کتاب النکاح و الطلاق

کتاب النکاح و الطلاق

 

مصنف : ابن رشد

 

صفحات: 243

 

ابن رشد کا پورا نام”ابو الولید محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن رشد القرطبی الاندلسی” ہے۔آپ 520 ہجری کو پیدا ہوئے۔آپ نے فلسفہ اور طبی علوم میں شہرت پائی۔آپ نہ صرف فلسفی اور طبیب تھے بلکہ قاضی القضاہ اور کمال کے محدث وفقہی بھی تھے۔نحو اور لغت پر بھی دسترس رکھتے تھے ۔ آپ انتہائی با ادب، زبان کے میٹھے، راسخ العقیدہ اور حجت کے قوی شخص تھے۔آپ جس مجلس میں بھی شرکت کرتے تھے ان کے ماتھے پر وضو کے پانی کے آثار ہوتے تھے۔ان سے پہلے ان کے والد اور دادا قرطبہ کے قاضی رہ چکے تھے۔ انہیں قرطبہ سے بہت محبت تھی۔ ابنِ رشد نے عرب عقلیت پر بہت گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔انہوں نے اپنی ساری زندگی تلاش اور صفحات سیاہ کرنے میں گزاری۔بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد ابن رشد کی معروف کتاب ہے فقہ کی کتب میں ’اس کتاب کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اسے علمی دنیا کی نہایت وقیع کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ دنیا کے اکثر مدارس میں یہ کتاب نصاب کا حصہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ علامہ ابن رشد کا انداز بیان ہے۔موصوف سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انھوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔ انڈیا کے ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی نے اس مایہ ناز کتاب کو اردو قالب ڈھالا ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ کتاب النکاح والطلاق ‘‘ابن رشد کی معروف کتاب بدایۃ المجتہد میں سے ہی کتاب النکاح والطلاق کا اردو ترجمہ ہے۔بدایۃ المجتہد کایہ حصہ وفاق المدارس السلفیہ کے شہادۃ العالمیہ اور بعض یونیورسٹیوں کے ایم ۔ اے کے نصاب میں شامل ہے ۔اس لیے مولانا ابو زلفہ نسیم صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اوراسکی نظر ثانی کے فرائض جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور کےفاضل مولاناعبدالرشید تونسوی ﷾ (مدرس جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ،جامعہ لاہور الاسلامیہ مرکز البیت العتیق) نے انجام دئیے ہیں ۔ تاکہ طلبہ وطالبات اس سے آسانی سے مستفید ہوسکیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب النکاح 5
نکا ح کاحکم 5
 نکاح کاپیغام بھیجنے کاحکم 6
پیغام پر پیغام بھیجنے کاحکم 6
 نکاح سےپہلے مجوزہ منگیتر کودیکھنے کاحکم 7
صحت نکاح کےموجبات 8
عقد نکاح کی کیفیت 9
عقد نکاح کی اجازت اوراس کی کیفیت 9
عقد نکاح کےلزوم میں کسی کو رضامعتبر ہے ؟ 10
عاقدین عقد نکاح کوکب قبول کریں؟ 17
عقد نکاح کی شرائط 18
اولیائے نکاح 19
مقام او ل: صحت نکاح میں ولایت کی شرط 19
دوسرامقام : ولی کی صفت اورنوعیت 26
مقام سوم : اولیاء کی اقسام اوان کی ترتیب اورمرتبہ 27
مقام چہارم : اولیاء کااپنے قریبی ولی کو روکنا 32
عقد نکاح کےگواہوں کابیان 35
مہرکےبارےمیں 37
مہرکاحکم اوراس کےارکان 38
مہرکاحکم 38
مہرکی مقدار 38
مہرکی جنس اورنوعیت 42
ادائیگی مہر کی مدت مقرر کرنا 45
