کتاب الدعا
کتاب الدعا
مصنف : ابو عبد الرحمٰن بن جیلان بن حضر عروسی
صفحات: 507
انسان کی زندگی میں بسااوقات کچھ ایسے لمحات و واقعات پیش آجاتے ہیں، کہ وہ دنیاوی ذرائع اور وسائل کی کثرت کے باوجود اپنے آپ کو بے بس اور مجبور محض محسوس کرتا ہے۔ اس عالم بےساختہ میں اس کے ہاتھ دعا کےلیے اٹھتے ہیں اور اس کی زبان پر چند دعائیہ کلمات اداء ہوتے ہیں۔ اس صورت حال میں اپنے سے کسی بالاتر ہستی کو پکارنا، دعا اورمناجات کے زمرے میں شامل ہے۔ دنیا کے ہر مذہب میں دعا کا یہ تصور موجود رہا ہے، مگر اسلام نے دعا کی حقیقت کو ایک مستقل عبادت کا درجہ عطا کیا ہے۔قرآن مجیدمیں بے شمار دعائیں موجود ہیں۔ سورۃ فاتحہ سے بہتر ین دعا کی اور کیا صورت ہوسکتی ہے، اور آخری دو سورتوں (معوذتین) سے بہتر استعاذہ اور مدد کےلیے کیا اذکار ہوسکتے ہیں۔ حقیقیتِ دعا کو اسلام سے بہتر نداز میں کسی دوسرے مذہب نے پیش نہیں کیا، اور نبی کریم ﷺ سے بہتر کسی نے اس کے آداب وضوابط اور کلمات عطا نہیں فرمائے۔ مگر افسوس کہ آج بازار میں دعاوں کے نام پربعض ایسی کتب پھیلائی جارہی ہیں ،جن میں مشرکانہ اور جہل آمیز کلمات ملتے ہیں ۔جن کی ادائیگی سے پریشانیاں دور ہونے اور مصیبتیں ٹلنے کے بجائے ہمارے نامہ اعمال کی سیاہی میں کچھ اور اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے دعا اور اس سے متعلقہ مسائل، آداب، ضوابط اور قبولیت وعدم قبولیت کے اسباب سمیت دعا کے تمام مسائل سمٹ آئے ہیں۔ گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا گیا ہے۔ دعا کے ساتھ منسوب غیر شرعی تصورات، جن میں توسل وغیرہ کو بہت گمراہ کن انداز میں پیش کیا جاتا ہے،کی بھی علمی وتحقیقی انداز میں شرعی دلائل کے ساتھ تردید کی گئی ہے۔ مسنون دعا ایک بندۂ مومن کو عرش الٰہی کے قریب اور قبولیت کے مقام پر فائز کر دیتی ہے، اور غیر مسنون اور من گھڑت دعائیں اسے شرک وبدعات کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گراتی ہیں ۔زیر نظر کتاب کے مطالعہ سے ہمیں قبولیت دعا کا وہ خزانہ مل جائے گا جس سے زیادہ اس دنیا میں ہماری کوئی اور ضرورت نہیں ہے۔ آئیے اس کتاب کے مطالعے سے ہم استجابت کے خزانوں کو حاصل کریں اورہر نوع کی بریشانیوں سے نجات حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ اس علمی اور تحقیقی کاوش کو عامۃ الناس میں مقبول بنائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 21 | |
مقدمہ از مولف | 24 | |
باب اول ۔ دعا کا معنی و مفہوم ، آداب دعا اور قبولیت کی اقسام | 33 | |
فصل اول ۔ | 35 | |
مبحث اول ۔ دعا کا لغوی و شرعی معنی | 37 | |
مبحث دوم ۔ دعا کے معنی و مفہوم پر دلالت کرنے والے الفاظ کا بیان | 60 | |
فصل ثانی | 86 | |
مبحث اول ۔دعا کی اقسام | 86 | |
مبحث ثانی ۔ صیغوں اور متعلقات کی حیثیت سے دعا کی اقسام | 105 | |
فصل ثالث | 115 | |
مبحث اول ۔دعا کے آداب | 115 | |
آداب عدمیہ | 116 | |
دعا میں زیادتی نہ کی جائے | 117 | |
مبحث ثانی۔آداب ثبوتیہ | 127 | |
مبحث ثالث ۔ دعا کی قبولیت کی اقسام | 143 | |
باب دوم ۔ عقائد میں دعا کی قدر و منزلت اور مسئلہ تقدیر | 149 | |
فصل اول ۔ عقائد و عبادات میں دعا کی قدر و منزلت | 151 | |
مبحث اول ۔ دعا توحید و ایمان اور وجود باری پر دلالت میں تقویت کا باعث ہے | 151 | |
مبحث ثانی ۔ دعا تو توحید کی اقسام ثلاثہ سے تعلق | 156 | |
فصل ثانی ۔ دعا اور تقدیر میں تعارض نہیں | 185 | |
مبحث اول ۔ دعا کے بارے میں لوگوں کے مذاہب و نظریات اور دلائل پر تبصرہ | 185 | |
فصل ثالث | 215 | |
مبحث اول ۔ علما کے اقوال ، حکم دعا کے بارے میں | 217 | |
مبحث ثانی ۔ راجح مسئلہ | 222 | |
باب سوم ۔ غیر مشروع دعا کا بیان | 231 | |
فصل اول ۔ غیراللہ سے دعا اور اس کے مفاسد | 233 | |
مبحث اول ۔ غیراللہ کو پکارنے سے ممانعت کے قرآنی دلائل | 233 | |
مبحث ثانی ۔ مسلمانوں میں دائے غیراللہ کیسے پھیلی | 248 | |
فصل ثانی | 271 | |
مبحث اول ۔ غیر مشروع دعا کے درجات | 273 | |
مبحث ثانی ۔ دعائے غیراللہ میں متاخر اقوام کا غلو | 290 | |
مبحث ثالث ۔ دعائے غیراللہ کا حکم | 296 | |
فصل ثالث۔ بدعی دعائیں اور ان کے مضر اثرات | 315 | |
مبحث اول ۔ دین میں بدعت کی مذمت | 316 | |
مبحث ثانی ۔ بدعی دعاؤں کی اقسام | 333 | |
باب رابع ۔ غیر مشروع دعا کو جائز قرار دینے والوں کا مناقشہ | 367 | |
فصل اول ۔ صحیح دلائل سے حجت پکڑنے والوں کا مناقشہ | 369 | |
پہلی مبحث۔ قرآن مجید سے استدلال کرنے والوں کا مناقشہ پہلی آیت | 373 | |
مبحث ثانی۔ صحیح احادیث سے غلط استدلال کا جائزہ | 389 | |
فصل ثانی ۔ غیر صحیح دلائل مناقشہ | 406 | |
مبحث اول ۔ ضعیف روایت کے بارے میں مذکورہ حدیث کی سند کا جائزہ | 406 | |
مبحث ثانی ۔ موضوع ، من گھڑت روایات | 416 | |
مبحث ثالث ۔ خواب ، حکایات اور تصورات و نظریات | 428 | |
فصل ثالث ۔ غیر مشروع دعا کی ممانعت کے دلائل پر اعتراضات کا جائزہ | 448 | |
خاتمہ | 498 |