مارکسی فکر وفلسفہ کے خدوخال

مارکسی فکر وفلسفہ کے خدوخال

 

مصنف : کارل مارکس

 

صفحات: 465

 

جرمنی کے معروف دانش ور کارل مارکس نے اپنے رفیق کار اینگلس کی معاونت سے دنیا کو ایک نئے نظام پر فکروعمل سے متعارف کرایا،جسے مارکسی فلسفہ یا مارکزم کے نام سےموسوم کیا جاتا ہے ۔اس نظام فکر کی اساس وبنیاد جدلیاتی مادیت کے فلسفے پر استوار ہوئی ہے ۔جدلیاتی مادیت،فطرت اور سماج کو بالکل دوسری طرح سمجھنے کا ایک طریق کار ہے ۔جدلیت سے مراد یہ ہے کہ فطرت کے حوادث برابر متحرک ہوتے ہیں ۔وہ برابر بدلتے رہتے ہیں اور فطرت کی متصادم طاقتوں کے باہمی جدل وپیکار سے فطرت کا ارتقاء ہوتا ہے ۔جدلیت کا یہ قانون محض فطری حادثات کے ارتقاء میں کارفرما نہیں بلکہ انسانی معیشت اور تاریخ کے ارتقاء میں بھی موجود ہے ۔کارل مارکس کے افکار سے جہاں اور بہت سے لوگ متاثر ہوئے وہیں سوویت روس کا بانی لینن بھی متاثر ہوا۔اس نے افکار کو دل وجان سے اپنایا اور ان افکار کی بنیاد پر عملی طور پرایک مملکت کے نظام کو استوار کیا اور مارکس کے اصولوں کو عملاً ایک ریاستی نظام کی شکل میں برت کر دکھایا ۔زیر نظر کتاب ان تینوں مفکرین کے افکار کا احاطہ کرتی اور ساتھ ساتھ اس فکر سے متصادم نظریات کا محاکمہ بھی کرتی ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
کارل مارکس 15
مقدس خاندان یاتنقیدی تنقید پر تبصرہ 17
کارل مارکس فائر باخ پر مقالے 30
فریڈرک اینگلس قاطع ڈیورنگ 44
انسانی ارتقاء اور جدلیاتی نظام فکر 54
دیونگ کاتصور حرکت 57
میدان علم کے شعبے 60
مارکس کے ہاں نفی کی نفی کا اصول 72
فریڈرک اینگلس فطرت کی جدلیات 82
کانٹ کی فکری وعلمی خدمات 89
تاریخ عمل میں انسان کا کلیدی کردار 99
ایٹم تھیوری کا آغاز وارتقاء 107
بے جان اور جامد اشیاء کا جدلیاتی مطالعہ 118
حرکت کی بنیادی شکلیں 124
فرانسیسی مادیت سے جبریت تک 137
فریڈرک اینگلس 149
اس عہد میں مذہب بیزاری کی رو 157
ہیگل کے جدلیاتی فلسفے میں ارتقاء کا تصور 172
ولادیمیر لینن 183
احساسات ارو احساسات کے مجموعے 203
ماخ کی کتاب’’علم اور غلطی‘‘پر ناقدانہ نظر 210
کیا انسان دماع کی مدد سے سوچتا ہے؟ 230
درندوں کے اندر کے فلسفے کی پیچیدگیاں 235
کیا انسانی غوروفکر کی کوئی مادی شکل بھی ہے؟ 246
ماخ ازم کی بنیادی حماقت 257
کیا معروضی سچائی کا وجود ہے؟ 267
نظریہ علم میں عمل کی کسوٹی 284
کانٹ اور ہیوم کا مکتب دانائی 306
جدید طبیعیات میں بحران 335
مادہ غائب ہو گیا 342
مارکس کے فکری زاویوں کا جائزہ 373
کارل مارکس 390
مارکسی تعلیمات 390
تاریخ کا مادی تصور 395
جدلیات کے عناصر 398
مجاہدانہ مادیت کی اہمیت 405
تشریحی نوٹ 408
ناموں کا اشاریہ 432
اصطلاحیں 462

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like