محافل جنت ترجمہ حادي الأرواح إلى بلاد الأفراح
محافل جنت ترجمہ حادي الأرواح إلى بلاد الأفراح
مصنف : امام شمس الدین محمد بن ابی بکر بن القیم الجوزیہ
صفحات: 529
جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) زیرنظر کتاب’’محافل جنت‘‘امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’حادي الأرواح إلى بلاد الأفراح‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔امام ابن قیم کی یہ کتاب جنت کے اوصاف، واقعات اور جنت کےمتعلق مختلف مباحث پر مشتمل بہترین کتاب ہے ۔اس کتاب کو پڑھ کر ان اعمال کی ترغیب ملتی ہےجو انسان کو جنت کا مستحق بنادیتی ہیں۔اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظرمولانا محمد فاروق حسن زئی نے اسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
کلمات تشکر | 13 |
کلمات تبرک ڈاکٹر مفتی نظام الدین شامزئی | 14 |
دیباچہ طبع دوم | 15 |
سوانح ابن القیم رحمہ اللہ | 16 |
خطبہ کتاب | 25 |
جنت کی تعریف میں اشعار | 25 |
پہلاباب | 40 |
جنت اب موجودہے | |
اہل سنت والجماعت کےعقائد | |
فی الحال جنت کی موجودگی پرقرآن سنت کے دلائل | |
دوسرا باب | 59 |
اس جنت کےمتعلق لوگوں کااختلاف جس میں اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کوٹھہرایاتھا آیا وہ جنت خلد تھی یا زمین کےکسی اونچے مقام پرکوئی دوسری جنت تھی | |
تیسرا باب | 64 |
ان لوگوں کےدلائل کابیان جنہوں نے اس بات کوترجیح دی ہےکہ حضرت آدم علیہ السلام اس جنت الخلد میں تھے جس میں قیامت کےدن مومن داخل ہوں گے | |
چوتھاباب | 72 |
ان دلائل کابیان جن سے یہ معلوم ہوتاہےکہ جنت آدم جنت الخلد نہیں تھی بلکہ وہ زمین کی جنت تھی | |
پانچواں باب | 81 |
قائلین جنت الخلد کیطرف سے اپنے مخالفین کےدلائل کےجوابات کابیان | |
ساتواں باب | 90 |
ان لوگوں کےشبہ کابیان جن کاکہنا ہےکہ جنت ابھی پیدانہیں کی گئی | |
آٹھواں باب | 93 |
اس جماعت کےدلائل کےجوابات کابیان جن کاعقیدہ ہےکہ جنت اب تک پیدانہیں کی گئی | |
نواں باب | 97 |
جنت کےدروازوں کی تعدادکابیان | |
دسواں باب | 105 |
جنت کے دروازوں کی کشادگی کابیان | |
گیارہواں باب | 108 |
جنت کےدروازوں کی صفات | |
بارہواں باب | 111 |
جنت کےایک دروازے سےدوسرے دروازے تک کی درمیانی مسافت | |
تیرہواں باب | 112 |
جنت کی جگہ کہاں ہے | |
چودھواں باب | 115 |
جنت کی چابی | |
پندرہواں باب | 117 |
جنت کی مہراورکھلے ہوئے شاہی فرمان کابیان جوموت اورجنت میں داخل ہوتےوقت اہل جنت کیلئے لگائی جائے گی | |
سولہواں باب | 125 |
جنت کاصرف ایک ہی راستہ ہے | |
سترہواں باب | 131 |
جنت کےدرجات کابیان | |
اٹھارہواں باب | 139 |
