کتاب التوحید مع تخریج
مصنف : شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب
صفحات: 195
اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹہرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔تردید شرک اور اثبات کےسلسلے میں اہل علم نے تحریر اور تقریری صورت میں بےشمار خدمات انجام دیں۔ ماضی میں شیخ الاسلام محمد بن الوہاب کی اشاعت توحید کےسلسلے میں خدمات بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب (کتاب التوحید) ہے۔مسائل توحید پر یہ آپ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے،اور سند وقبولیت کے اعتبار سے اس کا درجہ بہت بلند ہے۔علماء کا اس بات پر اتفاق ہ کہ اسلام میں توحید کے موضوع پرکتاب التوحید جیسی کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔یہ کتاب توحید کی طرف دعوت دینے والی ہے ۔ایک طویل مدت سے دنیائے علم میں اس کی اشاعت جاری ہے اور اب تک عرب وعجم میں کروڑوں بے راہروں کو ہدایت کا راستہ دکھانے اور انہیں کفر وضلالت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لانے کا فریضہ ادا کر چکی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے افادیت کے پیشِ نظر متعد د اہل علم نےاس کی شروحات بھی لکھی ہیں اور کئی علماء نے اس کتاب کےمتعد د زبانوں میں ترجمہ بھی کیا ہے۔اردو زبان میں بھی اس کےمتعدد علماء نےترجمے کیے جسے سعودی حکومت اور اشاعتی اداروں نے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’کتاب التوحید‘‘کا ترجمہ علامہ محمدعثمانی صاحب نے کیا ہے اور شیخ الحدیث مولانا حافظ محمداسلم شاہدروی﷾ نے کتاب التوحید کی تخریج اورمشکل مقامات کی توضیح اور کتاب کی پروف خوانی کے علاوہ اس پر تفصیلی مقدمہ بھی تحریر کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)
تقریظ | 9 |
مقدمہ | 12 |
توحید تمام عبادات کی بنیاد ہے | 24 |
توحید کی فضلیت اسکی برکت سے گناہو ں کا مٹنا | 30 |
جو آدمی تو حید کے تقاضے پورے کرے گا | 33 |
شرک سے بچنے کا بیان | 38 |
“لا الہ الااللہ ” کی طرف دعوت دینے کا بیان | 40 |
توحید کی تفسیر اور کلمہ لاالہ الااللہ کی گواہی کا مفہوم | 44 |
تکلیفوں او ر مصائب کو دور کرنے کے لیے چھلے پہننا | 47 |
دم اور تعویذات کا بیان | 50 |
کسی درخت یا پتھر وغیرہ کو متبرک جاننا شرک ہے | 53 |
غیراللہ کےنا م جانور ذبح کرنا | 56 |
جہاں غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کیے جاتے ہوں | 59 |
غیراللہ کے نام کی نذرو نیاز شرک ہے | 61 |
غیراللہ سے پناہ طلب کرنا شرک ہے | 62 |
غیراللہ کو پکارنا اور اس سے فریاد کرنا شرک ہے | 63 |
بے اختیار کو پکارنا شرک ہے | 67 |
فرشتوں پر اللہ تعالی کی وحی کا رعب | 71 |
شفاعت کا بیان | 75 |
ہدایت دینے کا اختیار صر ف اللہ تعالی کے پاس ہے | 79 |
بنی آدم کے کفر کا بنیادی سبب | 82 |
کسی صالح آدمی کی قبر کے پاس اللہ کی عبادت کرنا | 86 |
نیک لوگوں اور بزرگوں کی قبر کی تعظیم | 91 |
نبی اکرمﷺ نے توحید کی حفاظت کےلیے ۔۔۔۔۔ | 93 |
امت محمدیہ کے بعض افراد کے بت پرست بننے کی پیش گوئی | 95 |
جادو کا بیان | 99 |
جادو کی بعض اقسام کابیان | 102 |
نجومیوں اور جھوٹے غیب دانوں کابیان | 105 |
جادو کا علاج جادو کےذریعے کرنا ممنوع ہے | 106 |
بدفالی اور بد شگونی کا بیان | 108 |
علم نجوم کی شرعی حیثیت | 111 |
“بارش ستاروں کےاثر سےبرستی ہے ” عقیدہ رکھنا کفر ہے | 112 |
دین کی بنیاد اللہ تعالی کی محبت ہے | 115 |
اللہ سے ڈرنے کا بیا ن | 119 |
اللہ تعالی پر توکل کرنے کا بیان | 122 |
کبھی اللہ تعالی کی تدبیر سے بے خوف نہ رہو | 124 |
اللہ تعالی کی تقدیر پر صبر کرنا ایمان باللہ کا حصہ ہے | 126 |
ریاکاری ایک مذموم عمل ہے | 128 |
نیک عمل کرکے دنیا کی طلب رکھنا بھی شرک ہے | 130 |
علماء کے کہنے پر اللہ کی حلال کردہ چیزوں کو حرام سمجھنا | 132 |
بعض ایمان کے دعوے داروں کی حقیقت کچھ اور ہی ہے | 135 |
اللہ تعالی کے اسماء و صفات کا انکا ر کرنا کفر ہے | 138 |
اللہ تعالی کی نعمتوں کا بیان | 140 |
مخفی شرک کا بیان | 142 |
اللہ تعالی کی قسم کو کافی نہ سمجھنے والے کا حکم | 144 |
جو اللہ چاہے او ر آپ چاہے (وہی ہوگا) کہنے کا حکم | 145 |
زمانے کو گالی دینا او ر برا بھلا کہنے کی شرعی حیثیت | 148 |
اسماء حسنی کی تعظیم اور ان کی تعظیم میں کسی نام کی تبدیلی کرنا | 152 |
اللہ تعالی ،نبی اکرم ﷺ اور قرآن کا مذاق اڑانے والے کاحکم | 153 |
اللہ تعالی کی نعمتوں کی ناقدری ،تکبر کی علامت | 155 |
اولاد مل جا نے پر اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا | 159 |
اسماء حسنی کا بیان | 161 |
السلام علی اللہ کہنا منع ہے | 162 |
اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے ،کہنا منع ہے | 163 |
کسی کو ” میرابندہ ” یا “میری بندی ” کہنا منع ہے | 164 |
اللہ کے نام پر سوال کرنے والے کی خالی ہاتھ لوٹانا منع ہے | 165 |
اللہ کا واسطہ دے کر جنت ہی مانگی چاہیے | 166 |
“اگر” اور” کاش” کے الفاظ سے حسرت کا اظہار کرنا منع ہے | 167 |
ہوا ور آندھی کو برابھلا کہنامنع ہے | 169 |
اللہ کے فیصلو ں کے بارے بدگمانی کرناجرم ہے | 170 |
تقدیر کا انکا ر کرنے والوں کا بیان | 173 |
مصوروں کا حکم | 176 |
بہت زیادہ قسمیں اٹھانے کی مذمت | 178 |
اللہ اور اس کےرسول کے ذمہ کا بیا ن | 181 |
تکبر کرتے ہوئے اللہ تعالی کی قسمیں اٹھانے کی ممانعت | 184 |
اللہ تعالی کو مخلوق کےسامنے سفارشی کی حیثیت سے پیش کرنا | 185 |
نبی اکرم ﷺ نے توحید کی حفاظت کے لیے | 187 |
اللہ تعالی کی عظمت و رفعت کا بیان | 188 |