمائی کرتا ہے 427
نرمی سےپیش آتا اور سختی سےاجتناب کرتا ہے 428
فیصلہ کرنے میں انصاف سےکام لیتاہے 430
کسی پر ظلم نہیں کرتا 432
بلند مقاصد کو پیش نظر رکھتا ہے 434
مبالغہ آرائی اور تکلف سےگفتگو نہیں کرتا 435
کسی کی مصیبت پر خوش نہیں ہوتا 436
سخی اور فیاض ہوتا ہے 436
جن لوگوں پر خرچ کرتا ان پر احسان نہیں جتاتا 458
مہمان نواز ہوتا ہے 460
دوسروں کواپنی ذات پرترجیح دیتا ہے 466
تنگ دست قرض دار کو مہلت دیتا ہے 468
دست سوال دراز کرنےسے احتراز کرتاہے 471
وہ لوگوں سےمحبت کرتا ہے اور لوگ اس سے بھی محبت کرتے ہیں 473
اپنی عادتوں کو اسلامی سانچہ میں ڈھالتا ہے 476
سلام کورواج دیتا ہے 495
دوسروں کے گھر میں بغیر اجازت نہیں داخل ہوتا 503
مجلس کے آداب کا خیال رکھتاہے 509
مجلس میں جمائی لینے سے حتی الامکان احتراز کرتا ہے 512
چھینک آنے کے وقت اسلامی آداب کا لحاظ رکھتا ہے 513
کسی دوسرے کے گھر میں نہیں جھانکتا 516
عورتوں کی مشابہت نہیں اختیار کرتا 517
آخری بات 519

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like