مقالات السنہ
مقالات السنہ
مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری
صفحات: 601
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اب دعوت و تبلیغ کا ایک مستقل پلیٹ فارم بن چکا ہے، اور اس میدان کے بھی کچھ شہسوار ایسے ہیں، جن کی دعوت و تبلیغ سرحدی حدود قیود سے ماورا ہو کر روشنی کی طرح اطراف و اکنافِ عالم میں ہم زبانوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے، مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری صاحب(مدیر ماہنامہ السنۃ،جہلم) بھی انہیں نوجوان علمائے کرام میں سے ایک ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے دین کی ترویج اور نشر واشاعت کے لیے جدید وسائل و ذرائع کو استعمال کرنے کا سلیقہ عطا فرمایا ہوا ہے، فیس بک، واٹس ایپ، اردو فورمز وغیرہ پر علمی و دعوتی مضامین تحریر کرنا، صارفین کے سوالات کو سننا، اور اہتمام سے جواب لکھنا آپ کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے،مولانا امن پوری صاحب ماہنامہ السنہ میں بیسیوں علمی وتحقیقی مضامین لکھنے کےعلاوہ تقریبا دس اہم علمی کتابوں پر تحقیق وتخریج کا کام کرچکے ہیں اور 20 کےقریب مستقل کتب تصنیف کرچکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات السنۃ‘‘ مولانا غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کے تحریر کردہ 37 ؍علمی و تحقیقی مضامین کامجموعہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اصول محدثین کی روشنی میں بعض خودساختہ نظریات کی حقیقت کو آشکار کیا ہے۔مولاناامن پوری صاحب نے صرف دلیل پر تبصرہ کیا ہے کیونکہ جب دلیل کی بنیاد نہ ہو تواس پر کھڑی کی گئی عمارت خودبہ خود زمین بوس ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ مولانا کی تحقیق وتصنیفی ،تدریسی وتبلیغی اورصحافتی جہود کو قبول فرمائے اور ان کی زندگی میں خیر وبرکت فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست | 3 |
مقدمہ | 5 |
شیعہ اور تحریف قرآن | 7 |
حسن بن علی کو زہر کس نے دیا؟ | 11 |
ابو طالب کا نام | 32 |
ابو طالب کا اسلام | 36 |
سیدنا عمر سے منسوب ایک جھوٹ! | 66 |
پیارے رسول کی پیاری بیٹیاں | 71 |
غم حسین | 92 |
مہدی | 106 |
باغ فدک | 138 |
مولود کعبہ | 187 |
ام کلثوم بنت علیؓ کا عمر سے نکاح | 189 |
نکاح متعہ تا قیامت حرام ہے | 202 |
اصحاب ثلاثہ سیدنا علی کی نظر میں | 264 |
سیدنا علی کا دعوی خلافت | 276 |
مشاجرات صحابہ | 286 |
سیدنامعاویہ بن ابی سفیان | 333 |
وضو میں پاؤں دھونا | 399 |
نہج البلاغہ کی استنادی حیثیت | 465 |
حدیث قرطاس | 469 |
ولایت علی | 502 |
پہلا مسلمان | 520 |
سیدنا علی کا گھر؟ | 525 |
اہل بیت کے لیے ’’‘‘ وغیرہ کا استعمال | 527 |
علمائے اہل بیت کا علم سیکھنا | 533 |
عید غدیر | 535 |
محرم میں شادی | 545 |
کیا عمر سے فاطمہؓ کا حمل گرایا؟ | 548 |
منبر رسول پر بنوامیہ | 553 |
میرے بابا کا منبر | 558 |
کیا عمر نے فاطمہ کا گھر جلایا؟ | 562 |
سیدنا عائشہؓ کی وافت؟ | 565 |
اہل بیت اہل جنت؟ | 568 |
وقت فطار | 574 |
الصلاۃ خیر من النوم | 585 |
نماز میں ہاتھ باندھنا | 593 |