450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف
450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف
مصنف : محمد بن صالح العثیمین
صفحات: 631
شریعتِ اسلامیہ میں شبعہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہر قسم کے افراد کے لیے مکمل راہنمائی موجود ہے او رہر شخص اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اس چشمہ صافی سے اپنی سیرابی کا سامان جمع کرسکتاہے ۔یہ دنیا تکالیف او رمصائب کی آماجگاہ ہے جس میں ہر انسان کسی نہ کسی تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرتا ہے۔انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ زیرنظر کتاب’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج او ر میڈیکل سٹاف‘‘ میں عالمِ اسلام کے کبار علماء کرام اور مفتیانِ دین کے فتاویٰ کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کو پیش آنے والے شرعی احکام ومسائل کامتعدبہ ذخیرہ جمع کیاگیا ہے جو بلا شبعہ اردوزبان میں اس موضوع پر پہلی کاوش ہے ۔اس کتاب میں ڈاکٹرز ومیڈیکل سٹاف کے متعلق شرعی احکام ومسائل بیان کرنےکے ساتھ ساتھ جسمانی وروحانی اور امراضِ قلوب کے لیے کتاب وسنت میں بیان کردہ احکام کو حسنِ ترتیب اور بہترین پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں بیماری وآزمائش کے متعلق اسلامی نقطہ نظر ،مریضوں کی تیمارداری کے متعلق مسائل اور جادو ٹونے کی شرعی احکام کا احاطہ کر نےکی کوشش کی گئی ہے ۔اللہ تعالی ٰ ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 37 | |
مقدمہ | 39 | |
پہلی قسم : جسمانی بیماریاں اور ان کا علاج | ||
آزمائش اور مصیبت پر صبر کرنا | 43 | |
1۔اپنے بندوں کی آزمائش اور مصیبت میں مبتلا کرنے میں اللہ تعالیٰ کی حکمت | 43 | |
2۔بیماری پر صبر کرنے کی فضیلت | 44 | |
3۔ حدیث ’’تقدیر کو صرف دعا ہی رد کرتی ہے ‘‘ کا مفہوم | 48 | |
4۔بیماری کے سبب سے رونے اور بیماری کے متعلق دوسروں سے گفتگو کرنے کا حکم | 48 | |
5۔ بیماری کا چھپانا | 50 | |
6۔ حدیث ’’صدقے کے ذریعے سے اپنے بیماروں کا علاج کرو ‘‘ کی تشریح | 51 | |
7۔ اس دعا: ’((اللهم إنا لانسألك رد القضاء و إنما نسألك اللطف فيه ))کا حکم | 54 | |
8۔ ایک حدیث کی تشریح | 55 | |
9۔بانجھ آدمی کے لیے زکریاکی دعا کرنے کاحکم | 57 | |
10۔ایسے شخص کی توبہ جو ایسی بیماری میں مبتلا ہو جس سے شفایابی کی امید نہ ہو | 58 | |
11۔ ایڈز کے مریض کی توبہ | 60 | |
12۔ غیر قبلہ رخ فوت ہونا | 61 | |
13۔ مریض کے آرام کی خاطر اس کے لیے جلدی موت طلب کرنا | 61 | |
14۔ عورت کی دوران ولادت وفات | 70 | |
15۔ کیا ہرپیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید شمار ہو گا ؟ | 72 | |
16۔کیا حیات دنیا میں پہنچنے والے مصائب پر انسان کو اجر وثواب دیاجاتا ہے ؟ | 73 | |
17۔مصائب گناہوں کا کفارہ ہیں | 74 | |
بیماریوں کی زیارت اور بیمار پری کے احکام | 76 | |
18۔مریض کی زیارت اور بیمار پرسی کا مسنون طریقہ | 76 | |
