کتاب الہند(البیرونی)
کتاب الہند(البیرونی)
مصنف : ابو ریحان البیرونی
صفحات: 328
ایک ہمہ گیر شخصیت، علم ہیئت کا ماہر، فلسفی اور ایک ہی وقت میں سائنسی اور عمرانی علوم پر دسترس رکھنے والا شخص تاریخ میں ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی کے نام سے مشہور ہے۔ اس عبقری شخصیت نے ہندوستان اور ہندوؤں کے حالات پر مشتمل ’کتاب الہند‘ کے نام سے ایک جاندار کتاب لکھی، جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ 1019ء میں البیرونی ہند کے حالات معلوم کرنے ہندوستان آیا۔ ہندوستان کی معاشرت، تہذیب و ثقافت، جغرافیہ، تمدن، یہاں کے مذاہب اور لوگوں کی اخلاقی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے اس نے سنسکرت زبان سیکھی۔ ہندوستان میں البیرونی نے کم و بیش دس سال گزارےاور اس دوران ہندو مذہب کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔ یہ تمام معلومات زیر مطالعہ کتاب کا حصہ ہیں۔ ہندوؤں کے ہاں تصور خدا کیا ہے؟ دنیا سے نجات پانے کے کیا راستے ہیں؟ ہندوؤں کے دیگر مذاہب کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟ اوربیوی کو خاوند کے ساتھ ستی کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ہندو ازم سے متعلق یہ اور اس طرح کے دیگر بہت سے حقائق کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ اس کتاب میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو ہندوؤں سے متعلق معلومات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہندوؤں کو دعوت دین دینے کے حوالے سے کہاں کہاں خامیاں موجود ہیں اور کن ذرائع کو ملحوظ رکھ کر ہم ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مائل بہ اسلام کر سکتے ہیں
عناوین | صفحہ نمبر | |
ہندوں کے اقوال نقل کرنے سے قبل جو ہمارا مقصد ہے | 17 | |
اللہ پاک کی نسبت ہندوؤں کا اعتقاد | 27 | |
موجودات عقلی وحسی کی نسبت ہندوؤں کے عقائد | 33 | |
فصل کا سبب اور نفس کا تعلق مادہ کے ساتھ | 47 | |
مخلوقات کی جنسیں اور ان کے نام | 95 | |
برہمانڈ کا بیان | 149 | |
کھانے پینے کی حلال وحرام چیزیں | 188 | |
ژوک (جو گ،بواؤ مجہول )کا بیان | 268 | |
جلد دوم | ||
ممالک کے درمیان کے فاصلے کا حال | 227 | |
مہینوں اور سال کے اجزاء | 324 | |
کلپ اور چترجگ کی توضیح اور ہر ایک کی مقدار | 337 | |
اوساط کواکب کا دریافت کرنا | 415 | |
پرب کا بیان | 489 | |
میراث اور اس میں میت کے حقوق کے بیان میں | 516 | |
ستاروں کے احکام کے متعلق ہندوؤں کے اصول مدخلیہ کا ذکر اور اصول کا مختصر بیان | 519 |