انیسواں باب | 144 |
اللہ تعالی کااپنے بندوں پرجنت کاسامان پیش کرنا | |
اورجس قیمت کااللہ تعالی نے ان سے مطالبہ کیا | |
مومنوں اوران کےرب کےدرمیان خریدوفروخت کامعاملہ | |
بیسواں باب | 153 |
اہل جنت کااللہ عزوجل سے جنت کی طلب اورشفاعت | |
اکیسواں باب | 161 |
جنت کےنام اوراس کےمعانی اوراشقاق | |
بائیسواں باب | 173 |
جنتوں کی تعداد کابیان | |
اس دوقسمیں ہیں (1)سونے کی دوجنتیں(2)چاندی کی دوجنتیں | |
تیئسواں باب | 179 |
اللہ تعالی نے دوسری جنتوں پرفضیلت ظاہر کرنےکیلئے بعض جنتوں کوخاص اپنے دست مبارک سے پیدافرمایااوراس میں درخت لگائے | |
چوبیسواں باب | 184 |
جنت کےدارروغے اوران کےسردارکانام | |
پچیسواں باب | 186 |
سب سے پہلے جنت کادروازہ کون کٹھکٹھائےگا؟ | |
چھبسواں باب | 188 |
وہ امت جوسب امتوں سے پہلے جنت میں داخل ہوگی | |
ستائیسواں باب | 190 |
اس امت کےوہ لوگ جوپہلے جنت میں داخل ہوں گے اوران کی صفات کابیان | |
اٹھائیسواں باب | 195 |
فقراءکااغنیاءسے جنت میں پہلے جانا | |
انیتسواں باب | 198 |
جنتیوں کی وہ قسم جن کوجنت کی ضمانت دی گئی ہے | |
تیسواں باب | 205 |
اکثر جنتی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےامتی ہوں گے | |
اکتیسواں باب | 206 |
جنت اورجہنم میں مردوں کی نسبت عورتیں زیادہ ہوں گی | |
بتیسواں باب | 209 |
اس امت کےان لوگوں کےاوصاف کابیان جوبغیر حساب کےجنت میں داخل ہوں گے | |
تینتیسواں باب | 214 |
اللہ تعالی جن لوگوں سےمٹھی بھرکرجنت میں داخل فرمائیں گے | |
چونتیسواں باب | 216 |
جنت کی مٹی اورگارکابیان | |
پینتیسواں باب | 220 |
جنت کےنوراورسفیدی کابیان | |
چھتیسواں باب | 222 |
جنت کےبالاخانوں اورمحلات کابیان | |
سینتیسواں باب | 227 |
جنتی جنت میں داخل ہوکراپنے اپنے ٹھکانوں کوخود پہچانیں گےاگرچہ انہوں نے ان کوپہلے سے نہیں دیکھاہوگا | |
اڑتیسواں باب | 230 |
جنتیوں کےجنت میں داخل ہونےکامنظراوران کااستقبال | |
انتالیسواں باب | 235 |
جنتیوں کی عمریں اوران کےقد کی لمبائی چوڑائی اورڈیل ڈول | |
چالیسواں باب | 240 |
سب سے اعلی اورادنی درجےکاجنتی | |
اکتالیسواں باب | 243 |
اہل جنت کاتحفہ جس وقت وہ جنت میں داخل ہوں گے | |
بیالیسواں باب | 247 |
جنت کی خوشبوکتنی مسافت سےمہکتی ہے | |
تینتالیسواں باب | 250 |
جنت میں اعلان کرنےوالےکااعلان | |
چوالیسواں باب | 253 |
جنت کےدرخت،باغات،اورسایہ | |
پینتالیسواں باب | 260 |
جنت کےپھل اوراس کی انواع کی تعداداوراس کی صفات اورخوشبو | |
چھیالیسواں باب | 267 |
جنت کی کھیتی | |
سینتالیسواں باب | 270 |
جنت کی نہریں اورچشمےاوراس کےبہنےکےمقامات | |
اڑتالیسواں باب | 281 |
