کتابت حدیث عہد رسالتؐ و عہد صحابہ ؓ میں

کتابت حدیث عہد رسالتؐ و عہد صحابہ ؓ میں

 

مصنف : مفتی رفیع عثمانی

 

صفحات: 171

 

دورِجدید میں بعض تعلیم یافتہ حضرات کے ذہنوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ رسول اللہﷺ کی احادیثِ مبارکہ اپنے اولین دور میں ضبطِ تحریر میں نہیں لائیں گئیں بلکہ صرف زبانی نقل وروایت پر اکتفاء کیاگیا۔اور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے دروخلافت میں کم از کم ایک صدی گزرجانے کے بعد احادیث کے لکھے جانے اور ان کو مدون کئے جانے کے کام کا آغاز ہوا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے اورعلمی وتاریخی حقائق کے خلاف ہے ۔ صحابہ کرام کے نزدیک علم سے مراد علم ِنبوت تھا (یعنی قرآن وحدیث) انہوں اپنی تمام زندگیاں قرآن وحدیث کے علم کے حصول میں لگا دیں۔ حضرت ابو ھریرہ نےزندگی میں کوئی مشغلہ اختیارنہیں کیا سوائے احادیث رسول اللہ ﷺ کے حفظ کرنے اوران کی تعلیم دینے کے ۔حضرت عبد اللہ بن عمر و العاص، حضرت انس ، حضرت علی کے پاس احادیث کے تحریر ی مجموعے موجود تھے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ کتابت حدیث عہد رسالت وعہد صحابہ میں ‘‘مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے جاہلیت عرب میں کتابت کی ابتداء، مکہ مدینہ کے اہل قلم حضرات، عہد رسالت میں کتابت ، کتابت کےبارے میں اسلام کی روش اوراس کے اجتماعی زندگی پر اثرات، عہد رسالت میں کتابتِ حدیث، احادیث کے تحریری مجموعے، تبلیغی خطوط، انتطام مملکت کے مختلف شعبوں کے لیے قوانین وہدایات کی تحریری نقول، اوراس ضمن میں اسلوب واندازِ تحریر پر مفصل ومدلل مباحث پیش کیے ہیں ۔ نیز عہد صحابہ وتابعین﷭ میں کتابتِ حدیث، احادیث لکھنے والے صحابہ کرام ، تابعین عظام اور دوسری صدی ہجری میں تدوین حدیث اور احادیث کے مجموعات وغیرہ کا تعارف پیش کیا ہے ۔کتاب کےابتدائی صفحات میں حجیت حدیث ، منکرین حدیث اور مستشرقین کی اعتراضات کی حقیقت اوران کے جوابات اور حفاظت حدیث کے طریقوں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔یہ کتاب حفاظت حدیث کے طریقۂ کتابت اوراس کے متعلق امور کی وضاحت کے موضوع پر اردو زبان میں مفید کتاب ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
حدیث اوراس کی حفاظت 12
قرآن فہمی کےلئے معلم کی ضرورت 13
معلم قرآن کون ہے 14
آپ کی تعلیمات کااتباع بھی قرآن نےلازم کیا 15
قرآن کااجمالی اسلوب اورآپ کی تفسیر وتشریح 16
حدیث کےبغیر قرآن پر عمل ممکن نہیں 17
حدیث کےخلاف سازشیں 18
مستشرقین اورمنکرین حدیث 18
حدیثیں نہ لکھنے کااعتراض 20
حفاظت حدیث کی ذمہ داری بھی اللہ نےلی ہے 21
احادیث کےحفظ ورایت کی تاکید 22
حدیثیں گیارہ ہزار صحابہ نےروایت کیں 23
حفظ حدیث میں تابعین کی کاوشیں 24
روایت حدیث میں کڑی احتیاط 25
سند کی پابندی 26
فن اسماءالرجال 27
فن جرح وتعدیل 28
چند واقعات 28
یورپی مصنفین کااعتراف 30
حفاظت حدیث کےتین طریقے 30
بہلا طریقہ زبانی یادکرنا 31
دوسراطریقہ تعامل 32
تیسرا طریقہ کتابت 33
تحریرکتابت اوراہل عرب 35
عربی خط کی ابتداء 35
کتابت عہد جاہلیت میں 38
مکہ  کےاہل قلم 41
مدینہ کےاہل قلم 42
ایک اورمثال 43
کتابت عہد رسالت میں 43
کتابت کےبارےمیں اسلام کی زوش 43
سفر ہجرت میں  بھی لکھنے کاانتظام 45
تاریخ  کاپہلا تحریر ی دستور مملکت 46
مردم شماری کی پہلی تحریر 47
مجاہدین کی فہرست 47
دربارنبوی  کےکاتب 48
مختلف سرکاری تحریر یں 49
سرکاری مہر 50
ناخن کانشان 52
کتابت سکھانے کاانتظام 52
خواتین کولکھنے کی تعلیم 54
کتابت قرآن 55
