کتابیات قرآن

کتابیات قرآن

 

مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

 

صفحات: 244

 

علم و تحقیق کے میدان میں کتابیاتی لٹریچر کی اہمیت، ضرورت اور افادیت اہل نظر سے پوشیدہ نہیں۔ دورِ حاضر میں کتابیات اور اشاریہ سازی کے فن میں جو غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ علمی وتحقیقی کاموں کے لیے اس کی ناگزیر ضرورت و اہمیت کا احساس سب سے پہلے مسلمانوں ہی نے کیا اور اس میدان میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ کتابیات کا ایک بنیادی فائدہ تو یہ ہے کہ بہت سی علمی اور تحقیقی کاوشیں جو امتداد زمانہ کے باعث اہل علم کی نظروں سے اوجھل ہوچکی ہیں وہ دوبارہ نظر میں آجاتی ہیں اور اس طرح ان سے استفادہ کی راہ آسان ہوجاتی ہے۔ نیز بہت سے غیر معروف مصنفین کی علمی خدمات سے اہل علم ودانش کو متعارف ہونے کا موقع بھی ملتاہے اور ان تک رسائی کی سبیل پیدا ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے زیر بحث موضوع پر مطلوبہ معلومات تک رسائی اس حد تک آسان ہو گئی ہے کہ کسی بھی علمی و تحقیقی موضوع پر کام کرنے والا اسکالر آسانی سے یہ معلوم کرسکتا ہے کہ زیر بحث موضوع پر اب تک کس قدر کام ہوچکا ہے اور وہ کہاں دستیاب ہے۔ اس سے مواد کی تلاش و جستجو کا کام بہت کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’کتابیات قرآن‘‘ ادارہ علوم قرآن، علی گڑھ کے رکن جناب پروفیسر ابو سفیان اصلاحی کی کاوش ہے یہ کتاب اردو میں قرآنیات کے موضوع پر شائع ہونے والی کتب کی ایک مستند کتابیات ہے۔ اس کتاب کو ہندو پاک کی مختلف اہم لائبریریوں میں موجود مواد کا جائزہ لے کر موضوعات کے مطابق مرتب کیا ہے۔ ہر موضوع کے ضمن میں مطبوعہ کتب کو حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیاگیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اشاریات 11
اصول تفسیر 19
اعجاز قرآن 26
تجوید قرات 32
تحقیقات 51
تدوین قرآن 91
تراجم، تفاسیر مفسرین 96
تعلیمات 105
تفسیر و تاویل 139
دروس قرآن 147
دعا 150
صحف آسمانی 153
عربی ادب 155
علم جدید 161
فضائل قرآن 173
فقیہ القرآن 179
قرآن نمبر 195
قرآن و حدیث 199
قصص القرآن 207
مطالعہ قرآن 219
معترضین قرآن 228
مفردات القرآن 231
مقالات 239
وحی 243

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like