اہل جنت کےکھانےپینےاورقضاءحاجت کابیان | |
انچالسواں باب | 290 |
اہل جنت کےکھانےپینےکےبرتن اوراس کی اجناس اورصفات کابیان | |
پچاسواں باب | 295 |
اہل جنت کےلباس اورزیورات رومالوں،بچھونوں،فرشوں،تکیوں ،غالیچوں اورنہالچوں کابیان | |
اکیاونواں باب | 311 |
اہل جنت کےخیموں،مسہریوں اورتختوں کابیان | |
باونواں باب | 316 |
اہل جنت کےخدام اورغلمان | |
تریپنواں باب | 320 |
اہل جنت کی بیویوں کی اقسام اوصاف اوران کاوہ ظاہری اورباطنی حسن وجمال جواللہ تعالی نےاپنی کتاب میں بیان فرمایاہے | |
چونواں باب | 340 |
وہ مادہ جس سے حوریں پیداکی گئیں ہےان کےاوصاف اوراس دن اپنے شوہروں کوپہچاننااحادیث کی روشنی میں | |
پچینسواں ببا | 345 |
جنتیوں کانکاح اورصحبت کرنااوراس کےذریعہ کامل لذت حاصل کرنااوراس صحبت کامذی منی اورکمزوری لاحق ہونےسےپاک ہونااوراس صحبت سے ان پرغسل کاواجب نہ ہونا | |
چھینسواں باب | 349 |
جنت میں حمل وولادت کےبارےمیں علماءکااختلاف | |
ستاونواں باب | 359 |
اہل جنت کاحوروں کی بہترین اورخوبصورت آوازوں کاسننا اوراس میں خوشی اورلذت | |
اٹھاونواں باب | 366 |
اہل جنت کی سواریوں اورگھوڑوں کابیان | |
انسٹھواں باب | 368 |
جنتیوں کاایک دوسرےسےملاقات اوران کی آپس میں دنیاوی احوال کامذاکرہ | |
ساٹھواں باب | 373 |
جنت کےبازاراوروہ انعامات جواللہ تعالی نے اس میں اپنے بندوں کےلئے تیارکئےہیں | |
اکسٹھواں باب | 376 |
اہل جنت کااللہ تبارک وتعالی کےدیدارکابیان | |
باسٹھواں باب | 380 |
جنت میں اہل جنت پربارش برسنے اوربادل کابیان | |
تریسٹھواں باب | 382 |
اہل جنت کی بادشاہت کابیان | |
چونسٹھواں باب | 386 |
جنت میں جنتی کواس کےخیال اورخواہش سےبڑھ کرملےگااورجنت میں ایک کوڑے کےبرابرجگہ دنیااوراس میں جوکچھ ہےاس سے بہتر ہے | |
پینسٹھواں باب | 394 |
اہل جنت کااپنی آنکھوں سے کھلم کھلاچودھویں رات کےچاند کی طرح اللہ تعالی کادیدارکرنا | |
اوراللہ تعالی کامسکراتےہوئے ان کےسامنے تجلی فرمانا۔ | |
رؤیت باری تعالی کےدلائل | |
رویت باری تعالی کےبارےمیں صحابہ کرام تابعین اورائمہ اسلام رضی اللہ عنہم کےاقوال | |
دیدارکےمنکرکےلئےوعیدیں | |
چھیاسٹھواں باب | 451 |
اللہ تعالی کااہل جنت سے روبروہمکلامی اورسلام کرنےکابیان | |
سٹرسٹھواں باب | 453 |
جنت ہمیشہ رہےگی کبھی ختم نہ ہوگی | |
اڑسٹھواں باب | 494 |
سب سے آخری جنتی کےجنت میں داخل ہونےکابیان | |
انہترواں باب | 498 |
یہ ایک جامع باب ہےاوراس میں مختلف فصلیں ہیں جن میں ان باتوں کابیان ہےجوگذشتہ ابواب میں نہیں ہوئیں۔ | |
فصل اول:جنتیوں کی زبان | |
سترواں باب | 511 |
ان لوگوں کابیان جوبشارات جنت کےمستحق ہیں |