مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینے میں
مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینے میں
مصنف : ارشاد الحق اثری
صفحات: 278
دین اسلام کے بنیادی اور اہم ترین اصولوں میں سے ایک اصول یہ ہے کہ تمام انسانوں سے بالعموم اور اپنےمسلمان بھائیوں کےساتھ بالخصوص ،خیر خواہی ،ہمدردی او ربھلائی کامعاملہ کیا جائے سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کو لوگو ں کو صراط مستقیم کی رہنمائی کی جائے برائیوں اور معصیتوں سے خبردار کیا جائے اسی کا دوسرا نام ”فريضہ تبلیغ دین” یعنی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے عصر حاضر میں جو حضرات خدمت دین کا فريضہ سر انجام دے رہے ہیں ان میں ایک دیوبندی مکتب فکر کے نامور عالم دین حضرت مولانا محمدسرفراز صاحب ہیں جو ماشاء اللہ دو درجن کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کے حلقہ میں ان کی تصانیف کو خوب پذیرائی حاصل ہے لیکن چونکہ وہ تمام مسائل کو اپنے مخصوص زاویہ نظر وفکر میں پیش کرتے ہیں اس لیے اکثروبیشتر اس کے تحفظ میں حد اعتدال سے تجاوز کرجاتے ہیں اپنے او ردوسرے مکتب فکر کے حضرات کےلیے عدل وانصاف کےپیمانے بھی ان کے ہاں مختلف ہیں جواصول اپنے دفاع میں ایک جگہ بڑی محنت وکاوش سے منتخب کرتے ہیں وہی اصول مخالف سمت میں آئے تواسکی دھجیاں بکھیر کے رکھ دیتے ہیں اس طرح کی بہت سی ناانصافیاں ان کی تصانیف میں نظر آتی ہیں جیسا کہ انشاء اللہ العزیز اس رسالہ سے عیاں ہوگابلاشبہ انسان غلطی وخطا کاپتلا ہے ہمارا یہاں مقصور الدین النصیحۃ کے ارشادنبوی ﷺ کےتحت ان باتوں سے محض خبردار کرنا ہے حضرت مولانا صاحب کےحلقہ ارادت سے بالخصوص اور عام مسلمانوں سے بالعموم عرض کرناہے کہ وہ حضرت مولانا صاحب کےمزاج اور ان کی ضرورت کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ہمیشہ ”خذ ماصفا ودع ماکدر” پر عمل کریں۔ مولانا سرفراز صاحب تو اس دارفانی سے رخصت ہو چکے اب ان کے جانشین احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ اگر آپ بھی ہمار ی یہ گذارشات درست او رحقیقت پر مبنی سمجھیں تو للہ ان کی تصانیف کے آئندہ ایڈیشنوں میں ان کی اصلاح کریں کیونکہ اس قسم کی بھول بھلیاں ایک صاحب علم وفضل پر بدنما داغ ہیں-
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 13 | |
مولانا سرفراز صاحب صفدر کے چنداصول | 18 | |
جرح و تعدیل میں جمہور کی پیروی | 18 | |
بدعتی کی روایت | 19 | |
کسی محدث کی روایت راوی کی توثیق کا باعث نہیں | 20 | |
مختلف فیہ راوی حسن درجہ کا ہوتاہے | 21 | |
ثقہ کی زیادتی قبول ہے | 21 | |
اس اصول کی مخالفت | 22 | |
صحیحین اور اس کے راوی | 23 | |
صحیح بخاری اور مسلم پر تنقید،اصول کہاں گیا؟ | 24 | |
صحیح بخاری کی ایک حدیث پر تنقید | 24 | |
تنبیہ | 25 | |
دوسری حدیث پر تنقید | 26 | |
صحیح مسلم کی حدیث پر تنقید | 27 | |
موطا کی احادیث پر تنقید | 29 | |
موطا کی تمام احادیث صحیح ہیں | 29 | |
