ترجمان الحدیث اپریل تا جون 2016ء
’’ترجمان الحدیث اپریل تا جون 2016ء
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 356
مولانا محمد اسحاق بھٹی کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں آپ برصغیر پا ک وہند کے اہل علم طبقہ میں او رخصوصا جماعت اہل میں ایک معروف شخصیت ہیں آپ صحافی ،مقرر، دانش ور وادیب اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں ۔ ان کا شمارعصر حاضر کے ان گنتی کےچند مصنفین میں کیا جاتا ہے جن کے قلم کی روانی کاتذکرہ زبان زدِعام وخاص رہتا ہے تاریخ وسیر و سوانح ان کا پسندیدہ موضوع تھا او ر ان کا یہ بڑا کارنامہ ہے کے انہوں نے برصغیر کے جلیل القدر علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی او ر ان کےعلمی وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا محمداسحاق بھٹی تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ مسائل فقہ میں بھی نظر رکھتے تھے مولانا صاحب نے تقریبا 30 سے زائدکتب تصنیف کیں ہیں جن میں سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں مولانا تصنیف وتالیف کےساتھ ساتھ 15 سال ہفت روزہ الاعصتام کے ایڈیٹر بھی رہے الاعتصام میں ان کےاداریے،شذرات،مضامین ومقالات ان کے انداز ِفکر او روسیع معلومات کے آئینہ دار ہیں الاعتصام نے علمی وادبی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک وجہ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی کی انتھک مساعی اور کوششیں تھیں ۔مولانا مرحوم نے تحریر وتصنیف کے میدان میں بھرپور زندگی بسر کی ۔آپ اپنی زندگی کی 91برس کی بہاریں دیکھ کر مختصر علالت میں مبتلا رہ کر 22 دسمبر 2015ء بروز منگل لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔(انا للہ وانا الیہ راجعون ) محترم جناب ڈاکٹر حماد لکھوی ﷾ نے ناصر باغ لاہور میں ان کانماز جنازہ کی امامت کی اور پھر انکے آبائی گاؤں ڈھیسیاں فیصل آباد میں میں بعد نماز عشاء شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم ﷾ نے نماز جنازہ پڑہائی۔ہرجگہ ایک جم غفیر نماز جنازہ میں شریک ہوا اور ہر جگہ اہل علم اوردیندار طبقہ کی کثرت تھی۔ اللہ تعالیٰ مولانامرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطافرمائے ۔(آمین) زیر تبصرہ مجلہ ’’ترجمان الحدیث اپریل تا جون 2016ء‘‘ مورخ اہل حدیث کی حیات وخدمات کے متعلق 356 صفحات پر مشتمل اشاعت خاص ہے۔اس مجلہ میں مولانا اسحاق بھٹی کی حیات وخدمات کے متعلق ملک بھر کے نامور مضمون نگاروں کے قیمتی 45 مضامین شامل ہیں ۔ا ن مضامین میں مولانا کی پیدائش سے لے کر موت تک کے مکمل حالات و واقعات ، تعلیم، ملازمت،صحافتی وتصنیفی خدمات کا تفصیلی تذکرہ ہے۔جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے ذمہ دران کی یہ کاوش انتہائی لائق تحسین ہے کہ انہوں نے مورخ اہل کی حیات وخدمات کو جمع کرکے اسے خوبصورت ضخیم کتابی صورت میں شائع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم سے نوازے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
اد ا ریہ | 4 |
ذہبی دو راں مؤرخ العصر علامہ محمد اسحا ق بھٹی | 10 |
مؤرخ اہلحدیث مو لنا محمد اسحاق بھٹی او ران کی تصنیف | 37 |
مسلک اہل حدیث کا بے با ک ترجمان مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 76 |
فضیلتہ الاستاذ مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 92 |
ذہبی دو راں مو لنا محمد اسحاق بھٹیکی خد مات حدیث | 97 |
محسن جما عت مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 116 |
ایک عظیم مؤرخ کا انتقال | 121 |
تسبیح کا ایک او رموتی لڑی سے نکل گیا | 125 |
بر صغیر پاک و ہند کی شخصیات مو لنا محمد اسحاق بھٹی کی نظر میں | 137 |
ایک عظیم مؤرخ اہلحدیث چند یا دیں چند با تیں | 159 |
چندملا قاتیں اور چند یا دیں مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 162 |
مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 178 |
مسلک اہلحدیث کی متا ع عزیز مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 182 |
علم کا پہا ڑ ۔ انکسار کا پیکر | 190 |
مخدو م گرامی ۔ مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 193 |
مو لنا محمد اسحاق بھٹی۔ کچھ یا دیں کچھ با تیں | 197 |
ذہبی د ور اں مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 216 |
ایک عجب مر د دجرویش | 227 |
خو ش مزاج بابا ( مو لنا محمد اسحاق بھٹی) | 232 |
اپنے مربی مو لنا محمد اسحاق بھٹی کی یاد میں | 234 |
آہ …. وہ اک شخص شمع رو شن بجھ گئی | 244 |
یاد گار سلف مؤرخ اسلام مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 248 |
مکتب کی کرامت خادم سلف محمد اسحا ق بھٹی | 250 |
چھو ڑ کر جانے وا لے | 254 |
سیر و سو ا نح کے امام مو لنا محمد اسحاق بھٹی | 257 |
مو لنا محمد اسحاق بھٹی مرحو م جہد مسلسل کی علا مت | 266 |
گزر گئی گزران | 270 |
چند لمحات ’’ محسن اہل حدیث ’’ کی معیت میں | 285 |
مؤرخ اہلحدیث مو لنا محمد اسحاق بھٹی کی یاد میں | 288 |
ایک اور بیش قیمت ہیرا رخصت ہوا | 293 |
تا ریخ نے دم تو ڑدیا | 296 |
زندہ جا و ید تا ریخ | 299 |
میرے نانا ( مو لنا محمد اسحاق بھٹی) | 302 |
ابو جی….. گزر گئی گز ران | 305 |
مو لنا محمد اسحاق بھٹی کی کچھ یا دیں کچھ تا ثرات | 313 |
میر ے پیا رے ابو جی ( مو لنا محمد اسحاق بھٹی) | 317 |
مو لنا محمد اسحاق بھٹی صاحب کے حالات زند گی | 319 |
آہ ابو جی ….. ہمیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئۃ | 322 |
آہ میرے مامو ں جی | 328 |
آہ مو لنا محمد اسحاق بھٹی صاحب | 334 |
شعرا ء کا خرا ج تحسین | 335 |
تعزیتی تا ثرات | 345 |