کرّۂ ارض کےآخری ایّام

کرّۂ ارض کےآخری ایّام

 

مصنف : محمد ابو متوکل

 

صفحات: 297

 

وقوع  قیامت کا  عقیدہ اسلام کےبنیادی  عقائد میں سےہے اور ایک    مسلمان کے  ایمان کا   حصہ ہے ۔  قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث میں  وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف  اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی ﷤کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔قیامت پر ایمان ویقین سےانسان کی دینوی زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے اور آخرت سنور جاتی ہے۔ اسی لیے اسلام میں ایمان بالآخرۃ اور روز قیامت پر ایمان لانا فرض ہےاوراس کےبغیر بندہ کاایمان صحیح نہیں ہوسکتا۔علامات قیامت کے حوالے  سے   ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں     ابواب بندی بھی کی  ہے اور  بعض  اہل علم نے    اس موضوع پر  کتب  لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ کرّۂ ارض کےآخری ایّام ‘‘ انگریزی زبان کےایک ممتاز اسلامی اسکالر  جناب محمد ابو متوکل  کی  انگریزی تصنیف Milestones To Eternity  کے تیسرے  حصے کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل  مصنف نے اس  میں  قیامت  سے پہلے کی نشانیوں ٹڈیوں کا معدوم ہونا، قیصر وکسریٰ کا خاتمہ، قتل و خونریزی، خود کشی ، حجاز سےآگ اٹھنا، بخل وکنجوسی، امانت کاخاتمہ، وقت کااختصار، جہالت،زنا، شراب خوری، زلزلے، اونچی ا ونچی عمارتیں، جھوٹے نبی ،دخان، دجال، دابۃ الارض، امام مہدی کا دور ،نزول عیسی﷤، یاجوج وماجوج ، سورج کامغرب سےطلوع ہونا وغیرہ پر سیرحاصل  بحث کی ہے۔ قرآنی آیات  اور احادیث سے دلائل دئیے ہیں اور کئی مقامات پر سائنسی لحاظ سے  بھی تجزیہ کیا  ہے ۔ نیز  اس کتاب  میں  مسلمانوں کو عالمی طاقتوں کی دہشت گردی  ظلم وستم اور بربریت سے محفوظ رکھنے ، دنیا کی چمک دھمک سے جان چھڑانے  قرآن وسنت کی طرف لوٹنے پر آمادہ کرنے اور کھوئے مقام کو حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ان  معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
قیامت سے پہلے کی نشانیاں 13
تمام لوگ ایک ہی امت تصور کئے جائیں گے 16
سر بلندی ہلال 17
دجال سے قبل کے دور کی خصوصیات 18
پیش گوئی کا مطالعہ 22
قیامت کی چھوٹی نشانیاں 22
ٹڈیوں کا معدوم ہونا 24
قیصر وکسریٰ کا خاتمہ صحابہ ﷜ کی فتح 25
مشرق کے کلین شیو قراء حضرات 26
حجاز سے آگ اٹھے گی 27
خود کشی کے خیالات 27
ظالم لوگ 28
بلاوجہ کی قتل وخونریزی 29
بخل وکنجوسی 30
امانت کا خاتمہ 31
جہالت 32
وقت کا اختصار 33
اونچی اونچی عمارتیں 33
عرب میں سبزہ 33
عام علامات 34
فتنے 36
ظاہر ہونے والی چھوٹی علامات 37
عورتوں کی تعداد میں اضافہ 37
30جھوٹے نبی 38
حضورکی حیات طیبہ میں 39
مسیلمہ کذاب 39
اسود العسنی 39
حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور خلافت میں 40
طلیحہ 40
حضرت عبداللہ بن زبیر کے دور خلافت میں 40
مختار(بن ابی عبید) ثقفی 40
بنوامیہ کی خلافت میں 41
حضرت امام ابوحنیفہ کے دور میں 41
عباسی خلافت میں 41
استاث سیث 41
مقنع 41
قرامطہ 42
عبداللہ بن میمون القصہ 42
بابا اسحاق 43
خلافت عثمانیہ میں 43

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like