19۔بیمار پرسی کے آداب | 79 | |
20۔مریض کے حق میں دعا | 81 | |
21۔بعض بیمار پرسی کرنے والوں کا بیمار کے پاس کثرت سے حوقلہ پڑھنا | 82 | |
22۔بیماروں کو پھولوں کا تحفہ پیش کرنے کاحکم | 85 | |
حفظان صحت | 87 | |
23۔ حفظان صحت اور اس کی اہمیت | 87 | |
24۔ اسباب شفا اختیار کرنے سے اعراض کرنا | 93 | |
25۔ صحت کا بیمہ کرانے کاحکم | 100 | |
26۔ کامیابی کا امکان کم ہونے کی صورت میں علاج اور آپریشن نہ کروانے کا حکم | 101 | |
27۔ موجودہ دور میں بیماریوں کی بہتات کے اسباب | 101 | |
28۔بیماری کا متعدی ہونا | 103 | |
29۔دو احادیث کے درمیان تطبیق | 104 | |
30۔رسول اللہ ﷺ کے ایک فرمان کی حکمت | 106 | |
31۔نیند آور ادویات اور نشہ آور اشیاء تسلسل کے ساتھ استعمال کرنا | 107 | |
32۔’’توبہ نصوح‘‘ ( خالص توبہ ) کی شرائط | 108 | |
33۔سچی توبہ کا دارو مدار | 110 | |
34۔ منشیات کے عادی اور اس کے رواج دینے والے شخص کی دنیا وآخرت میں کیا سزا ہے ؟ | 111 | |
35۔ گناہ گاروں کی صحبت چھوڑنے کی نصیحت | 113 | |
36۔معذور اور اپاہج کے متعلق حکومت کی ذمہ داری | 114 | |
37۔ رنج و غم دور کرنے کے لیے رسول ا للہ ﷺ کی دعا | 115 | |
شادی سے پہلے طبی معاینہ | 121 | |
38۔شادی سے پہلے طبی معاینہ کرانے کا حکم | 121 | |
39۔بیوی کا کنوراہ پن ثابت کروانے کے لیے طبی معاینہ | 122 | |
40۔(شادی کےلیے) امراض سے محفوظ بیوی کا چناؤ کرنا | 122 | |
41۔ شادی کے وقت بانجھ پن کو چھپانے کا حکم | 123 | |
42۔قریبی رشتہ داروں میں شادی کے متعلق غلط فہمی | 123 | |
43۔دور کے لوگوں میں شادی کرنے کے فوائد | 124 | |
44۔شادی کے طبی اور اجتماعی فوائد | 126 | |
ٹیسٹ ٹیوب بے بیز اور جنین ( حمل) | 131 | |
45۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بیز کا حکم | 131 | |
46۔ وقتی اور عارضی وقفے کے لیے حمل روکنےوالے اسباب اختیار کرنا | 131 | |
47۔ رحم میں موجود بچے کی جنس معلوم کرنا ، کیا اس آیت کے منافی ہے : ﴿وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ﴾ [لقمان:34] | 132 | |
48۔ حمل کے بدشکل ہونے کی وجہ سے اس کا اسقاط | 133 | |
علاج معالجے کے احکام | 135 | |
49۔ ایک عورت جس کو ورم رحم کا عارضہ لاحق ہے اور ڈاکٹروں نے اس کےلیے رحم نکلوا نا تجویز کیا ہے | 135 | |
50۔ہیجڑوں کا معاملہ | 135 | |
51۔ منی کے معاینے کے لیے مشت زنی کرنا | 136 | |
52۔ جسم کے کسی حصے کو سن کرنا | 136 | |
53۔ پاگل کا علاج ترک کرنا | 136 | |
54۔عرق النساء کے مرض میں مبتلا شخص کا علاج | 137 | |
55۔ سلس البول ( پیشاب بند نہ ہونے کی بیماری ) | 139 | |
56۔ والد کے ایسی دوائی کھلانا جو اس کو سگریٹ نوشی ترک پر مجبور کر دے | 140 | |
57۔ اس حدیث :((لحم البقرداء )) ’’گائے کا گوشت بیماری ہے ۔ ‘‘ کا جھوٹ اور باطل ہونا | 140 | |
دوا کے احکام | 142 | |
58۔علاج کا حکم | 142 | |
59۔درختوں کے ساتھ علاج کرنا | 142 | |
60۔بالوں کے علاج کے لیے ادویات استعمال کرنا | 143 | |
61۔حیوانات کی چربی والی کریمیں | 143 | |
