کتاب الہند

کتاب الہند

 

مصنف : ابو ریحان البیرونی

 

صفحات: 328

 

ایک ہمہ گیر شخصیت، علم ہیئت کا ماہر، فلسفی اور ایک ہی وقت میں سائنسی اور عمرانی علوم پر دسترس رکھنے والا شخص تاریخ میں ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی کے نام سے مشہور ہے۔ اس عبقری شخصیت نے ہندوستان اور ہندوؤں کے حالات پر مشتمل ’کتاب الہند‘ کے نام سے ایک جاندار کتاب لکھی، جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ 1019ء میں البیرونی ہند کے حالات معلوم کرنے ہندوستان آیا۔ ہندوستان کی معاشرت، تہذیب و ثقافت، جغرافیہ، تمدن، یہاں کے مذاہب اور لوگوں کی اخلاقی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے اس نے سنسکرت زبان سیکھی۔ ہندوستان میں البیرونی نے کم و بیش دس سال گزارےاور اس دوران ہندو مذہب کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔ یہ تمام معلومات زیر مطالعہ کتاب کا حصہ ہیں۔ ہندوؤں کے ہاں تصور خدا کیا ہے؟ دنیا سے نجات پانے کے کیا راستے ہیں؟ ہندوؤں کے دیگر مذاہب کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟ اوربیوی کو خاوند کے ساتھ ستی کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ہندو ازم سے متعلق یہ اور اس طرح کے دیگر بہت سے حقائق کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ اس کتاب میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو ہندوؤں سے متعلق معلومات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہندوؤں کو دعوت دین دینے کے حوالے سے کہاں کہاں خامیاں موجود ہیں اور کن ذرائع کو ملحوظ رکھ کر ہم ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مائل بہ اسلام کر سکتے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ہندوؤں کے عام حالات 9
خدا کی نسبت ہندوؤں کا عقیدہ 17
عقلی اور حسی دونوں قسم کے موجودات کے متعلق ہندوؤں کے عقائد 20
فعل کا سبب نیز روح  اور جسم کا اتصال 28
روحوں کی حالت اور دنیا میں ان کا آواگون 31
مختلف دنیائیں اور مقامات جزا وسزا یعنی جنت اور دوزخ 34
مخلوقات کی قسمیں اور ان کے نام 48
ذاتیں جنہیں رنگ(ورن)کہا جاتا ہے اور ان سے نیچے کے طبقات 54
بت پرستی کی ابتدااور بتوں کا بیان 62
صرف ونحو اور عرو ض کی کتابیں 77
ہندوؤں کے دوسرے علوم،نجوم وغیرہ 84
ہندوؤں کے وہ علوم جو جہالت کے پروردہ ہیں 108
ستاروں کے نام،بروج اور چاند کی منزلیں وغیرہ 125
قطب کے بارہ میں روایات 136
ہندوستان کے دریا ،ان کے سرچشمے اور راستے 145
دس سمتیں 157
ہندوؤں کے مطابق آباد زمین کی تعریف 159
لنکا یعنی زمین کا گنبد 165
یوم کی قسمیں اور دن رات 178
مہینوں کا سالوں کی قسمیں 188
مہینے اور سال کے حصے 194
ایسی مدتیں جو برہما کی عمر سے زیادہ ہیں 198
سمدھی یعنی دو مدتوں کا وقفہ 199
کلپ اور چتریگ 200
منونتر 208
بنات النعش 209
نارائن،اس کے نام اور مختلف زمانو میں اس کا ظہور 211
واسودیو اور بھارت کی لڑائیاں 213
اکشوہنی سے کیا مراد ہے؟ 217
تاریخی ادوار کا مختصر بیان 219
سیاروں کا وسط معلوم کرنا 234
چاند کی منزلیں 239
سمندر میں مدو جزر کس طرح آتا ہے 244
سورج اور چاند گرہن 247
پرو 250
ساٹھ سال یعنی سموتسر جسے ششت یا بد کہتے ہیں 252
قربانیاں 262
یاترا اور مقدس مقامات کی زیارت 264
کھانے پینے کے حلال اور حرام چیزیں 270
شادی،حیض،جنین اور نفاس 272
مقدمے 277
سزائیں اور کفارے 279
میراث اور اس میں میت کا حق 282
مردوں اور زندوں کے جسم کے حقوق 285
روزہ اور اس کی قسمیں 289
تہوار اور جشن کے دن 293
کرن 302
یوگ 304
حواشی 313

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like