موطا کی احادیث پر تنقید | 29 | |
صحیح مسلم کی ایک اور حدیث پر تنقید | 29 | |
صحیح مسلم کی ایک اور حدیث پر تنقید | 30 | |
تیسری حدیث پر تنقید | 30 | |
اصطلاحات محدثین سے بے خبری | 33 | |
’’علی یدی عدل‘‘کا مفہوم نہ سمجھنا | 34 | |
لین الحدیث کا مفہوم نہ سمجھنا | 36 | |
صحیحین اور علی شرط الصحیحین میں فرق نہ کرنا | 37 | |
فی حدیثہ نظر اور فیہ نظر میں فرق نہ کرنا | 38 | |
صاحب مناکیراور منکر الحدیث میں فرق نہ کرنا | 39 | |
وہ اور تغیر میں فرق نہ کرنا | 40 | |
ثقہ مختلط راوی کا اختلاط مضر نہیں | 41 | |
’’رجالہ رجال الصحیح‘‘کہا جائے تو حدیث صحیح ہوتی ہے | 42 | |
رجل لم یسم کے معنی ’’مجہول راوی‘‘ کرنا | 42 | |
رجالہ موثقون کے معنی’’راوی ثقہ ‘‘کرنا | 44 | |
سند جید ہو تو روایت محفوظ ہی ہوتی ہے | 49 | |
صحیحین کے راویوں پر جرح | 50 | |
امام محمدبن مبارک پر جرح | 50 | |
امام مکحول دمشقی | 51 | |
عبدالرحمٰن بن ثروان | 52 | |
علاء بن عبدالرحمٰن | 52 | |
ولید بن مسلم | 52 | |
عبیداللہ بن عمروالرقی | 53 | |
سعیدبن عامر الضبی | 53 | |
علاءبن حارث اور دیگر راویوں پر جرح | 54 | |
صحیح بخاری میں بہت ضعیف راوی ہیں | 55 | |
ائمہ دین اور ثقہ محدثین پر نوازشات | 55 | |
حضرت عائشہ پر نظر عنایت | 55 | |
کیا’’الامامۃ والسیاسۃ ابن قتیبہ کی تصنیف ہے؟ | 56 | |
حضرت ابومحذورہ پر نظر عنایت | 57 | |
امام قتادۃ | 58 | |
ایک اور غلط بیانی | 59 | |
امام ابن جریج | 60 | |
حیلہ اسقاط | 61 | |
خیرون القرون کے راویوں کی مراسیل معتبر،حنفی اصول | 62 | |
امام عبدالرزاق | 64 | |
تضادبیانی،آنحضرت ﷺکے نور ہونے کا عقیدہ شیعہ کا ہے ان کے ہاں نور سے مراد روح ہے | 66 | |
شیخ ابو بکر خویذمنداہ | 68 | |
تضادبیانی | 69 | |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ | 70 | |
سلمہ بن کہیل | 71 | |
ابراہیم بن منذر | 73 | |
امام زرقانی اور امام قسطلانی | 74 | |
علامہ ہیثمی | 76 | |
امام الساجی | 77 | |
امام احمد بن عمیربن جوصاء | 78 | |
صفدر صاحب کی بددیانتی | 79 | |
امام احمدبن صالح المصری پر جرح | 81 | |
صفدر صاحب کی بددیانتی | 81 | |
تضادبیانی ،احمدبن صالح کو ثقہ بھی کہتے ہیں | 82 | |
امام داؤد بن ابی ہند پر جرح | 83 | |
تضادبیانی،انہیں ثقہ بھی کہتے ہیں | 84 | |
امام ابواحمد الزبیری پر جرح | 84 | |
تضاد بیانی،انہیں ثقہ بھی کہتے ہیں | 86 | |
طائفہ منصورہ میں کاتب کی غلطی | 86 | |
امام ہیثم بن حمید دمشقی | 87 | |
محمدبن حمیرالحمصی | 87 | |
ثقہ محدثین سے بے خبری اور راویوں کی تعیین میں غلطی | 89 | |
امام محمدبن عباس | 89 | |
امام احمدبن مہدی | 90 | |
امام ابوعلی بن ابراہیم | 90 | |
امام یعقوب بن سفیان فسوی | 90 | |
عبیداللہ بن عمرالعمری | 91 | |
عمرو بن عثمان الحمصی | 91 | |
عبدالرحمٰن بن اسحاق واسطی کو عبدالرحمٰن بن اسحاق مدنی بنا دیا | 93 | |
ایک ضروری وضاحت | 94 | |