غیر زبانوں میں تحریری ترجمے 55
عہد رسالت میں سورۃ فاتحہ کاترجمہ 56
عہد رسالت میں کتابت حدیث 58
کتابت حدیث کاحکم 59
اس حکم کےنتائج 61
احادیث کےتحریری مجموعے 62
الصحیفۃ الصادقۃ 63
اس صحیفہ کی ضحامت 65
ایک شبہ 67
اس کاجواب 67
اس صحیفے کی حفاظت 68
اس کی علامت 69
صحیفہ علی 71
حضرت انس کی تالیفات 72
آپ ﷺ کی املاء کرائی ہوئی حدیثیں 73
کتاب الصاقۃ 74
اس کتاب کاتحفظ 75
کئی اورصحیفے 76
صحیفہ عمرو بن حزم 77
عمرو بن حزم کی اہم تالیف 79
نومسلم وفود کےلئے صحائف 79
تبلیغی خطوط 81
حیرت ناک 82
ان خطوط کی اصلیں 82
نئی دستیابی 83
طرز املاء 85
اسلوب نگارش 87
سیاسی وسرکاری دستاویز یں 88
جنگی ہدایات 88
عدالتی فیصلے 89
تحریری معاہدے 92
جاگیروں کےملکیت نامے 92
امان نامے 93
بیع نامے 94
وقف نامے 95
احادیث نبویہ کاتحفظ 96
سرسری اشارے 97
ممانعت کتابت کی حقیقت 101
عہدصحابہ ؓمیں کتابت حدیث 108
اس دور میں حدثیں لکھنے والے صحابہ کرام ؓ 108
حضرت ابوبکر صدیق ؓ 108
کیا حضرت صدیق ؓکتابت حدیث کوجائز نہ سمجھتے تھے 109
آپ ﷺ کی یہ تالیف کیوں جلائی گئی 110
حضرت عمر فاروق ؓ 112
آپ کی تالیف 113
ایک اور تالیف کاارادہ 113
ایک مغالطہ اوراس کاجواب 114
قابل قدر احتیاط 116
حضرت علی مرتضی 116
قرون اولی میں لفظ علم حدیث کےلئے استعمال ہوتاہے 117
حضرت علی ؓکی مرویات کاتحریر مجموعہ 118
حضرت ابوہریرہ ؓ 119
آپﷺ کی تالیفات 120
ان تالیفات کےمتعدد نسخے 121
الصحیفۃ لصحیۃ 122
حیرت ناک حافظے 123
حضرت ابن عباس 123
آپ کی تالیفات 124
ان تالیفات کےنسخے 124
روایت حدیث بذریعہ خط وکتابت 125
شاگردوں کوکتابت حدیث کی تلقین 126
تفسیر قرآن کااملاء 127
شاگردوں کاذوق وشوق 127
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ 128
صرف ایک حدیث کےلئے مدینہ سےشام کاسفر 129
آپ  کی تالیفات 129
صحیفہ جابر 130
قتادہ کاحافظہ 130
کچھ اورنوشتے 132
حضرت سمرۃ بن جندب 133
حضرت سعدبن عبادۃ 134
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ 134
حضرت انس ؓ 135
کتابت حدیث کااہتمام 136
حضرت عائشہ صدیقہ 137
روایت حدیث بذریعہ خط کتابت 137
آپ کی مرویات کےتحریر ی مجموعے 139
حضرت عمر بن عبدالعزیز کافرمان 140
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ 141
آپ کی کتابیں 141
کتابت حدیث کااہتمام بلیغ 142
روایت حدیث بذریعہ خط وکتابت 142
شاگردوں میں کتابت حدیث کاذوق وشوق 143
کتابت حدیث میں احتیاط 145
حضرت مغیرہ بن شعبہ 146
روایت حدیث بذریعہ خط کتابت 146
حضرت زید بن ثابت ؓ 147
ان کی مرضی کےبغیر ان کی مرویات بھی لکھی گئیں 148
حضرت معاویہ ؓ 149
حضرت براءبن عازب ؓ 150
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی 151
حضرت ابوبکرہؓ 152
حضرت جابر بن سمرۃ 156
حضرت ابی بن کعب ؓ 154
حضرت نعمان بن بشیر ؓ 154
حضرت فاطمہ بنت قیس ؓ 154
حضرت سبیۃ الاسلیمۃ 155
حضرت حسن بن علی ؓ 156
عہد صحابہ میں تابعین کی تحریر ی خدمات 157
دوسری صدی ہجری میں تدوین حدیث 158
دوسری صدی کی چند تالیفات 159
کتاب السیرۃ 159
مغاذی موسی بن عقبہ 159
کتاب الاآثار 159
سنن ابن جریح 159
السیرۃ 160
جامع معمر 160
جامع سفیان الثوری 160
مصنف حماد 160
کتاب غرائب شعبۃ 160
الموطا 160
کتاب الجہاد 161
کتاب الزہد الرقائق 161
کتا ب لاستندان 161
کتاب الذکر والدعاء 161
مغازی المعتمر بن سلیمان 161
مصنف وکیع بن الجراح 161
جامع سفیان بن عینہ 162
تفسیر سفیان بن عینیہ 162
اختتامیہ 162
اس کتاب کی تیاری میں جن کتابوں سےمدد لی گئی ہے ان کامختصر تعارف 165

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like