62۔ طبی ضروریات میں الکلائن اورالکحل ( الکوحل ) استعمال کرنا | 144 | |
63۔ کھانے پینے کی اشیاء میں الکوحل کا استعمال | 144 | |
64۔طبی الکوحل وضو نہیں توڑتا | 146 | |
65۔ نیند آور دوائی کا استعمال کرنا | 149 | |
66۔ (زخم وغیرہ کو ) داغ کر علاج کرنا | 149 | |
67۔ داغنے سے ممانعت کی شرعی حیثیت | 151 | |
68۔ وبر کے گوبر سے علاج | 152 | |
69۔ بیماری آنے سے پہلے ٹیکا لگوانے کاحکم | 152 | |
70۔مانع حیض گولیوں کے استعمال کا حکم | 153 | |
71۔عورت کا دوران حیض ایسی چیز استعمال کرنے کاحکم جو خون کو بند کر دے | 155 | |
72۔ڈسپنسری کا ایک نگران وہاں سے دوائیاں لے کر دوسرے ہسپتال کے مریض کو دیتا ہے | 155 | |
73۔میڈیکل سٹور والے کا ڈاکٹری نسخے کے بغیر دوائی دینا یا اس میں تبدیلی کرنا | 156 | |
74۔ عوامی ڈاکٹروں کے متعلق اسلام کا موقف | 156 | |
حرام چیزوں کے ساتھ علاج کرنا | 158 | |
75۔حرام چیزوں کے ساتھ علاج کرنے کا حکم | 158 | |
76۔ حرام ادویات کے استعمال کا حکم | 160 | |
77۔ایسی ادویات کی خرید و فروخت اور استعمال کاحکم جن میں حرام چیزوں کی آمیزش ہو | 160 | |
78۔ افیون کے ذریعے سے علاج | 161 | |
79۔ شراب کے ذریعے سے علاج | 161 | |
80۔ گھریلو گدھی کا دودھ بطور علاج پینا | 163 | |
81۔ علاج کی خاطر خون پینا | 164 | |
82۔ چیتے کی چربی سے علاج کرنا | 164 | |
83۔ ادویات میں بعض حیوانات کا خون استعمال کرنے کاحکم | 165 | |
84۔علاج کی خاطر سانپوں کا زہر استعمال کرنے کاحکم | 165 | |
85۔ گدھی کے دودھ کا علاج | 166 | |
86۔خنزیر کےاجزا سے شوگر کا علاج | 168 | |
87۔ادویات میں نشہ آور الکوحل کی آمیزش | 168 | |
88۔موسیقی کے ذریعے سے علاج | 169 | |
89۔ علاج کی غرض سے خون کے ساتھ غسل کرنے کاحکم | 170 | |
طب نبوی | 172 | |
90۔تلبینہ اور اس کے فوائد | 172 | |
91-عود ہندی | 173 | |
92۔زہر کا علاج | 175 | |
93۔آب زمزم میں شفا ہے | 177 | |
94۔سینگی لگوانے کی فضیلت اور اس کے طبی فوائد | 179 | |
95۔ فاسد خون نکلوانے کےلیے فصد(فاسد خون نکالنے کےلیے رگ کھولنا) لگانے کاحکم | 180 | |
96۔ سینگی لگوانے کےلیے خون نکلوانے اور خون کا عطیہ دینے کے لیے خون نکلوانے میں فرق | 182 | |
کاسمیٹک سرجری | 183 | |
97۔خنثیٰ مشکل ( ایسا ہیجڑا جس کے مذکر یا مؤنث ہونے کی تمییز کرنا مشکل ہو ) کا آپریشن کرنا | 183 | |
98۔بدنمائی کے ازالے کی خاطر کاسمیٹک سرجری کروانے کا حکم | 183 | |
99۔عورت کے پستان کے چھوٹاپے کا علاج کرنے کے لیے آپریشن (پلاسٹک سرجری) کرنا | 184 | |
100۔مرد کے پستان سے زائد حصہ کاٹ کر زائل کرنا | 184 | |
101۔جنس کی تبدیلی کے لیے آپریشنز کروانے کاحکم | 184 | |
102۔دانتوں کو سیدھا کرنے کے لیے آپریشنز کروانے کاحکم | 185 | |
103۔چہرے پر نمودار ہونے والے بعض امراض کے علاج کی خاطر اس پر بعض کھانے والی اشیاء لگانا | 187 | |
104۔ایسا ادویات ( کریمیں وغیرہ ) استعمال کرنا جن سے عورت کا گندمی رنگ سفید ہو جائے | 188 | |