موسیٰ بن اسماعیل | 95 | |
عثمان بن عمر | 96 | |
من لم یشکرالناس لم یشکراللہ | 97 | |
تصویر کا دوسرا رخ | 98 | |
امام ہشام بن محمدبن السائب کلبی | 98 | |
امام قرہ بن عبدالرحمٰن | 98 | |
امام ابو جعفرعیسیٰ بن ابی عیسیٰ ماہان الرازی | 99 | |
امام عبدالرحمٰن بن اسحاق مدنی | 100 | |
امام حسن بن زیاد لولؤی | 101 | |
امام صدر الائمہ المکی | 102 | |
راویوں کی توثیق و تضعیف میں تضاد | 104 | |
ابوالصہباء | 104 | |
شریک بن عبداللہ قاضی | 105 | |
عبداللہ بن لہیہ | 106 | |
اسامہ بن زید لیثی | 107 | |
عیسیٰ بن جاریہ | 110 | |
محمدبن اسحاق،اس کی دس روایات کی تصحیح و تحسین اور ان کی تائید | 111 | |
حافظ ابن حجر کی عبارت کا غلط مفہوم(حاشیہ) | 114 | |
سندجیداور حسن روایت محفوظ ہوتی ہے صفدری اصول(حاشیہ) | 115 | |
جن راویوں کو ضعیف کہتے ہیں ان کی مفید مطلب روایات پر خاموشی بلکہ ان سے استدلال | 122 | |
امام مکحول دمشقی کی تدلیس | 122 | |
کثیر بن عبداللہ عن ابیہ عن جدہ | 123 | |
اسماعیل السدی | 123 | |
اسباط بن نصر الہمدانی | 124 | |
عکرمہ بن عمار | 125 | |
رجل من اصحاب النبیﷺ | 125 | |
زہیر عن ابی اسحاق | 127 | |
ابو قلابہ کی تدلیس | 128 | |
نعیم بن حماد | 129 | |
اسماعیل بن عیاش | 130 | |
امام ابن جریج | 132 | |
عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ | 136 | |
لیث بن ابی سلیم | 139 | |
سلیمان شاذکونی | 140 | |
محمدبن جابریمامی | 142 | |
محمدبن حمیدالرازی | 143 | |
احادیث کی تصحیح و تضعیف میں تضاد | 146 | |
پہلی حدیث | 146 | |
دوسری حدیث | 148 | |
تیسری حدیث | 150 | |
ضعیف روایات پر خاموشی | 154 | |
موضوع حدیث | 154 | |
کذاب حدیث | 155 | |
ایک اور کذاب حدیث | 156 | |
عبدالرحمٰن بن اسحاق کی حدیث | 158 | |
صفدر صاحب کی ہوشیاری | 159 | |
عبداللہ بن سعید کی حدیث | 160 | |
یوسف بن خالد السمتی کی حدیث | 161 | |
عیسیٰ بن مسیب کی حدیث | 162 | |
ابو رملہ کی حدیث | 163 | |
مولانا صفدر صاحب کی بددیانتی | 164 | |
مولانا صفدر صاحب کی بے خبری یا تجاہل عارفانہ | 167 | |
شعیب بن میمون کی حدیث | 168 | |
یحییٰ بن متوکل اور کثیر اور کثیرالنواء کی حدیث | 169 | |
حجاج بن تمیم کی حدیث | 170 | |
احادیث اور مختلف عبارتوں میں کانٹ چھانٹ | 172 | |
سنن ابی داؤد میں ایک لفظ کا اضافہ | 172 | |
ادھوری روایت | 173 | |
اس کی ایک اور مثال | 174 | |
اس کی تیسری مثال | 174 | |
امام بخاری کی ادھوری ترجمانی | 176 | |
حدیث کی معنوی تحریف بسلسلہ وتر | 177 | |
امام ابن القطان کی ادھوری عبارت بسلسلہ ترک رفع الیدین | 180 | |
محدث مبار ک پوری کی طرف سے غلط انتساب | 182 | |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی غلط عبارت | 184 | |
علامہ حازمی اور شیخ الاسلام کا غلط حوالہ | 185 | |
محدث گوندلوی کے کلام میں مجرمانہ تصرف | 187 | |
نقل جرح میں تصرفات | 191 | |
اس کی پہلی مثال | 191 | |
