کتاب الکبائر ( محمد بن عبد الوہاب )
کتاب الکبائر ( محمد بن عبد الوہاب )
مصنف : محمد بن عبد الوہاب تمیمی
صفحات: 227
اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں ۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے ۔اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے ، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی کی کتابیں قابل ذکر ہیں ۔ زير تبصره کتاب’’کتاب الکبائر‘‘ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی کتاب ’’ کتاب الکبائر‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں شیخ موصوف نے 124 ابواب کی صورت میں گناہ کبیرہ کو قرآنی آیات اور احادیث نبویہ ﷺ سے مزین کیا ہے ۔شیخ کی یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع میں بہترین کتاب ہے ۔ اس اہم کتاب کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر(مترجم ومصف کتب کثیرہ ) نے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کو ان کی محنتوں کابہترین صلہ عطا فرمائے ، کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے پڑھنے والوں کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدائیہ | 3 |
تذکرہ شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہابؒ | 7 |
کتاب الکبائر | 33 |
سب سے بڑا گناہ | 35 |
دل کے کبیرہ گناہ | 36 |
تکبر | 37 |
خود پسندی | 40 |
ریاکاری و شہرت طلبی | 42 |
سرور و مستی | 45 |
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامیدی اور اسکی تدبیر سے بے خوفی | 46 |
اللہ تعالیٰ سے بد گمانی | 47 |
برائی اور فساد کا ارادہ | 49 |
دشمنی اور کینہ پروری | 50 |
بے حیائی | 51 |
دشمنان خدا سے دوستی | 52 |
دل کی سختی | 54 |
دل کی کمزوری | 56 |
ابواب کبائر اللسان | 59 |
زبان کے شر سے اجتناب | 61 |
باتونی کا انجام | 66 |
گفتگو میں تکلف | 67 |
شدید جھگڑا | 69 |
زبان درازی | 70 |
بد کلامی | 71 |
وروغ گوئی | 73 |
وعدہ خلافی | 75 |
بد گمانی | 77 |
جھوٹ اور مذاق | 78 |
چاپلوسی | 80 |
مدح سرائی | 81 |
جھوٹ سے برکت کا خاتمہ | 82 |
جھوٹا خواب بیان کرنا | 82 |
دل کی بیماری اور موت | 83 |
گناہ پر خوشی کا اظہار | 86 |
گناہ کی تمنا اور حرص | 88 |
شکی مزاج ہونا | 91 |
ناراضگی | 93 |
قلق اور بے چینی | 94 |
جہالت | 96 |
پوشیدہ بے حیائی | 101 |
مال و عزت کا لالچ | 101 |
بزدلی | 102 |
بخل | 103 |
بخل کا انجام | 104 |
نیک لوگوں سے بغض | 105 |
حسد | 106 |
مسلمانوں سے بد گمانی | 107 |
اللہ و رسول ﷺ پر جھوٹ افتراء کرنے کا انجام | 108 |
بغیر عم کے اللہ تعالیٰ کے متعلق کوئی بات کہنا | 109 |
جھوٹی قسم | 111 |
پاک دامن عورتوں پر بہتان تراشی | 112 |
دورخی | 114 |
چغل خوری | 115 |
بہتان تراشی | 116 |
لعن ملامت کرنا | 117 |
راز افشا کرنا | 119 |
مسلمان کو لعن طعن کرنا | 120 |
احترام میت | 121 |
کسی کو کافر ، فاسق، یا دشمن خدا کہنا | 121 |
ماں باپ کو گالی دینے کا انجام | 122 |
جاہلانہ پکار کی ممانعت | 123 |
حدود اللہ میں سفارش | 123 |
باطل کی مدد کرنا | 125 |
جس نے حقیقت کا مشاہدہ کیا وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے | 127 |
دور فتنہ و فساد میں زبان کا کردار | 128 |
ہلاکت و تباہی | 129 |
فخر | 130 |
حسب و نسب میں طعنہ زنی | 132 |
غیر قوم کی طرف نسبت | 133 |
خاندان سے بریت کا اظہار | 134 |
جس نے غیر کی چیز پر دعوی کیا | 135 |
میدان علم میں فخریہ دعوی | 136 |
ناشکری | 137 |
اہل اللہ سے مذاق اور طعنہ زنی | 139 |
ہنسی مذاق | 140 |
مسلمان کو گھبراہٹ میں مبتلا کرنا | 142 |
پرائے مال سے پیٹ بھرنا | 142 |
گناہ کا بیان کرنا | 143 |
زنا کا الزام لگانا | 144 |
فاسق کی تعظیم | 144 |
امانت کی قسم کھانا ممنوع ہے | 145 |
اسلام سے اظہار بریت کا انجام | 146 |
غیبت | 147 |
اندھے کو راستہ بھلا دینے کا انجام | 152 |
اہل ایمان میں بے حیائی کا اشاعت | 153 |
رشوت | 154 |
افسران بالا کو تحائف دینا خیانت ہے | 155 |
سفارش کی بناء پر تحفہ قبول کرنا | 156 |
خیانت | 157 |
حکمران کی اطاعت | 158 |
جماعت المسلمین سے علیحدگی | 160 |
کچھ فتنوں کے بارے میں | 162 |
ناحق قتل | 167 |
دشمن فوج میں اضافے کا باعث بننا | 169 |
والدین کی نافرمانی | 170 |
قطع رحمی | 172 |
پڑوسی کو تکلیف دینا | 174 |
اہل فضل سے نرم رویہ اختیار کرنا | 176 |
خاوند کو ناراض کرنے کا بیان | 178 |
نیک لوگوں کو تکلیف دینا | 179 |
امانت میں خیانت | 181 |
حکمرانی ایک امانت ہے | 182 |
حکمرانی کا مطالبہ | 184 |
رعایا کو دھوکہ دینے کا انجام | 185 |
رعایا پر شفقت کرنا | 186 |
رعایا کی ضرورت سے پہلو تہی | 187 |
حکمران کا بے جا رعب و دبدبہ | 188 |
رعایا پر ظلم و زیادتی حکومت کے لیے خطرہ | 189 |
ایسے شخص کو ذمہ دار بنانا جو انصاف نہ کرسکے | 191 |
خریدوفروخت اور ناپ تول میں دیانت داری | 192 |
ہر شخص اپنے ماتحت کا ذمہ دار ہے | 194 |
غلام سے نرم برتاو | 195 |
حیوانات سے حسن سلوک | 196 |
غلام کا بھاگ نکلنا | 197 |
مزدور پر ظلم و زیادتی | 198 |
عورت کا طلاق طلب کرنا | 199 |
دیوث کے متعلق حکم | 200 |
بیوی پر ظلم | 202 |
ہتھیار سے اشارہ کرنا | 203 |
عصبیت | 205 |
بدعتی کی تعظیم | 206 |
کتاب المظالم | 207 |
یتیم پر ظلم | 209 |
زمین کا غصب | 210 |
اجسام پر ظلم | 211 |
اموال میں ظلم | 212 |
مظلوم کی رسوائی | 213 |
اخوت اسلامی اور مسلمانوں کے حقوق | 214 |