مجلہ’’ المنار‘‘ (شمارہ نمبر 39)جامعہ سلفیہ، بنارس

مجلہ’’ المنار‘‘ (شمارہ نمبر 39)جامعہ سلفیہ، بنارس

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 336

 

دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی  مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے   دینِ اسلام کا تعلق تعلیم  وتعلم اور درس وتدریس سے  رہا ہے  ۔نبی  کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو  وحی  نازل  ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے    ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں  صحابہ  کرام ﷢وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں سب سے  پہلے  آپﷺ نے مسجد تعمیر کی  جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے  ۔اس کے  ایک جانب آپ نے  ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام﷢ کو قرآن مجید اور دین  کی تعلیم دیتے  تھے ۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں  اصحاب صفہ کے نام سے معروف  ہے  ۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں  ساتھ ہی مدرسے بھی قائم ہوتے گئے ۔اسلامی تاریخ    ایسے مدارس اور حلقات ِحدیث   سے بھری پڑی ہے  کہ  غلبۂ اسلام  ،ترویج   دین  اور تعلیمات اسلامیہ کو عام کرنے  میں  جن کی خدمات نے  نمایاں کردار  ادا کیا۔ برصغیر پاک وہند میں بھی  اسلام کی  ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں مدارس  دینیہ اور مَسندوں کی خدمات  روزِ  روشن کی طرح  عیاں ہیں  کہ جہاں سے وہ شخصیا ت  پیدا ہوئیں  جنہوں نے  معاشرے کی  قیادت کرتے  ہوئے  اسلامی تعلیمات کو عام کیا اور یہ شخصیات عوام  الناس کے لیے  منارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ۔پاک ہند میں سلفی فکر ومنہج کے  حامل مدارس کی اشاعت دین، دعوت  وتبلیغ ، تصنیف وتالیف، شروح  حدیث، درس وتدریس، دینی صحافت میں بڑی نمایاں خدمات ہیں  اوران کے اثرات  پورے عالم اسلام میں موجود ہیں۔ان سلفی مدارس میں مسند سید نذیر حسین  دہلوی   دارالحدیث رحمانیہ ، دہلی ، جامعہ سلفیہ ،بنارس، جامعۃ امام ابن تیمیہ، بہار ہند،جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد ، جامعہ محمدیہ ،گوجرانوالہ ، مدرسہ رحمانیہ ؍جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور،جامعہ اہل حدیث ،لاہور ،جامعہ ستاریہ اسلامیہ،جامعہ ابی بکر ،کراچی قابل ذکر ہیں ۔ان مدارس   کے فاضلین وفیض یافتگان کا شمار عالم اسلام کی نامور شخصیات  میں ہوتا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیغامات وتاثرات 7
عکس کشت زار آگہی 13
داستان گلستان 28
علوم القرآن 57
عہد صحابہ میں رد وقبولیت حدیث کا معیار 58
دور حاضر میں تخریج کی اہمیت وضرورت 63
عقائد
عقائد سےمعلق علامہ ابن تیمیہ ﷫ کی چند اہم 68
اسلامی عقائد میں تصوف کی آمیزش 74
اصولیات 81
مقاصد شریعت کتاب وسنت کی روشنی میں 82
اصول فقہ اور معتزلہ 90
فقہیات
نومولود کے کان میں اذان واقامت کا مسئلہ 98
تحقیقات
سزائے موت اسلام کی نظر میں 106
حوادث حج،اساب وعوامل 113
اسلامی غزوات اور عالمی جنگیں ایک تقابلی جائزہ 119
تعلیم وتربیت 125
مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی اسباب وسد باب 126
فرق 133
فقہ بابیہ تعارف وتاریخ 134
فقہ اسماعیلیہ ایک تعارف 139
معاشرت 145
حالات کی نزاکت اور اہل وطن کے ساتھ ہمارا طرز عمل 146
طہارت ونظافت کے بارے میں اسلامی قونین 155
اسلامی معاشرے کے مطلوبہ اوصاف 159
ادبیات 165
نعت خوانی: آداب وحدود 166
اردو ادب میں طنز ومزاح 171
تاریخ 175
نہر سوئز: ایک تاریخی جائزہ 176
ٹیپو سلطان کی خدمات اور ان سے چشم پوشی کا مظہر 180
تحریکات 185
حزب اللہ:عقائد وعزائم 186
استشراقیات 193
دور حاضر میں اسلام کے خلاف مستشرقین کی سرگرمیاں 194

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like