کتاب الاربعین ( ابن تیمیہ )

کتاب الاربعین ( ابن تیمیہ )

 

مصنف : امام ابن تیمیہ

 

صفحات: 188

 

شیخ السلام امام ابن تیمیہ ؒ اپنے عہد کے وہ عظیم محدث ، مجتہد ، مجاہد ، مفتی اور غیور ناقد تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے باطل مذاہب ومسالک کے ردود بھی لکھے اور فلسفیانہ ومنطقیانہ موشگافیوں کی اصل حقیقت بھی واضح فرمائی ، نیز عوام کے مسائل ہوں یا علما کی  ذہنی   الجھنیں ، آپ نے اپنے فتاوی کے ذریعے سے ان کا بہترین حل پیش جو آج  بھی اس راہ کے راہیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ شیخ السلام کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے آپ نے اپنے دور میں کتاب و سنت کی ترجمانی کی ، دین اسلام کی برتری اور اہل حق کی علمبرداری خود پر لازم کر رکھی تھی ۔ آپ نے جہاں  عقائد باطلہ اور فرق ضالہ کے خلاف قلمی جہاد کیا ، وہاں اخلاقیات ، عبادات ، معاملات اور حقوق وآداب پر بھی کئی کتابیں تحریر کیں ہیں ۔ انہیں میں سے ایک تصنیف لطیف کتاب الاربعین ہے جس میں ایک اسلامی زندگی کے مذکورہ گوشوں پر بڑی خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب کو محترم حافظ زبیر علی زئی نے اردو قالب میں  ڈھال کر اعلی تحقیق و تخریج سے مزین کیا ہے ، نیز مختصر جمع و فوائد اس پرطرہ ہیں ۔ محترم حافظ  صاحب دور حاضر میں حقیقی علمی درد رکھنے والے ہیں ۔ اللہ ان کی  دینی خدمات قبول فرمائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 9
حرف اول 13
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ ؒ 15
مترجم ومحقق کا تعارف 22
اردو تصانیف 23
عربی تصانیف 26
کتاب الاربعین لابن تیمیہ 32
پہلی حدیث 32
حج افراد ، حج تمتع اور رسول اللہ ﷺ کا حکم 33
سیدنا براء بن عازب  ؓ 34
دوسری حدیث 36
سرزمین شام کی فضیلت 36
سیدنا عبداللہ بن العاص رضی اللہ  عنہ 37
تیسری حدیث 40
قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ اور آپ کی امت کی گواہی 40
چوتھی حدیث 44
انصاف کی عدالت میں سب برابر ہیں 45
پانچویں حدیث 52
ظلم کی مذمت کا بیان 52
چھٹی حدیث 54
نبیﷺ پر جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے 54
ساتویں حدیث 57
چھینک کے آنے اور اس پر الحمدللہ کہنے کے بیان میں 57
آٹھویں حدیث 59
منافق کی تین نشانیاں 59
نویں حدیث 66
خریدوفروخت اور لباس پہننے کے آداب 66
دسویں حدیث 68
غلام آزاد کرنے کی فضیلت 69
گیارہویں حدیث سیدنا عمر بن الخطاب کی فضیلت 71
بارہویں حدیث نفلی روزے کے بارے میں 73
تیرہویں حدیث قرآن مجید کی تلاوت کے بارے میں 75
چودہویں حدیث قیام اللیل کے بارے میں 78
پندرہویں حدیث رکوع وسجود میں امام سے سبقت لے جانا منع ہے 82
سولہویں حدیث کتا پالنے کا بیان 84
سترہویں حدیث جنت کا خزانہ 88
اٹھارہویں حدیث رسول اللہ ﷺ کی محبت میں تنے کارونا 96
انیسویں حدیث روزے کی فضیلت 96
بیسویں حدیث مکہ میں آمدو رفت کے راستے 98
اکیسویں حدیث علم کی فضیلت 103
بائیسویں حدیث مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بائیکاٹ 107
تئیسویں حدیث مومن اور مسلم میں فرق 109
چوبیسویں حدیث سچا خواب 112
پچیسویں حدیث نماز میں التحیات پڑھنے اور نبی ﷺ پر سلام کہنے کا بیان 116
چھبیسویں حدیث عوام کی جائز ضروریات پوری کرنا 121
ستائیسویں حدیث ہبہ شدہ چیز واپس لینے کی مذمت 123
اٹھائیسویں حدیث سانپ مارنے کا بیان 128
انتیسویں حدیث کیا مؤذن ہی اقامت کہے؟ 129
تیسیوں حدیث حالت جنابت اور حالت حیض میں قرآن کی تلاوت 132
اکتیسویں حدیث کن الفاظ سے طلاق واقع ہوتی ہے 134
بتیسویں حدیث چھ اعمال کی وجہ سے جنت کی ضمانت 136
تینتیسویں حدیث جہاد فی سبیل اللہ کے لیے گھوڑا پالنے کی فضیلت 139
چونتیسویں حدیث علم وعلما کا خاتمہ اور جہلا کی سرداری 142
پینتیسویں حدیث اللہ کے جن بندوں پر رشک آئے 144
چھتیسویں حدیث جان بوجھ کر نماز عصر ترک کرنے کا بیان 146
سینتیسویں حدیث غسل جنابت میں بھی دائیں جانب کا لحاظ 149
اٹھتیسویں حدیث بارش میں بھیگنے کا بیان 151
انتالیسویں حدیث رسول اللہ ﷺ کے بیٹے ابراہیم ؓکی جنت میں رضاعت 153
چالیسویں حدیث حالت جنابت میں سحری کھانے کا بیان 155
اطراف الآیات والاحادیث والآثار 159
اسماء الرجال 163
اشاریہ 166
مخطوطے یعنی قلمی نسخے کی تصاویر 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like