بیوی کےلیے پورامہر کب واجب ہوتاہے؟ 46
نصف مہرکےبارےمیں 49
اصل اول، نصف مہرکامحل نکاح 49
اصل دوم :کسی طلاق سےنصف مہرواجب ہوتاہے ؟ 49
اصل سوم، مہرکولاحق ہونےوالے طلاق سےپہلے کےتغیرات 50
نکاح تفویض اوراس کاحکم 54
پہلا مسئلہ ،مطالبہ مہرپر زوجین میں مقدار مہرکااختلاف کابیان 54
دوسرا مسئلہ ، بغیر مقرر کئےجانے خاوند کےوفات پرمہر 56
مہورفاسد اوران کاحکم 57
زوجین میں مہر کےاختلاف کاحکم 61
رکن ثانی ،محل عقد کی معرفت 64
فصل اول:مانع نسب 66
فصل دوم: مانع رضاعت 71
مانع زنا 80
مانع عدد 81
مانع جمع 82
موانع رق 84
مانع کفر 87
مانع احرام 90
مانع مرض 90
مانع عدت 93
مانع زوجیت 95
نکاح میں خیار کےموجبات 98
خیارعیوب 99
نان ونفقہ لباس اومہر دینے سے تنگ دست ہونا 102
خاوند کاگم  اورلاپتہ ہونا 103
منکوحہ لونڈی کےآزاد ہونےکےبعد ملنے والاخیار 105
حقوق زوجیت 106
مقدار نفقہ 107
کس بیوی کےلئےنفقہ واجب ہے؟ 107
نفقہ کس پر واجب ہے 108
نکاح فاسد اورنکاح ممنوع 111
نکاح شغار 111
نکاح متعہ 112
پیغام نکاح پر پیغام 113
محلل کانکاح 113
جب نکاح فاسد منعقد  کردیاجائے تواس کاحکم کیاہے؟ 115
کتاب الطلاق 116
طلاق کی اقسام 116
طلاق بائن اورطلاق رجعی کی معرفت 117
مسنون اوربدعی طلاق کی معرفت 122
عدت کےدوران دوسری طلاق کاحکم 122
لفظ واحد کےساتھ  طلاق ثلاثہ کاحکم 123
حالت حیض  میں طلاق کاحکم 123
کیاحالت حیض میں طلاق واقع ہوتی ہے؟ 124
حالت حیض میں دی جانے والی طلاق میں خاوند پررجعت کےلیے  جبر کیاجائےگایانہیں؟ 125
جب کےبعد طلاق کب پڑے گئی ؟ 125
حالت حیض میں طلاق دینےپرخاوند کورجوع پر کب مجبور کیاجائے گا 126
خلع کابیان 127
وقوع خلع کاجواز 128
خلع کےجواز وقوع کی شرائط 126
خلع میں کتنا مال ہونا شر ط ہے 129
خلع کن چیزوں پرہوسکتاہے ؟ 129
کن حالات میں خلع کرناجائز اورکن میں ناجائزہ 130
خلع کرنےکی اہلیت کس کس میں ہے؟ 131
خلع کیاہے طلاق یافسخ نکاح؟ 133
خلع سےمتعلقہ احکام 135
طلاق اورفسخ نکاح میں فرق وامتیاز 137
تخیراورتملیک کابیان 138
طلاق کےالفاظ وشرائط 143
طلاق مطلق کےالفاظ 144
طلاق مقید کےالفاظ 152
کس کی طلاق دینا جائز ہے اورکس کی ناجائز 157
کس عورت پر طلاق واقع نہیں ہوتی 161
طلاق کےبعد رجوع کاباین 163
طلاق رجعی کی رجعت کابیان 164
طلاق بائن میں رجوع کابیان 167
عدت کے بیان میں 172
بیویوں کی عدت 173
عدت کی معرفت 173
احکام عدت کی معرفت میں 183
متعہ کےبیان میں 187
منصفان بھیجنے کابیان 189
کتاب ایلاء 191
کتاب الظہار 199
ظہار کےالفاظ کابیان 201
وجوب کفارہ کی شرائط 202
کیسی بیو ی کےساتھ ظہار کرنادرست ہے 206
ظہارکرنےوالے پر کیاکیاباتیں حرام ہیں؟ 209
کیانکاح دورہرانے سےظہاربھی دوبارہ واقعہ ہوتاہے ؟ 211
کیاایلاءظہار میں داخل ہوجاتاہے یانہیں؟ 212
کفارہ ظہار کےاحکام کابیان 213
لعان کابیان 221
کن دعاوی سےلعان ثابت ہےاورشرائط وجوب کیاہیں؟ 223
لعان کرانےوالے صفات کابیان 228
لعان کرنےکاطریقہ 230
اگرلعان کرنےسےانکار کردے 231
لعان کی تکمیل سےلازم آنےوالے احکام 234
خاوند کی وفات بیوی کےسوگ کرنےکابیان 237
کفار ہ ظہار کےاحکام کابیان 238

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like