مسائل ہمارے فیصلے اللہ تعالیٰ کے

مسائل ہمارے فیصلے اللہ تعالیٰ کے

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف

 

صفحات: 67

 

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔اہل علم نے  عامۃ الناس  کے لئے قرآن فہمی کے الگ الگ ،متنوع اور منفرد قسم کے اسالیب اختیار کئے ہیں ،تاکہ مخلوق خدا اپنے معبود حقیقی کے کلام سے آگاہ ہو کر اس کے مطابق  اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” مسائل  ھمارے فیصلے اللہ تعالی کے ” محترم پروفیسر ڈاکٹر محمدیوسف صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے قرآن مجید  میں وارد احکام کو جمع فرما دیا ہے ۔ اللہ تعالی مولفین کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقد مہ 7
قر آن  شک سے  پاک قابل غو ر اور ہد ایت  والی  کتا ب ہے 9
مسئلہ حاضر  ناظر 20
غیر اللہ  کی پر ستش سفا رش کے لئے 21
قادر  مطلق  مختار  کل صر ف اللہ  ہے 22
غیر اللہ  کی نذرو نیاز   حرام 25
خدا  کے ساتھ   شریک   ٹھہرانا 27
ہر قسم   کا اختیار  صر ف اورصر ف اللہ ہی کا ہے 30
ہد ایت نبی ﷺ کے اختیار میں بھی  نہیں 36
شر ک  میں والدین  کا حکم  بھی نہ مانو 38
ہر  دور  میں انبیا ء اور صالحین  کے بت  بنا کر  ان کو پکارا گیا  وہ پھتر  کے خیالی  مجسمے نہ تھے 39
مشرک  پر شیطان  کا زور  چلتا  ہے 42
مو من  اور کا میاب ہونے والوں  کی نشانی 43
خالق  کے سامنے  پور ی کی پوری مخلو ق مجبور ہے  جبکہ    وہ  سے بے نیاز ہے 43
مشرک کا یہ  جواب کہ :   ہم  با پ دادا کی پیر دی  کریں  گے ، ہر  دو ر میں  رہا  ہے 46
ابنیا ء کی بشریت 48
خا لق کے  سوا سب کو فنا  ہے 51
انبیا ء ﷤ نو ر ہیں  یا بشر 51
نبی ﷺ بطور  فیصل 53
امداد صر ف  اللہ  سے ،  اس کے سوا  کو ئی کا رساز اور  مشکل کشا  نہیں 54
مشرک  کی کبھی  بخشش نہیں ہو گی 57
شر ک  انتہائی نا قص عقیدہ ہے 58
آدمی نبی نہیں ہو سکتا  ،، کا فر  اور مشرک  کا عقیدہ  ہے 60
مر دے نہیں  سنتے 61
زمین پر اکثر یت  عمو ما  اہل باطل کی ہو تی ہے 62
قر آنی  فیصلوں  کا علم   ہو جانے  کے باو جو د  انکار کر نے  والوں  کاانجام 63

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like