کتاب العلم من الصحیح البخاری مع علمی نکات
کتاب العلم من الصحیح البخاری مع علمی نکات
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 240
امام بخاریکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔ جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوتِ استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔ صحیح بخاری کی کئی مختلف اہل علم نے شروحات ،ترجمے اور حواشی وغیرہ کا کام کیا ہے شروح صحیح بخاری میں فتح الباری کو ایک امتیازی مقام اور قبولِ عام حاصل ہے ۔اور بعض اہل علم نے صحیح بخاری کے بعض خاص حصوں کی شرح بھی کی ہے جیسے کتاب التوحید از احافظ عبد الستار حماد ﷾،کتاب الجہاد از مولاناداؤد راز اسی طرح زیر تبصرہ کتاب ’’کتاب العلم من الصحیح البخاری مع علمی نکات‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہوں نےہر حدیث کا ترجمہ پیش کرنے کےبعد اس حدیث میں موجود مشکل الفاظ کے معانی کالم کی صورت میں تحریر کیے ہیں او ر ہر حدیث سے حاصل شدہ علمی نکات کو نمبروار اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے جس سے طالبانِ علومِ حدیث آسانی سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔تفہیم حدیث کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
خطبہ مسنونہ | 9 |
سخن وضاحت | 11 |
کتاب العلم | 13 |
باب علم کی فضیلت | 16 |
جس شخص سے علم کی کوئی بات پوچھی جائے | 17 |
جو شخص علم(کو بیان کرنے) مین اپنی آواز بلند کرے | 22 |
محدث کا لفظ حدثنا، اخبرنا، اور انبأنا استعمال کرنا | 25 |
امام کا اپنے ساتھیوں کی علمی آزمائش کے لیے سوال کرنا | 28 |
شاگرد استد کے سامنے پڑھنے اور اس کو سنائے | 34 |
المناولہ کے بارے میں اور اہل علم کا علمی باتیں | 46 |
اس شخص کا بیان جو مجلس کے خیر میں | 54 |
نبیﷺ کا فرمانا کہ بسا اوقات وہ شخص جسے۔۔۔ | 57 |
علم مقدم ہے قول اور عمل پر | 61 |
نبیﷺ کا لوگوں کے وعظ اور علم کے لیے وقت | 64 |
جو شخص علم سیکھنے والوں کے لیے کچھ دن مقرر کردے | 67 |
اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے | 70 |
نبیﷺ کا (ابن عباس ؓ کے لیے) یہ دعا کرنا۔۔۔ | 80 |
لڑکے کا سماع حدیث کس (کتنی) عمر سے درست ہے؟ | 83 |
علم حاصل کرنے کے لیے سفر کرنا | 87 |
اس شخص کی فضیلت (کا بیان) جو دین کا علم) ۔۔۔ | 88 |
علم کا اٹھ جانا اور جہالت کا ظاہر ہونا | 92 |
علم کی فضیلت (کا بیان) | 96 |
فتویٰ دینا اس حالت میں کہ فتویٰ دینے والا۔۔۔ | 98 |
جس شخص نے ہاتھ یا سر کے اشارے سے فتویٰ کا جواب دیا | 100 |
نبیﷺ کا عبد القیس کے لوگوں کو اس بات | 110 |
جو مسئلہ در پیش ہو اس (کی تحقیق) مین سفر کرنا | 117 |
علم کے حاسل کرنے میں باری مقرر کرنا | 120 |
جب (ناصح و معلم) کوئی ناپسند بات دیکھے۔۔۔ | 124 |
امام یا محدث کے سامنے دروازا نو( ادب سے) بیٹھے | 133 |
جس شخص نے ایک بات کی تین مرتبہ تکرار کی۔۔۔ | 136 |
مرد کا اپنی لونڈی اور اپنے گھر والوں کو تعلیم دینا | 139 |
امام کا عوتوں کو نصیحت کرنا اور ان کو تعلیم دینا | 142 |
حدیث( نبویﷺ کے سننے) پر حرص کرنا | 145 |
قیامت کے قریب) علم کس طرح اٹھا لیا جائے گا؟ | 148 |
کیا (صرف) عورتوں کو تعلیم کے لیے کوئی دن مقرر کیا جا سکتا ہے؟ | 153 |
جس نے کوئی بات سنی اور سمجھ نہ سکا پھر اس نے دوبارہ | 157 |
جو شخص (محفل میں) موجود ہو، وہ علمی بات غیر حاضر | 160 |
اس شخص کا گناہ جو نبیﷺ کی نسبت جھوٹ بولے | 165 |
علم کی باتیں لکھنا | 170 |
رات کے وقت تعلیم و تلقین کرنا | 180 |
رات کو علم کی باتیں کرنا | 183 |
علم( کی باتوں) کا یاد کرنا | 188 |
علماء (کی باتیں سننے) کے لیے چپ رہنا | 195 |
عالم کو کیا چاہیے کہ جب اس سے پوچھا جائے | 197 |
جس نے کھڑے ہو کر بیٹھے ہوئے عالم سے | 214 |
کنکریاں مارتے وقت مسئلہ پوچھنا اور جواب دینا | 217 |
اللہ کا فرمان ’’اور تمہیں بہت ہی کم علم دیا گیا ہے۔‘‘ | 218 |
بعض اچھی بات اس ڈر سے چھوڑ دینا کہیں نہ سمجھ ۔۔۔ | 222 |
اس بات کو برا سمجھے کر کہ وہلوگ نہ سمجھیں گے۔۔۔ | 225 |
علم میں شرمانا | 229 |
جو شخص خود شرمائےاور دوسرے کو (مسئلہ) پوچھنے کا حکم دے | 233 |
مسجد میں علم کا ذکر کرنا اور فتویٰ صادر کرنا | 235 |
جو سائل کو اس سے زیادہ بتا دے جس قدر اس نے پوچھا | 237 |