105۔کیل ، مہاسے اوردیگر دانے وغیرہ زائل کرنے کے لیے مرہم اور تیل کا استعمال کرنے کاحکم | 189 | |
106۔ہونتوں کو برابر کرنا | 189 | |
107۔دین اسلام میں زائد دانت نکلوانے اور زائد انگلی کٹوانے کاحکم | 189 | |
108۔دانتوں کا علاج | 191 | |
109۔بال لمبے کرنے کے لیے بھنگ کا تیل استعمال کرنے کاحکم | 192 | |
110۔ سونے کے دانت لگوانا | 192 | |
111۔ زیوارت پہننے کے لیے بچی کے کان ( اور ناک وغیرہ ) چھیدنا | 193 | |
112۔مصنوعی پلکیں استعمال کرنے کاحکم | 194 | |
113۔گنجے پن کے شکار آدمی کا بالوں کی پیوند کاری کروانا | 195 | |
114۔چہرے پر ماسک لگا کر صفائی کروانا | 195 | |
115۔ پھلبہری کے نشانات مٹانا | 196 | |
116۔مردوں کے لیے ہیرے جواہرات اور سونے چاندی کا استعمال | 198 | |
117۔کاسمیٹک کے متعلق علم حاصل کرنے کا حکم | 200 | |
پوسٹ مارٹم اور اعضاء کی منتقلی وعطیہ دینا | 201 | |
118۔ثبوت کی غرض سے جسمانی پوسٹ مارٹم | 201 | |
119۔تعلیمی غرض و غایت کے لیے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم | 201 | |
120۔موت کا سبب جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرنا | 202 | |
121۔ تعلیم کی غرض سے ولادت کے بعد فوت ہونےوالے بچے کی لاش کو دوا اور مصالحہ لگا کر محفوظ رکھنا | 203 | |
122۔ شرعی طبی مرکز میں محفوظ کرنے کےلیے فوت شدہ جسموں ( کے اعضاء) سے نمونے حاصل کرنا | 203 | |
123۔پوسٹ مارٹم کے لیے تیار کی گئی میت کا ستر دیکھنے کاحکم | 204 | |
124۔نقل اعضاء | 204 | |
125۔ایک عورت کے بیضہ انثیٰ لے کر دوسری عورت میں داخل کرنا | 205 | |
126۔والد کو گردے کا عطیہ دینا | 206 | |
127۔عورت کا اپنی بیٹی کو رحم عطیہ کرنا | 206 | |
128۔خون کا عطیہ دینا | 206 | |
129۔ایسے شخص کوخون کاعطیہ دینا جس کا دین خون دینے والے کے دین سے مختلف ہو | 207 | |
130۔قرض ادا کرنے کے لیے اپنے جسم کےاعضا فروخت کرنا | 208 | |
131۔کیا انسانی جسم سے کاٹا ہوا ایک زائد عضو ردی چیزوں کے ساتھ پھینکا جائے یااسے دفن کیا جائے ؟ | 208 | |
مریضوں کے طہارت کےاحکام و مسائل | 209 | |
132۔ایسا مریض جو پانی نہ چھوسکتا ہو | 209 | |
133۔ مریض کا تیمم | 210 | |
134۔پٹی اور اس کے متعلقہ احکام | 213 | |
135۔تناسلی اعضاء کی نالیوں کا آپریشن کرنا اور وضو کا ٹوٹنا | 214 | |
136۔کتے کا کاٹنا وضو نہیں توڑتا | 215 | |
137۔جس شخص کو بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہو اس کا کھڑے ہوکر پیشاب کرنا | 216 | |
138۔اسہال کی وجہ سے دو نمازیں جمع کرنا | 217 | |
139۔پیشاب کےراستے کا بدلنا | 218 | |
140۔گردے واش کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ | 219 | |
141۔عورت کا مسلسل بہنےوالی سیال رطوبتوں کی وجہ سے وضو کرنا | 219 | |
142۔دوران وضو وغسل پٹی کا حکم | 220 | |
143۔حمل ساقط ہونے کے نتیجے میں نکلنے والے خون کاحکم | 220 | |
144۔عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبتوں کا حکم | 220 | |
145۔کٹے ہوئے ہاتھ کی طہارت | 221 | |
146۔کٹے ہوئے پاؤں کی طہارت | 221 |