لیس الذکر کا الانثی
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 120
آج سے تقریبا تین سو برس قبل پورپ میں جدید تحریک نسواں کا آغاز ہوا۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ مرد اور عورت میں سماجی ذمہ داریوں اور تخلیقی صلاحیتوں کےلحاظ سے کوئی فرق نہیں ۔اگر مرد صدر یا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو عورت بھی بن سکتی ہے ۔اگر مرد پر معاشی بوجھ ڈالا گیا ہے تو عورت بھی یہ بوجھ اٹھا سکتی ہے ۔اگر مرد جہاز اڑا سکتا ہے ،غوطہ زنی کر سکتا ہے ، مشینیں ٹھیک کر سکتا ہے ،کرکٹ ،اسکوائش ،پولو،ہاکی ،جوڈو کراٹے کھیل سکتاہے ،اگر مرد کار چلانے ،گھوڑے دوڑانے اور خود اپنی ٹانگوں کے بل دوڑنے کا مقابلہ کر سکتا ہے توپھر عورت پر ان تمام پیشوں اور مشغلوں کےدروازے بند کیوں؟اور جب عورت بھی مردکی طرح انسان ہے توپھر اس پر ایسی معاشرتی پابندیاں کیوں عائد کی گئی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے گومرد اور عورت کو ایک ہی نوع قرار دیا ہے لیکن صنفی لحاظ سے دونوں میں فرق رکھا ہے۔ یہ فرق طبی،طبعی ،سماجی نفسیاتی ،جذباتی غرض ہر لحاظ سے ہے اور اس فرق کو دنیا کاکوئی انسا ن ختم نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد:’’َلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنْثَى‘‘اس کی واضح دلیل ہے۔ زیر نظر کتاب محترمہ ام عبدمنیب صاحبہ نے اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ اس تخلیقی فرق ہی کی تائید میں مرتب کی ہے ۔کتاب کے پہلے حصے میں مغربی معاشرے کے دانشووروں ،فلسفیوں، ڈاکٹروں، سائنس دانوں اور ماہر نفسیات کی آراء پیش کی گئی ہیں۔ نیز عورت اور مرد میں جسمانی اور عادات کے لحاظ سے جس نوعیت کابھی فرق پایا جاتا ہے اسے بیان کیا گیا ہے ، اس کے بعد بتایا گیا ہے کہ قرآن وسنت میں تخلیقی فرق کہاں کہاں ہے او ر اس تخلیقی فرق کی وجہ سے دونوں کی ذمہ داریوں میں بھی فرق ہے اور ذمہ داریوں کے فرق کی وجہ سے دونوں کے لیے شرعی احکام میں بھی فرق رکھا گیا ہے۔اور یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عام انسانی حقوق کے لحاظ سے دونوں کوبرابر کی سطح پررکھا ہے۔ نیز ایمان وعمل او رجزا وسزا کے لحاظ سےبھی دونوں کے لیے برابری رکھی ہے لیکن دونوں کی ذمہ داریاں ایک دوسرے سے قطعی مختلف ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی اس کاوش کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ اور ہمارا مسلمان معاشرہ اس حقیقت سے اگاہ ہو جائے کہ مرد اور عورت کی ذمہ داریاں مختلف ہیں، انہیں ایک جیسی ذمہ داریاں نہیں دی جاسکتیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ مسنونہ | 7 | |
مرد اور عورت میں برابری کا تصور | 9 | |
جسمانی ساخت میں فرق | 15 | |
قد میں فرق | 16 | |
جسم کے وزن میں فرق | 16 | |
ہڈیوں کی ساخت میں فرق | 17 | |
اعصاب کی ساخت میں فرق | 17 | |
عضلات میں فرق | 18 | |
غدود کی ساخت میں فرق | 18 | |
چکنائی میں فرق | 19 | |
خون میں فرق | 19 | |
خون کے دباؤ میں فرق | 21 | |
نظام تنفس میں فرق | 21 | |
دل کی ساخت اور دھڑکن میں فرق | 23 | |
صوتی رگوں میں فرق | 23 | |
ضرر رساں مادوں کا مقابلہ کرنے میں فرق | 24 | |
خوراک پر انحصار کرنے میں فرق | 26 | |
پٹیرو کا فرق | 26 | |
چہری کی جلد میں فرق | 26 | |
دماغی فرق | 28 | |
علم سیکھنے کے انداز میں فرق | 31 | |
ارتکاز توجہ میں فرق | 32 | |
سماعت میں فرق | 33 | |
قوت شامہ میں فرق | 35 | |
قوت لامسیہ میں فرق | 35 | |
گرمی اور سردی کے احساس میں فرق | 36 | |
چہرے کے تاثرات پڑھنے میں فرق | 37 | |
ذوق اور سماعت میں فرق | 37 | |
قوت مشاہدہ میں فرق | 38 | |
راستوں کی پہچان میں فرق | 38 | |
جرائم کے ارتکاب میں فرق | 40 | |
جنسی خواہش میں فرق | 40 | |
نشوونما میں فرق | 41 | |
جسمانی قوت میں فرق | 41 | |
سیڑھیاں چڑھنے کی قوت میں فرق | 42 | |
وزن اٹھانے کی قوت میں فرق | 43 | |
کھیلنے کی صلاحیت میں فرق | 43 | |
عمر میں فرق | 43 | |
وجدانی قوت میں فرق | 44 | |
جذباتیت میں فرق | 44 | |
کسی کادکھ محسوس کرنے میں فرق | 45 | |
حادثات کے وقت رد عمل میں فرق | 46 | |
معاشرتی دباؤ کامقابلہ کرنےمیں فرق | 47 | |
خطرات مولی لینے میں فرق | 47 | |
کھیل کے لحاظ سے فرق | 48 | |
قوت فیصلہ اور خود اعتمادی میں فرق | 50 | |
قوت گویائی میں فرق | 51 | |
قوت بیانیہ میں فرق | 52 | |
منصوبہ سازی کی صلاحیت میں فرق | 52 | |
خواب دیکھنے میں فرق | 53 | |
فنی صلاحیتوں میں فرق | 53 | |
صنفی و جینیاتی فرق | 53 | |
اعضائے تناسل میں فرق | 56 | |
حیاتیانی فرق | 57 | |
عادات میں فرق | 59 | |
سماجی و تہذیبی روایات کے لحاظ سے فرق | 66 | |
٭مساوات کے دعوے داروں کے ہاں عملی صورت حال | 70 | |
یورپی دانش وروں کا اظہار حقیقت | 81 | |
دونوں میں سے بہتر کون ؟ | 90 | |
کیامرد اور عورت میں صنفی فرق | 97 | |
٭شرعی احکام کی روسے دونوں میں فرق | 100 | |
پہلے مرد پیدا ہوا | 101 | |
مرد حاکم ہے عورت ماتحت | 103 | |
عورت مرد کی کھیتی ہے | 104 | |
عورت کا نان نفقہ مرد پر واجب ہے | 104 | |
مرد کاعورت کو ڈانٹ ڈپٹ کا حق | 105 | |
نکاح و طلاق میں مرد کا اختیار | 105 | |
تمدنی و سیاسی امور میں فرق | 108 | |
ادائے عبادات میں فرق | 109 | |
ستر ، لباس اور حلیے میں فرق | 110 | |
مالی ، معاملات میں فرق | 111 | |
٭مرد وزن میں برابری کہاں کہاں ؟ شریعت کی رو سے | 113 | |
٭ سچی بات : الرجال قوامون | 119 | |