دوسری مثال عبدالحمید بن جعفر | 192 | |
تہذیب میں ایک غلطی (حاشیہ) | 194 | |
تیسری مثال | 197 | |
مختلف تناقضات | 199 | |
آگ سے عذاب | 199 | |
تقلید و اتباع میں فرق | 200 | |
قبر پر جریدہ گاڑنا | 202 | |
قبروں پر پھول | 203 | |
سماع الموتی ایک حدیث تصحیح پھر اس کی تضعیف | 204 | |
آمین بالجہر | 207 | |
صیغہ تمریض | 211 | |
نماز میں آمین | 212 | |
حدیث فاتحہ | 213 | |
مختلف فیہ راوی کا حکم | 214 | |
صحیح ابو عوانہ | 215 | |
قتادہ مدلس ہیں | 216 | |
تلقین میت | 218 | |
مردہ جانتا ہے | 220 | |
قبر اطہر پر سلام | 221 | |
مختلف مباحث مع چند لطائف | 223 | |
میزان الاعتدال،لسان اور صحاح ستہ کے راوی | 223 | |
علامہ ابن جارود کی مثقی الاخبار | 225 | |
ذخائرالمواریث اور کتب موضوعات | 226 | |
یعقوب بن اسحاق اور المعمری کی ملاقات | 226 | |
محمدبن الجیزی کیا صحابی ہیں | 228 | |
غلط ترجمہ اور غلط تعبیر | 230 | |
اس کی دوسری مثال | 231 | |
صحیح حدیث کا انکار | 233 | |
تیسری مثال | 234 | |
حدثنا و حدثنی میں فرق اور اہل کوفہ | 234 | |
اسنادہ صحیح او جید کو اتصال لازم ہے؟ | 238 | |
مسلکی جمیت کا ساخسانہ،نفلی کیسے پڑھنی چاہیے؟ | 239 | |
امام ابوحنیفہ کے مسلک کی تائید کسی حدیث سے نہیں ہوتی | 240 | |
ایک اور حدیث | 242 | |
سنن دارقطنی میں یہ حدیث قطعاً نہیں | 243 | |
صحاح میں مختلط راوی کی حدیث | 244 | |
شہنشاہ نام حرام ہے ، امام ابوحنیفہ کی منقبت میں یہ درست | 245 | |
تصویر کا دوسرا رخ | 247 | |
قبر پر نماز جنازہ | 248 | |
امام شافعی کا فرمان ایک صریح غلط بیانی | 250 | |
الکردری نے المناقب میں اپنی سند ذکر نہیں کی | 251 | |
عبداللہ الحارثی | 251 | |
مناقب ابی حنیفہ میں موضوع احادیث | 252 | |
غیر محتاط رویہ اور تثویب | 252 | |
صفدر صاحب کا اپنے فقہاء سے اختلاف | 253 | |
غیر محتاط رویہ ،بدعتی اہل سنت کون؟ | 255 | |
نماز میں ہاتھ باندھنا،المصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث میں تحریف | 257 | |
تحریف کی شرمناک جسارت | 257 | |
تحت السرہ کے اضافہ کی حیثیت | 257 | |
مولانا صفدر صاحب کی غلط بیانی | 259 | |
علامہ نیموی اور مولانا عثمانی کا غلط حوالہ | 261 | |
ترک رفع الیدین ،مسندحمیدی کی حدیث میں تحریف | 262 | |
کیا طلوع فجر کے بعدنفلی عبادت کی ممانعت نہیں؟ | 263 | |
صاحب ہدایہ او رمولانا صفدر صاحب کی بے خبری | 264 | |
کیا صلاۃ کسوف میں خطبہ منقول نہیں؟ | 265 | |
عقیقہ میں اونٹ یا گائے خلاف سنت ہے | 265 | |
عیدین کی بارہ تکبریں بدعت ہیں؟ | 266 | |
مجتہد کا خطا فیصلہ بدعت نہیں ہوتا | 268 | |
ہدایہ کی عبارت کا غلط حوالہ عبارت کا غلط مفہوم | 269 | |
کیا حضرت عیسیٰ امام ابوحنیفہ کے مقلد ہوں گے؟ | 270 | |
امام ابوحنیفہ سے احناف کا اختلاف | 273 | |
توثیق کے متعلق امام دارمی کا مسلک اور مولانا صفدر صاحب کی تضادبیانی | 275 | |
یک نہ شد دو شد | 276 | |
چند قرآنی آیات | 277 |