لغات القرآن – جلد3

لغات القرآن – جلد3

 

مصنف : محمد عبد الرشید نعمانی

 

صفحات: 307

 

قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اس کے الفاظ کے معانی و مفاہیم کا جاننا از بس ضروری ہے۔ لہٰذا اہل علم نے ہر دور میں الفاظ قرآن کو موضوع بحث بناتے ہوئے اس پر مستقل تصانیف مرتب کی ہیں۔ اس میدان میں ماہرین لغت میں سے اگرچہ زجاج، فراء، اخفش، ابو عبیدہ، ابن قتیبہ، ابن الانباری، ابن درید اور راغب اصفہانی وغیرہم کی کوششیں قابل قدر ہیں لیکن چونکہ یہ تمام کتب عربی زبان میں مدون کی گئی تھیں لہٰذا اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ تقریباً ناممکن ہے۔ پس اس امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ دنیاوی تعلیم یافتہ طبقے میں قرآن فہمی کو رواج دینے کے لیے اردو زبان میں کوئی ایسی کتاب ہونی چاہیے جو علمی اسلوب میں قرآنی الفاظ اور مفردات پر بحث کرتی ہو۔ مولانا عبد الرشید نعمانی صاحب نے اپنی اس کتاب کے ذریعے اسی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس قرآنی معجم یا لغت کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اسے الف بائی یعنی حرف تہجی کی ترتیب میں مرتب کیا گیا ہے جس سے عامۃ الناس کے لیے اس کتاب سے استفادہ بہت آسان ہو گیا ہے جبکہ عموماً قرآنی لغات کو سہ حرفی مادے کے اعتبار سے مرتب کیا جاتا ہے جس کے سبب سے عوام کے لیے ان لغات سے استفادہ کرنا نسبتاً کافی مشکل ہوتا ہے ۔ مولانا نے قرآنی الفاظ کے متفرق لغات یا اہل لغت سے معانی جمع کرتے ہوئے اس امر کا لحاظ رکھا ہے کہ اگر انہیں حدیث وسنت میں کہیں کسی لفظ کا کوئی معنی ملا تو انہوں نے اسے بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اس لغت میں درج فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی اس سعی کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین!
 

عناوین صفحہ نمبر
باب دال مہملہ 5
باب ذال معجمہ 19
باب ر مہملہ 37
باب ز معجمہ 127
باب سین مہملہ 152
باب شین معجمہ 260

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like